Office Of Village Council Dhodial Arghoshal

Office Of Village Council Dhodial Arghoshal

Share

This is a Government Office, Dealing with local issues of village council Dhodial Arghoshal.

09/08/2024

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈھوڈیال کا شاندار ریزلٹ سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئےبیشتر طالبات نمایاں نمبروں سے پاس سکول ہذا کا ریزلٹ 95 فیصد رہا۔۔۔۔نمایاں ریزلٹ آنے پر اہل علاقہ کا اطمینان کا اظہار۔ طالبات کی کامیابی کو ہیڈ میسٹریس و استانیوں کی انتھک محنت و لگن کا نتیجہ قرار دیا۔شاندار ریزلٹ پر اہل علاقہ کی طرف سے ہیڈ مسٹریس صاحبہ،والدین اور جملہ سٹاف کو بہت بہت مبارک ہو ۔

28/04/2024
21/03/2024

تاریخ کا ایسا واقعہ جو دل چیرتا ہے۔
حضرت ابوذر غفاری نے حضرت بلال سے کہا "اے کالی ماں کے بیٹے تو بھی مجھے ٹوکتا ہے"
یہ بات بلال کا سینہ چیر گئی اور یہ بات سن کر حضرت بلال رونے لگے ..
اور کہا "میں یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتاؤں گا"
اور پھر رحمۃ للعالمین نے جب یہ سنا تو آپکے چہرہ انور کا رنگ بدل گیا اور فرمایا
"اے ابوذر تو نے بلال کو ماں کے رنگ کا طعنہ دے کر اسکی تحقیر کی ہے تیرے اندر ابھی تک جاہلیت موجود ہے"
آپ (ص) کی زبان مبارک سے یہ سن کر ابوذر کی ہچکی بندھ گئی اور عرض کیا "یارسول اللہ میرے لیے بخشش کی دعا کیجیے" اور پھر روتے ہوئے بلال کے گھر کی جانب دوڑ لگادی
بلال کے پاس پہنچ کر اپنا چہرہ زمین پر رکھ دیا اور روتے جاتے تھے اور کہتے جاتے تھے
"اللہ کی قسم میں اپنا چہرہ اس وقت تک زمین سے نہیں اٹھاؤں گا جب تک بلال کا پاؤں اس چہرے پر نہیں پڑتا
اے بلال آپ عزت والے ہیں اور ابوذر ذلیل ہے"
اور پھر بلال نے پاس آکر ابوذر کا چہرہ چوم لیا اور کہا میں ایسے چہرے پر پاؤں نہیں رکھ سکتا جو رب کریم کے سامنے جھکتا ہو اور پھر دونوں بغل گیر ہو کر دیر تک روتے رہے ۔
کبھی غور کیا آج ہماری کیا کیفیت ہے؟
ھم کتنی دفعہ دوسروں کی تذلیل کرتے ہیں ؟
کبھی فرقہ و سیاسی گروہ کی بنیاد پر ، کبھی رنگ ونسل کی بنیاد پر ، کبھی برادری اور قومیت کی بنیاد پر کبھی علاقائی بنیاد پر کبھی مالی حالت کی بنیاد پر کبھی علم کی بنیاد پر اور کبھی عمل کی بنیاد پر کہ جیسے ہم نے ہی تقویٰ کا سرٹیفکیٹ لے رکھا ہے
اور پھر زندگی میں کم ہی وقت ملتا ہے کہ ہم اس پر معذرت کریں اور اعتراف کریں کہ ہم نے زیادتی کی تھی

اللہ پاک ہم سب کو اپنے اندر کی "میں" ختم کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین، (کاپی)

20/03/2024

اہل فلسطین کی حالت کو مد نظر رکھتے ہوئے پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ۔

18/03/2024

جیسے ہمارے فنگر پرنٹس نہیں ملتے ایسے ہی ہمارے خیالات بھی نہیں ملتے تو اس بنا پر نفرت کیسی۔

