Khyber Pakhtunkhwa RTS Commission, Mansehra

Call Directions Website Contact the organization

Khyber Pakhtunkhwa RTS Commission, Mansehra Right to Public Services Commission (RTSC) established under an Act of Provincial Assembly in 2014.

پریس ریلیزرائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشنحکومت خیبر 01/10/2026زرعی یونیورسٹی پشاور میں آر ٹی ایس کمیشن کے زیرِ اہتمام آگاہی سیش...
03/10/2026

پریس ریلیز
رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن
حکومت خیبر

01/10/2026

زرعی یونیورسٹی پشاور میں آر ٹی ایس کمیشن کے زیرِ اہتمام آگاہی سیشن، طلبہ و فیکلٹی کو عوامی خدمات کے حق سے متعلق آگاہی

رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن خیبر پختونخوا کے زیرِ اہتمام زرعی یونیورسٹی پشاور میں طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے لیے ایک خصوصی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد شرکاء کو آر ٹی ایس کمیشن کے قیام کے مقاصد، دائرۂ کار، قانونی حیثیت اور شہریوں کو بروقت و شفاف عوامی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔

چیف کمشنر آر ٹی ایس کمیشن محمد علی شہزادہ نے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کمیشن کے قیام کے بنیادی مقاصد، ذمہ داریوں اور قانونی فریم ورک پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ رائٹ ٹو پبلک سروسز قانون کا بنیادی مقصد شہریوں کو مقررہ مدت کے اندر سرکاری خدمات کی فراہمی یقینی بنانا اور عوام کو اپنی قانونی حیثیت اور حقوق سے آگاہ کرنا ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ نہ صرف خود اپنے حقوق سے آگاہ ہوں بلکہ اپنے خاندانوں اور معاشرے کے دیگر افراد تک بھی اس پیغام کو پہنچائیں۔

کمشنر آر ٹی ایس کمیشن شوکت علی یوسفزئی نے شرکاء کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے آر ٹی ایس قانون کے عملی اطلاق، عوامی شکایات کے ازالے کے طریقہ کار اور شہریوں کو دستیاب قانونی سہولیات کے بارے میں تفصیلی وضاحت فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی آگاہی آر ٹی ایس قانون کے مؤثر نفاذ کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے اور تعلیمی ادارے اس حوالے سے مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔

سیشن کی میزبانی ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر، بلال مروت نے کی۔ اس موقع پر طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے آر ٹی ایس کمیشن کے کردار اور عوامی خدمات سے متعلق مختلف سوالات کیے اور سیشن میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔

تقریب کے اختتام پر فیکلٹی آف مالیکیولر اینڈ بائیولوجیکل سائنسز کے ڈین ڈاکٹر اقبال منیر نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے آر ٹی ایس کمیشن کی جانب سے طلبہ اور فیکلٹی کے لیے آگاہی سیشن کے انعقاد کو سراہتے ہوئے عوامی خدمات سے متعلق شعور اجاگر کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر اقبال منیر کی جانب سے چیف کمشنر محمد علی شاہزاد اور کمشنر شوکت علی یوسفزئی کو ان کی خدمات اور آگاہی کے فروغ میں کردار کے اعتراف میں شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔
Press Release
Right to Public Services Commission
Government of Khyber Pakhtunkhwa

01/10/2026

Awareness Session Organized by the RTS Commission at the University of Agriculture, Peshawar; Students and Faculty Briefed on the Right to Public Services

A special awareness session was organized at the University of Agriculture, Peshawar, under the auspices of the Right to Public Services Commission, Khyber Pakhtunkhwa, for students and faculty members. The objective was to inform participants about the purpose, scope, legal status, and functions of the RTS Commission, as well as the provision of timely and transparent public services to citizens.

Chief Commissioner of the RTS Commission, Muhammad Ali Shahzada, addressed the session and provided a detailed overview of the Commission’s objectives, responsibilities, and legal framework. He stated that the primary purpose of the Right to Public Services law is to ensure the provision of government services to citizens within the stipulated time and to make the public aware of their legal status and rights. He urged students not only to become aware of their own rights but also to convey this message to their families and other members of society.

Commissioner of the RTS Commission, Shaukat Ali Yousafzai, responded to participants’ questions and provided a detailed explanation of the practical implementation of the RTS law, the procedure for addressing public complaints, and the legal facilities available to citizens. He said that public awareness is of fundamental importance for the effective implementation of the RTS law and that educational institutions can play an effective role in this regard.

The session was hosted by Bilal Marwat, Director of the Sports and Youth Development Center. On the occasion, students and faculty members asked various questions regarding the role of the RTS Commission and public services and expressed keen interest in the session.

At the conclusion of the event, Dr. Iqbal Munir, Dean of the Faculty of Molecular and Biological Sciences, thanked the participants. Appreciating the RTS Commission for organizing the awareness session for students and faculty, he emphasized the importance of promoting awareness about public services. On the occasion, Dr. Iqbal Munir also presented shields to Chief Commissioner Muhammad Ali Shahzad and Commissioner Shaukat Ali Yousafzai in recognition of their services and role in promoting public awareness.

