29/11/2025
PPP Chattar Plain
پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل بفہ پکھل
29/11/2025
02/04/2025
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی طبیعت بہتر ہورہی ہے۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کو دبئی منتقل کرنے کی خبریں درست نہیں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ صدر زرداری جلد مکمل صحتیاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی طبعیت خراب ہونے کے بعد انہیں نواب شاہ سے کراچی منتقل کیا گیا جہاں انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
صدرِ مملکت کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق صدر زرداری کو انفیکشن اور بخار کی وجہ سے داخل کیا گیا ہے، ان کے میڈیکل ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں۔
14/11/2023
پاکستان پیپلز پارٹی کا ورکرز کنونشن،مانسہرہ میں پارٹی فلیگ مارچ ریلی بدھ کو نکالی جائے گی.
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرادی کی ایبٹ آباد آمد کے حوالہ سے پیپلز پارٹی ضلع مانسہرہ کے زیراہتمام پارٹی فلیگ مارچ ریلی بدھ کو نکالی جائے گی.
اس حوالہ سے پیپلز پارٹی ضلع مانسہرہ کے صدر ملک ممتاز تنولی اور جنرل سیکرٹری ملک عتیق اعوان نے پارٹی کارکنوں کے ہمراہ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مانسہرہ سے ایک بڑا قافلہ بلاول بھٹو زرداری کے استقبال اورورکرز کنونشن میں شرکت کیلئے روانہ ہوگا۔
بلاول بھٹو زرداری جمعرات 16نومبر کو ایبٹ آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔ورکرز کنونشن کے حوالہ سے بدھ کو دن 3بجے غازی کوٹ ٹاؤن شپ میں پارٹی فلیگ مارچ ریلی نکالی جائے گی۔ریلی میں پارٹی کی مقامی قیادت اورجیالے شرکت کریں گے۔پارٹی کے ضلع قائدین کی قیادت میں جمعرات کو مانسہرہ سے ایک بڑا قافلہ ورکرز کنونشن میں شرکت کے لئے ایبٹ آباد روانہ ہوگا۔
11/11/2023
یہ جیالوں کا پیج ہے۔ پیج کو لاٸک اور فالو ضرور کریں۔ شکریہ
کانٹوں سے گزر جاتا ہوں دامن کو بچا کر
پھولوں کی سیاست سے میں بیگانہ نہیں ہوں
31/10/2023
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں معروف سماجی کارکن اور جے ڈی سی سربراہ ظفر عباس نے اپنے ساتھیوں مصطفی علی، فصیح اختر، مرتضی رضا اور دانیال حیدر کے ہمراہ ملاقات کی، جس میں انھوں نے جے ڈی سی کی فلاحی سرگرمیوں سے چیئرمین کو آگاہ کیا۔
31/10/2023
پیج کو لاٸک اور فالو کریں۔
31/10/2023
نوازشریف کوواپسی کامشورہ میں نے دیاتھا،آصف علی زرداری۔
پی پی پی (چھترپلین
31-10-2023
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے شعبہ خواتین سندھ کی صدر شگفتہ جمانی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سابق صدر مملکت نے ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خواتین کو متحرک کرنے کی ہدایت کی۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں خواتین کا اہم کردار ہو گا، پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، نواز شریف پاکستان آئے ہیں، سیاست ان کا حق ہے، میں نے ہی نواز شریف کو پاکستان واپس آنے کا کہا تھا۔
سابق صدر نے مزید کہا کہ ملتان میں گھر بنا لیا، جنوبی پنجاب کے دوستوں اور کارکنان سے خود ملاقاتیں کروں گا، نوابشاہ میں بھی کارکنوں سے ملاقاتیں کر رہا ہوں، کارکنوں کا اصرار تھا کہ وہ مجھ سے براہ راست بات کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کارکنوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کی بھرپور تیاری کریں۔
اسراٸیل کے غزا پر 25 حملے اور وحشیانہ بمباری، 1روز میں 400 فلسطینی شہید۔
مقبوضہ فلسطین: اسرائیل نے غزہ پر 25 حملے اور وحشیانہ بمباری کی جس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 400 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ مجموعی شہادتیں 4ہزار500سے تجاوز کرگئیں۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ روز غزہ پر7اکتوبر کے بعد سب سے بڑی وحشیانہ بمباری کی۔ 25حملوں میں 400فلسطینی شہید ہوئے، ہسپتال، گھر اور پناہ گزین کیمپ تباہ ہوگئے۔ بڑے ہسپتالوں سے متصل عمارات پر بھی بمباری ہوئی۔سویڈن کی ماحولیاتی کارکن کی جانب سے اہل غزہ کی حمایت، اسرائیل کو آگ لگ گئی (adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});ہسپتالوں سے متصل عمارات پر بمباری کے نتیجے میں 30 فلسطینی شہید ہوئے۔ نصائرت کے علاقے میں شاپنگ سینٹر اور ریسٹورنٹ پر فضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 55فلسطینی شہید ہوئے جبکہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 93 جبکہ غزہ میں اسرائیلی حملوں سے شہدا کی مجموعی تعداد 4 ہزار 500 سے زائد ہوچکی ہے جبکہ 14ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔ 10ہزار سے زائد کو اسرائیلی فورسز نے قیدی بنا لیا۔ (adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({}); دوسری جانب اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائی کیلئے غزہ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی۔ حماس نے غزہ کی سرحد کے قریب اسرائیلی فوج کا حملہ پسپا کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ خان یونس کے علاقے میں اسرائیل اور حماس کی جھڑپ بھی ہوئی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Contact the business
Telephone
Website
Address
Mansehra
17510
