NSM Hazara University Mansehra

Directions

NSM Hazara University Mansehra National Students Movement Hazara University Mansehra 🖤❤️

نیشنل اسٹوڈنٹس موومنٹ ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ، پشاور کے علاقے دیر کالونی میں اسکول کی چھت گرنے کے افسوسناک سانحے میں معص...
15/10/2026

نیشنل اسٹوڈنٹس موومنٹ ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ، پشاور کے علاقے دیر کالونی میں اسکول کی چھت گرنے کے افسوسناک سانحے میں معصوم بچوں اور اساتذہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے۔

ہم سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، لواحقین کو صبرِ جمیل دے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔ آمین۔ 🖤

NSM Hazara University Mansehra

نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے صدر حنظلہ صافی سمیت دیگر عہدیداران، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن یونیورسٹی کیمپ...
10/10/2026

نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے صدر حنظلہ صافی سمیت دیگر عہدیداران، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن یونیورسٹی کیمپس پشاور کے صدر عامر خان مروت اور دیگر عہدیداران کے مبینہ اغواء کی پُرزور مذمت کرتے ہیں۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ زیرِ حراست طلبہ کو فوری طور پر رہا کیا جائے.

آئینِ پاکستان ہر شہری کے بنیادی حقوق اور آزادی کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔

طلبہ کے ساتھ جبر، دباؤ اور غیر قانونی اقدامات کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

ہم متعلقہ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ طلبہ کے حقوق کا احترام کیا جائے اور مسائل کو مکالمے، برداشت اور قانون کے مطابق حل کیا جائے۔

طلبہ کا استحصال بند کرو! طلبہ کے حقوق کا احترام کرو!


|

علی وزیر کی غیر قانونی گرفتاری کو دو سال مکمل ہو گئے ہیں۔ اس سے قبل بھی علی وزیر تقریباً دو سال قید میں گزار چکے ہیں۔ مس...
07/10/2026

علی وزیر کی غیر قانونی گرفتاری کو دو سال مکمل ہو گئے ہیں۔

اس سے قبل بھی علی وزیر تقریباً دو سال قید میں گزار چکے ہیں۔

مسلسل گرفتاری، قید اور مقدمات انسانی حقوق، سیاسی آزادی اور بنیادی شہری حقوق کے حوالے سے سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں۔

نیشنل سٹوڈنٹ موومنٹ ہزارہ یونیورسٹی علی وزیر کی گرفتاری اور طویل قید کی مذمت کرتی ہے اور ان کے بنیادی، آئینی اور انسانی حقوق کی بحالی کا مطالبہ کرتی ہے۔

نیشنل سٹوڈنٹ موومنٹ ہزارہ یونیورسٹی علی وزیر سمیت تمام سیاسی کارکنوں کے بنیادی حقوق، آزادیِ اظہار اور جمہوری اقدار کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی۔




عدمِ تشدد کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل اسٹوڈنٹ موومنٹ ہزارہ یونیورسٹی، فخرِ افغان باچا خانؒ کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ب...
02/10/2026

عدمِ تشدد کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل اسٹوڈنٹ موومنٹ ہزارہ یونیورسٹی، فخرِ افغان باچا خانؒ کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

باچا خانؒ برصغیر پاک و ہند، بالخصوص پشتون خطے میں امن، عدمِ تشدد، تعلیم، انسان دوستی اور سماجی اصلاح کے عظیم علمبردار تھے۔ انہوں نے اپنے سیاسی و سماجی جدوجہد میں تشدد کے بجائے صبر، برداشت، محبت اور خدمتِ خلق کو اپنا راستہ بنایا۔

انہوں نے پشتون معاشرے میں تعلیم کے فروغ اور شعور بیداری کے لیے جدوجہد کی اور ایک ایسی تحریک کی بنیاد رکھی جس کا بنیادی پیغام امن اور انسانیت کی خدمت تھا۔

ان کی جدوجہد ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ حقیقی تبدیلی طاقت اور نفرت سے نہیں بلکہ شعور، کردار، اتحاد اور پُرامن جدوجہد سے بھی ممکن ہے۔

باچا خانؒ کی زندگی آج بھی نوجوانوں کے لیے امن، برداشت اور خدمتِ انسانیت کا ایک روشن پیغام ہے۔

این ایس ایم ہزارہ یونیورسٹی اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ ہم معاشرے میں امن، برداشت، مساوات، تعلیم اور طلبہ کے حقوق کے لیے پُرامن اور جمہوری جدوجہد کے اصولوں کو فروغ دیتے رہیں گے۔

"امن، تعلیم اور انسانیت باچا خانؒ کا پیغام
NSM Hazara University Mansehra


ہزارہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ خان مروت صاحب کےساتھ مختلف اسٹوڈنٹ فیڈریشنز کے نمائندوں پر مشتمل...
29/09/2026

ہزارہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ خان مروت صاحب کےساتھ مختلف اسٹوڈنٹ فیڈریشنز کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں طلبہ کے بنیادی مطالبات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران دو اہم مطالبات پر پیش رفت ہوئی، فیس کی اقساط میں ادائیگی کا مطالبہ تسلیم کر لیا گیا۔

فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کی لیبارٹریز سے متعلق مسئلہ بھی حل کرنے پر اتفاق ہوا۔

طلبہ نمائندوں نے انتظامیہ کی جانب سے ان مطالبات پر مثبت پیش رفت کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ طلبہ کے دیگر مسائل بھی بات چیت کے ذریعے حل کیے جائیں گے۔

NSM Hazara University Mansehra
|
Hazara University

29/09/2026
27/09/2026

صدر حنظله صافي صیب. 🚩🏴

In memory of Dr. Mohammad Najibullah Ahmadzai (1947–1996).National Student Movement Hazara University, pays tribute to D...
27/09/2026

In memory of Dr. Mohammad Najibullah Ahmadzai (1947–1996).

National Student Movement Hazara University, pays tribute to Dr. Najibullah and remembers his efforts toward peace, national reconciliation, regional stability, and cooperation.

His government formally pursued a policy of national reconciliation and called for peace and political dialogue in Afghanistan.

We also remember his commitment to social equality and the participation of women in public life.

He remained in Kabul during the final period of his government and did not leave the country when the conflict intensified, he never surrender to those terrorist groups who was currently in government in Afghanistan who can ban in women education who can Worsley disturb the independent afghan sovereignty, he was later brutally killed by the terrorist groups in Afghanistan along with his brother in 1996.

NSM Hazara University honors his memory and remembers all those who struggled for a peaceful, democratic, and stable Afghanistan.




NSM Hazara University Mansehra

27/09/2026

نیشنل سٹوڈنٹ موومنٹ ہزارہ یونیورسٹی کی صدر حنظلہ صافی نے نئے آنے والے طلباء کو ویلکم پارٹی کے موقع پر خطاب ۔
NSM Hazara University Mansehra
Hazara University
|

26/09/2026

نیشنل سٹوڈنٹ موومنٹ (NSM) ہزارہ یونیورسٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبداللہ داوڑ کی نئے آنے والے طلباء کو خطاب۔

Address

��
Mansehra

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NSM Hazara University Mansehra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share