24/09/2026

The Tentative Merit List is hereby displayed on the official website for information and verification by all concerned candidates. Candidates are advised to carefully check their name, academic credentials, test marks, and other relevant particulars displayed in the list. In case of any discrepancy or omission in the displayed information, candidates may submit their claim/objection along with supporting documentary evidence within the prescribed period. No claim or objection shall be entertained after the due date.
The Tentative Merit List is subject to verification of credentials and correction of any discrepancies, if found. The list shall not be considered as the final merit list.

https://www.kprts.gov.pk/downloads/

17/09/2026
17/09/2026

رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن خیبر پختونخوا کے اعلیٰ حکام کا کوہاٹ کا ایک روزہ دورہ

رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن خیبر پختونخوا کے چیف کمشنر محمد علی شہزادہ، کمشنر شوکت علی یوسفزئی اور سیکرٹری آر ٹی پی ایس کمیشن حافظ عصمت علی نے کوہاٹ کا ایک روزہ دورہ کیا، جہاں ڈویژنل اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت چیف کمشنر محمد علی شہزادہ نے کی، جبکہ کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ، ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی او صاحبان اور مختلف لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ نے کیا، جس کے بعد تلاوتِ کلامِ پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا۔ بعد ازاں تمام شرکاء اور مختلف محکموں کے افسران کا تعارف پیش کیا گیا، جبکہ کمشنر کوہاٹ ڈویژن نے چیف کمشنر محمد علی شہزادہ، کمشنر شوکت علی یوسفزئی اور سیکرٹری حافظ عصمت علی کا متعلقہ محکموں کے افسران سے تعارف کرایا۔

اس موقع پر چیف کمشنر محمد علی شہزادہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رائٹ ٹو پبلک سروسز ایکٹ کے بنیادی خدوخال، عوام کو مقررہ مدت میں سرکاری خدمات کی فراہمی، متعلقہ افسران کی ذمہ داریوں، خدمات کی تفصیلات کی نمایاں تشہیر، شکایات کے ازالے اور قانون پر مؤثر عمل درآمد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

چیف کمشنر نے اس امر پر زور دیا کہ عوام کو سرکاری خدمات کے حصول میں غیر ضروری تاخیر اور مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ تمام متعلقہ محکمے قانون کے تحت مقررہ مدت اور طریقۂ کار کے مطابق عوام کو خدمات کی فراہمی یقینی بنائیں اور شہریوں کے قانونی حقوق کا مؤثر تحفظ کیا جائے۔

انہوں نے افسران پر زور دیا کہ عوامی خدمت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے شفافیت، جوابدہی اور مؤثر طرزِ حکمرانی کے اصولوں کو یقینی بنایا جائے، تاکہ شہریوں کو ان کے قانونی حق کے مطابق بروقت اور معیاری سرکاری خدمات میسر آ سکیں۔

اجلاس میں شریک تمام محکموں کے افسران نے چیف کمشنر محمد علی شہزادہ کی جانب سے آر ٹی پی ایس ایکٹ، عوامی خدمات کی فراہمی اور محکموں کی قانونی ذمہ داریوں کے حوالے سے دی جانے والی تفصیلی بریفنگ کو نہایت توجہ اور غور سے سنا۔

اجلاس کے دوران مختلف محکموں کی جانب سے عوامی خدمات کی فراہمی، درپیش مسائل اور قانون پر عمل درآمد سے متعلق امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بین المحکمہ جاتی رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنانے اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے پر خصوصی زور دیا گیا۔

اجلاس کے اختتام پر کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ نے تمام شرکاء اور متعلقہ محکموں کے افسران کا اجلاس میں شرکت، تعاون اور عوامی خدمات کی بہتری کے لیے ان کے کردار پر شکریہ ادا کیا۔

اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ رائٹ ٹو پبلک سروسز ایکٹ کے مؤثر نفاذ، عوام کو بروقت اور شفاف سرکاری خدمات کی فراہمی، شکایات کے مؤثر ازالے اور شہریوں کے قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنا

پریس ریلیزرائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشنحکومت خیبر پختونخوا14/09/2026آر ٹی ایس کمیشن میں چار شہریوں کے شکایات کی شنوائی، ڈی پی...
14/09/2026

پریس ریلیز
رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن
حکومت خیبر پختونخوا
14/09/2026

آر ٹی ایس کمیشن میں چار شہریوں کے شکایات کی شنوائی، ڈی پی او ہنگو، کوہاٹ کو احکامات جاری

عوامی خدمات کی بروقت فراہمی اور آر ٹی ایس ایکٹ پر عملدرآمد پر زور، کوتاہی ناقابل برداشت قرار

رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن میں دو رکنی بینچ نے چار شہریوں کے شکایات سنے۔ کوہاٹ سے محمد جنید نے زمین کے قبضے کے معاملے پر ایف آئی آر کے اندراج کے لیے کمیشن کو درخواست دی ہے۔ کمیشن نے ڈی پی او کوہاٹ کو شہری کو بذات خود سننے اور مسئلہ حل کرنے کے ہدایت دی۔ ہنگو سے عارف اللہ نے شکایت کی کہ رشتہ دار زمین بھیجنے نہیں دے رہے۔ پولیس ایف آئی آر درج نہیں کروا رہی۔ کمیشن نے ڈی پی او ہنگو کو مسئلہ حل کرنے کے ہدایت دی۔ شمالی وزیرستان سے شہاب الدین نے کچہرا ہٹانے کے لئے کمیشن کو درخواست دی ہے۔ کمیشن نے متعلقہ محکمے کو احکامات جاری کیے۔
کمیشن نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ کمیشن صوبے بھر میں عوامی آگاہی، شفاف طرزِ حکمرانی اور عوامی خدمات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔

Address

Deputy Commissioner Office
Mansehra
21300

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+92997300604

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khyber Pakhtunkhwa RTS Commission, Mansehra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Khyber Pakhtunkhwa RTS Commission, Mansehra:

Shortcuts

Share