06/02/2024

محبت فطری طور پر جنم لیتی ہے جبکہ نفرت سکھائی جاتی ھے۔

10/01/2024

‏حضرت بلالؓ جناب عمرؓ سے ملنے آئے جب بلالؓ دروازے سے داخل ہوئے تو فاروق اعظمؓ نے کرسی چھوڑدی ہاتھ باندھ کے کونے میں کھڑے ہوگئے
کالا رنگ
نام لکھنا نہیں جانتے
قیصر و کسری کو خاطر میں نا لانے والے عمرؓ، بلالؓ کے سامنے کھڑے ہوگئے
لوگ کہنے لگے عمر کون آ رہا ہے جس کے لیے آپکا یہ استقبال ہے حضرت بلالؓ آئے کہنےل گے امیرالمومنین کیا کر رہے ہو ؟
عمرؓ نے بازو پکڑا اور اپنی کرسی پر بٹھایا حضرت بلال کہنے لگے
حضور میں غلام ہو مجھے تو طریقے بھی نہیں آتے ان کرسیوں پر بیٹھنے کے میں غریب ماں کا بیٹا غلام باپ کی اولاد ہوں
حضرت عمرؓ کہنے لگے بلالؓ تو غلام تھا لیکن جب سے تُو مصطفیﷺ کا غلام بنا ہے تُو ہمارا امام بن گیا ہے اب تُو امام ہے رسول اللہ کی امت کا
فرمایا مجھے وہ دن یاد ہے جب مکہ فتح ھوا تھا بت ٹوٹ گئے تھے بڑے بڑےسردار تھے اور میرے نبیﷺ نے فرمایا بلالؓ سے کہو کہ کعبہ کی چھت پر چڑھ کے اذان دے لوگوں نے کہا حضور کسی اور کی ڈیوٹی لگادیں تو آپﷺ نے فرمایا چپ کرو
بدر میں مار کھا کے اذان پڑھے تو بلال
احد میں پتھر برسے اذان پڑھے تو بلال
تپتے صحراؤں میں پتھر کھا کر اذان پڑھے تو بلال
اور آج اگر اللہ نے عزت دی ہے تو میں لوگوں کو دیکھ کے بلالؓ کو عزت نا دوں_؟
فرمایا کوئی اوپر نہیں چڑھے گا ابو بکرؓ بھی نیچے عمرؓ بھی نیچے
عثمان و علیؓ طلحہ اور زیبرؓ بھی نیچے
آج یہ حبشی غلام کعبہ کی چھت پر چھڑے گا اور میں دنیا کو بتاؤں گا کہ عزت اسی کے پاس ہوتی ہے جو رسول اللہﷺ کا غلام بنتا ہے۔

06/03/2021

. . . . . . 📢📢. . (اطلاع عام). . . . 📢📢۔۔۔
ویلج کونسل ڈھوڈیال ارغوشال کی عوام کو مطلع کیا جاتا ہے۔ کہ حکومت پاکستان کی جانب سےانشاءاللہ آج سے قومی خوشحالی سروے گھر گھر شروع ہو نے والا ہے۔ سروے ٹیم میں شامل سکول اساتذہ کرام اور موجودہ عملہ شامل ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ گھر کے سربراہ کا شناختی کارڈ ،اور دیگر فیملی ممبران کا قومی شناختی کارڈ بچوں کے فارم (ب) /برتھ سرٹیفیکیٹ گھر پر رکھیں سروے ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے اور درکار معلومات فراہم کی جائیں ۔ اور تمام تر ضروری معلومات واضح رکھیں تاکہ سروے ٹیم جب آپ کے پاس آئے تو آپ کو معلومات دینے میں آسانی ہو۔ اور کوئی بھی فرد اس سروے سے محروم نہ رہے۔
شکریہ ۔۔
بحکم ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر قاسم علی خان صاحب ضلع مانسہرہ.
اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ضیاء الرحمان خان جدون ضلع مانسہرہ.
منجانب۔ . شکیل احمد سیکرٹری ویلج کونسل ڈھوڈیال ارغوشال تحصیل بفہ پکھل ضلع مانسہرہ
اس پیغام کو آگئے شیئر کریں شکریہ.
Contact No.03465554759 Administration Village Council Dhodial Arghoshal

Want your business to be the top-listed Government Service in Mansehra?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Dhodial
Mansehra

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00