03/05/2026
COMING SOON: NEXUS PAKISTAN
A platform where youth turn ideas into innovation, talent into action, and dreams into reality.
Get ready to meet the change-makers you’ve only seen on screens and experience the future being built live!
Stay tuned the journey begins here.
18/04/2026
صحت مند پاکستان مہم
ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مانسہرہ کی جانب سے نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور عوامی خدمت کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے، قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) کے اشتراک سے ایک جامع فلاحی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
بلڈ ڈونیشن کیمپ
فری بلڈ گروپنگ کیمپ
فری میڈیکل کیمپ
آگاہی سیشن
تاریخ: 19 اپریل 2026
📍 مقام: حوریہ میڈیکل کالج چٹہ بٹہ
اس پروگرام کے دوران مستحق افراد کے لیے مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی، جبکہ رضاکارانہ طور پر بلڈ ڈونیشن کیمپ بھی منعقد کیا جائے گا جس میں خصوصی طور پر خاندان تھیلیسیمیا سینٹر کے بچوں کے لیے خون عطیہ کیا جائے گا۔
مزید برآں، ایک جامع آگاہی سیشن کا انعقاد کیا جائے گا جس میں صحت، خون عطیہ اور تھیلیسیمیا سے متعلق اہم معلومات فراہم کی جائیں گی تاکہ عوام میں شعور اجاگر ہو سکے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر مانسہرہ، قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کے مرکزی و صوبائی ذمہ داران شرکت کریں گے۔
ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مانسہرہ نوجوانوں کو دعوت دیتا ہے کہ وہ اس فلاحی سرگرمی میں بھرپور شرکت کریں اور انسانیت کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں۔
آئیں، مل کر ایک صحت مند اور باخبر معاشرے کی تشکیل میں اپنا حصہ ڈالیں۔
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa
Deputy Commissioner Mansehra
Directorate of Youth Affairs KP
16/04/2026
بالاکوٹ… شہداء کی سرزمین، آج پھر انسانیت کے رنگ میں رنگ گئی
خاندان تھیلیسیمیا سینٹر، قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن (QWF®) رجسٹرڈ، ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مانسہرہ، خاندان بلڈ سینٹر اور گورنمنٹ ڈگری کالج بالاکوٹ کے باہمی تعاون سے منعقدہ بلڈ ڈونیشن اور فری بلڈ گروپنگ کیمپ میں نوجوانوں نے جس جوش، جذبے اور ایثار کا مظاہرہ کیا… وہ قابلِ تحسین ہی نہیں بلکہ قابلِ تقلید بھی ہے۔
آج یہاں خون نہیں بہا…
بلکہ زندگی بانٹی گئی
آج یہاں صرف قطرے نہیں دیے گئے…
بلکہ امیدوں کو نئی سانس ملی
وہ نوجوان جو اپنی رگوں سے خون نکال کر کسی انجانے بچے کی زندگی میں روشنی بھر رہے تھے…
وہی اصل ہیرو ہیں، وہی انسانیت کے سفیر ہیں۔
“یہ لہو جو دیا تم نے، یہ فقط خون نہیں
کسی ماں کی دعا ہے، کسی بچے کی ہنسی ہے کہیں”
بڑی تعداد میں نوجوانوں نے آگے بڑھ کر خون عطیہ کیا اور یہ ثابت کر دیا کہ:
زندہ قومیں وہی ہوتی ہیں جو دوسروں کے لیے جیتی ہیں۔
قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے ہم دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں:
خاندان تھیلیسیمیا سینٹر اور خاندان بلڈ سینٹر کا، جنہوں نے اس نیک مشن میں بھرپور کردار ادا کیا
گورنمنٹ ڈگری کالج بالاکوٹ کی انتظامیہ کا، جن کے تعاون سے یہ پروگرام کامیابی سے منعقد ہوا
ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مانسہرہ کا، جن کی معاونت نے اس سرگرمی کو مزید مؤثر بنایا
اور تمام رضاکار نوجوانوں کا، جنہوں نے انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنایا
آپ سب کو سلام…
آپ ہی اصل زندگی دینے والے ہیں ❤️
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa
Deputy Commissioner Mansehra
Directorate of Youth Affairs KP
fans
08/04/2026
کامیاب انعقاد – انسانیت کی خدمت میں ایک اور قدم ✨
ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مانسہرہ کی جانب سے گورنمنٹ ڈگری کالج بالاکوٹ میں، قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن (QWF®) ٹیم اور جی ڈی سی بالاکوٹ کے اشتراک سے منعقد کیا گیا
"بلڈ گروپنگ کیمپ اور تھیلیسیمیا آگاہی سیشن" الحمدللہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا۔ 🙌
🩸 اس بامقصد سرگرمی کے دوران: • طلبہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی
• مفت بلڈ گروپ ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی گئی
• تھیلیسیمیا سے متعلق آگاہی دی گئی
• رضاکارانہ خون عطیہ کرنے کے جذبے کو فروغ ملا
💙 نوجوانوں نے بھرپور جذبے کے ساتھ حصہ لے کر یہ ثابت کیا کہ وہ انسانیت کی خدمت کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔
ہم تمام شرکاء، منتظمین، اساتذہ، اور رضاکاروں کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے اس نیک کام کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ 👏
🌟 آئیے! آئندہ بھی ایسے فلاحی کاموں میں حصہ لے کر معاشرے میں مثبت تبدیلی کا حصہ بنیں۔
"آپ کا دیا ہوا خون کسی کی زندگی بچا سکتا ہے" ❤️
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa
Deputy Commissioner Mansehra
Directorate of Youth Affairs KP
fans
06/04/2026
ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مانسہرہ کا انسانیت دوست اقدام
ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مانسہرہ، قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن (QWF®) ٹیم جی ڈی سی بالاکوٹ کے اشتراک سے ایک اہم فلاحی سرگرمی کا انعقاد کر رہا ہے:
"بلڈ گروپنگ کیمپ اور تھیلیسیمیا آگاہی سیشن"
اس بامقصد اقدام کا مقصد:
• تھیلیسیمیا کے بارے میں عوام میں شعور و آگاہی پیدا کرنا
• رضاکارانہ خون عطیہ کرنے کے جذبے کو فروغ دینا
• طلبہ اور عوام کو مفت بلڈ گروپ ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنا
یہ سرگرمی نوجوانوں میں خدمتِ خلق کے جذبے کو بیدار کرنے اور معاشرے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ایک اہم کاوش ہے۔
مقام: گورنمنٹ ڈگری کالج بالاکوٹ
تاریخ: 7 اپریل
وقت: صبح 9 بجے
آئیں! اس نیک مقصد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور قیمتی انسانی جانوں کو بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
"آپ کا دیا ہوا خون کسی کی زندگی بچا سکتا ہے" ❤️
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa
Deputy Commissioner Mansehra
Directorate of Youth Affairs KP
31/03/2026
ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں، ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مانسہرہ اور قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن کے اشتراک سے "اسپرنگ پلانٹیشن ڈرائیو" (Spring Plantation Drive) کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔
مانسہرہ کو سرسبز و شاداب بنانے کے اس مشن کا آغاز آج پودے لگا کر کیا گیا، اور یہ محض شروعات ہے۔
✨ مہم کے اہم نکات:
سرکاری سرپرستی اور وژن: یہ مہم ڈائریکٹر یوتھ افیئرز اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کے اس وژن کا حصہ ہے جس کے تحت ضلع بھر میں ماحولیاتی تحفظ اور شجر کاری کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
باقاعدہ افتتاح: آج کی تقریب اس بڑی مہم کا پہلا مرحلہ تھی جس کا مقصد پورے ضلع میں شجر کاری کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔
تسلسل کا عزم: یہ شجر کاری مہم یہاں رکے گی نہیں، بلکہ حکومتی ہدایات کے مطابق آنے والے دنوں میں مانسہرہ کے مختلف علاقوں میں پلانٹیشن کی سرگرمیاں اسی جوش و خروش کے ساتھ جاری رہیں گی۔
نوجوانوں کا کردار: ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کے زیرِ سایہ نوجوان اس مہم کے ہر مرحلے میں ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے۔
"درخت لگانا صرف ایک سرگرمی نہیں، بلکہ آنے والی نسلوں کے تحفظ کی ضمانت ہے۔"
ہم ان تمام رضاکاروں اور اداروں کے مشکور ہیں جنہوں نے اس افتتاحی تقریب کو کامیاب بنایا۔ سفر ابھی جاری ہے!
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa
Deputy Commissioner Mansehra
Directorate of Youth Affairs KP
20/03/2026
The District Youth Office, Mansehra, extends its warmest greetings to everyone on the auspicious occasion of Eid-ul-Fitr. May this day bring peace, prosperity, and joy to our youth and the entire community.
Eid Mubarak!
17/03/2026
ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مانسہرہ نے شعبۂ علومِ اسلامیہ و دینیات، ہزارہ یونیورسٹی کے تعاون سے "تحفظِ ناموسِ رسالتؐ" کے نہایت اہم اور حساس موضوع پر ایک بامقصد سیمینار کا انعقاد کیا۔ اس علمی و فکری نشست کی صدارت وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی سید مطیع الرحمن ہمدانی تھے، جبکہ پرو وائس چانسلر، مختلف فیکلٹیز کے ڈینز، چیئرپرسنز، اساتذۂ کرام اور طلبہ کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔
پروگرام کے چیف کوآرڈینیٹر اور شعبۂ علومِ اسلامیہ و دینیات کے چیئرپرسن، ڈاکٹر شاہد امین نے معزز مہمانوں کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے سیمینار کے اغراض و مقاصد اور عصرِ حاضر میں اس کی افادیت پر جامع روشنی ڈالی۔
مہمانِ خصوصی سید مطیع الرحمن ہمدانی نے اپنے خطاب میں اس امر پر زور دیا کہ نبی کریم ﷺ کی ذاتِ اقدس سے محبت ایمان کی بنیاد ہے اور آپ ﷺ کی عزت و ناموس کا تحفظ ہر مسلمان کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر مقدسات کی توہین کے بڑھتے ہوئے رجحانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ سوشل میڈیا کا استعمال مثبت، مہذب اور ذمہ دارانہ انداز میں کریں اور اپنی دینی و اخلاقی اقدار کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔
تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ حضور اکرم ﷺ سے محبت اور عقیدت ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے۔ انہوں نے اساتذہ کے کردار کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ طلبہ کی دینی و اخلاقی تربیت میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
آخر میں وائس چانسلر نے اس بامقصد سیمینار کے کامیاب انعقاد پر منتظمین اور بالخصوص شعبۂ علومِ اسلامیہ و دینیات کی کاوشوں کو سراہا
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa
Deputy Commissioner Mansehra
Directorate of Youth Affairs KP
16/03/2026
آرمی بھرتی دفتر شنکیاری کی ٹیم دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کو پاک فوج میں شمولیت کا سنہری موقع فراہم کرنے کے لیے آپ کے علاقے میں تشریف لا رہی ہے۔ اس موقع پر اہل اور محبِ وطن نوجوانوں کو موقع دیا جائے گا کہ وہ براہِ راست بھرتی ٹیم سے مل کر پاک فوج میں شامل ہونے کے طریقۂ کار اور شرائط کے بارے میں معلومات حاصل کریں اور ابتدائی رجسٹریشن بھی کروا سکیں۔
دلچسپی رکھنے والے نوجوان اپنے اصل شناختی کارڈ / فارم ب، تعلیمی اسناد اور حالیہ پاسپورٹ سائز تصاویر ساتھ لائیں۔ بھرتی ٹیم امیدواروں کو جسمانی معیار، تعلیمی قابلیت اور دیگر ضروری مراحل کے بارے میں مکمل رہنمائی فراہم کرے گی۔
یہ نوجوانوں کے لیے ملک کی خدمت کرنے اور ایک باعزت کیریئر بنانے کا بہترین موقع ہے۔ تمام اہل نوجوان بروقت پہنچ کر اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