District Development Advisory Committee Mansehra
Official Page of District Development Advisory Committee Mansehra
GOVERNMENT OF KHYBER PAKHTUNKHWA.
20/04/2026
خیبرپختونخوا حکومت کا 22 اپریل کو صوبائی اسمبلی کا اجلاس ارباب نیاز سٹیڈیم میں منعقد کرنیکا اعلان.
اسمبلی سیکرٹریٹ نے ایجنڈا تیار کرلیا ہے.
I got over 100 reactions on one of my posts last week! Thanks everyone for your support! 🎉
18/04/2026
چیئرمین ڈیڈک و رکن صوبائی اسمبلی پی کے 39، اکرام اللہ غازی نے اسپیکر صوبائی اسمبلی کے ہمراہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ایک اہم ملاقات کی، جس میں صوبائی وزیر قانون بھی شریک تھے۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی جہاں باہمی دلچسپی کے امور اور بالخصوص حلقہ پی کے 39 کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر چیئرمین ڈیڈک اکرام اللہ غازی نے اپنے حلقے کے عوام کو درپیش بنیادی مسائل اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بٹل تا اہل روڈ کی خستہ حالی عوام کے لیے شدید مشکلات کا سبب بن رہی ہے، لہٰذا اس کی فوری تعمیر و بحالی نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے ٹائپ ڈی ہسپتال اوگی کی جلد تکمیل پر بھی زور دیا اور کہا کہ یہ منصوبہ علاقے کے عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
مزید برآں دلبوڑی گلی میں تقریباً ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے زیر تعمیر اہم شاہراہ منصوبے پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ چیئرمین ڈیڈک نے اس منصوبے کے جلد افتتاح کو علاقے کی ترقی کے لیے سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی تکمیل سے نہ صرف آمدورفت میں بہتری آئے گی بلکہ مقامی معیشت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے چیئرمین ڈیڈک اکرام اللہ غازی کی جانب سے پیش کردہ مسائل کو بغور سنا اور یقین دہانی کرائی کہ حلقہ پی کے 39 کے عوامی مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کرنے کا عندیہ بھی دیا تاکہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جا سکے۔
ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ علاقے کی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے اور جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا۔ آخر میں چیئرمین ڈیڈک اکرام اللہ غازی نے وزیر اعلیٰ اور دیگر حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان اقدامات سے عوام کو حقیقی ریلیف میسر آئے گا۔
15/04/2026
اوگی ویلفیئر فاؤنڈیشن اور قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن کے وفود نے سپیکر ہاؤس پشاور میں سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی اور چئیرمین ڈیڈک و صوبائی اسمبلی اکرام اللہ غازی سے خصوصی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران تھیلیسیمیا فری ٹیسٹ کے فروغ اور خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی اور مثبت تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سپیکر صوبائی اسمبلی نے اس اہم سماجی و صحت عامہ کے اقدام کو سراہتے ہوئے متعلقہ امور میں پیش رفت کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور مثبت پیش رفت کا عندیہ
14/04/2026
خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ معدنیات کا اجلاس منگل کے روز صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین اور رکن صوبائی اسمبلی اکرام اللہ غازی نے کی۔ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین و ممبران صوبائی اسمبلی محمد یامین خان ، محمد زبیر خان، محمد انور خان، احمد کریم کنڈی، محترمہ فائزہ ملک اور محترمہ صوبیہ شاہد نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ سیکرٹری معدنیات، ڈائریکٹر جنرل معدنیات معہ متعلقہ عملہ، محکمہ قانون، ایڈشنل ایڈووکیٹ جنرل اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔
اجلاس میں مختلف پارلمانی سوالات اور سابقہ اجلاس کے احکامات پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ رکن صوبائی اسمبلی احمد کریم کنڈی کی جانب سے 24 دسمبر 2025 کے اجلاس میں پیش کیے گئے سوال پر محکمہ معدنیات نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں کئی معدنیاتی لیز مختلف وجوہات اور دیگر محکموں کے قانوناً وابستگی کی وجہ سے زیر التوا ہے جس کی وجہ سے سالانہ محصولات اور لوگوں کے روزگار پر کافی گہرے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ اس پر چیئرمین قائمہ کمیٹی نے اسمبلی حکام اور محکمہ معدنیات کو ہدایت کی کہ اگلے ہفتے ایک اجلاس بلوایا جائے جس میں محکمہ معدنیات کے سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل، محکمہ فارسٹ کے قائمہ کمیٹی کے چیئرمین اور سیکرٹری، محکمہ آثار قدیمہ کے قائمہ کمیٹی کے چیئرمین اور سیکرٹری اور بورڈ آف ریونیو کے اعلیٰ افسران کو مدعو کیا جائے تاکہ ان تمام بند لیزوں پر قانونی چارجوئ کی جائے اور ان پر دوبارہ سے کام کا آغاز کروایا جاسکے اور مستقبل میں تنازعات سے بھی بچا جاسکے اور عوام کے ساتھ ساتھ صوبے کو اس کے ترقیاتی اور محصولاتی ثمرات مل سکے۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی اکرام اللہ غازی نے محکمہ معدنیات کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمے سے منسلک تمام لیگل ایڈوائزر کا مکمل ڈیٹا بمہ ان کی تنخواہیں اور دیگر مراعات جلد از جلد اس کمیٹی کو فراہم کروائی جائے اور ان کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ محکمے کے تمام عدالتی کیسز میں باذات خود عدالتوں میں پیش ہو تاکہ تمام زیر التوا کیسز کا بروقت خاتمہ یقینی بنایا جاسکے اور لوگوں کو اس کے مثبت نتائج مل سکیں۔ اکرام اللہ غازی نے مزید ہدایت کی کہ محکمے میں دو سالہ پوسٹنگ ٹرانسفر پالیسی پر بھی سختی سے عملدرآمد کروایا جائے اور ان تمام افسران کا تبادلہ کروایا جائے جنہوں نے ایک ہی اسٹیشن پر دو یا دو سال سے زیادہ کا عرصہ گزار رکھا ہو اور اس تمام عمل میں مکمل میرٹ اور شفافیت سے کام لیا جائے۔
اجلاس کے اختتام پر چیئرمین قائمہ کمیٹی نے حکم دیا کہ آئندہ اجلاس میں جیالوجی اور معدنیات کے شعبے سے وابستہ ماہرین، اساتذہ اور طلباء کو بھی بلوایا جائے تاکہ ان سے مفید مشورات مل سکے۔ انہوں نے سیکرٹری معدنیات کو ہدایت کی کہ منرل ٹیسٹنگ اتھارٹی کے قیام کو بھی جلد از جلد عملی جامہ پہنایا جائے تاکہ معدنیات کے شعبے میں صوبے کو ترقیاتی ممالک کے صفوں میں شامل کیا جاسکے اور معدنیات کے مد میں حاصل ہونے والے محصولات کو مزید بہتر اور مستحکم بنایا جاسکے۔
12/04/2026
چیئرمین ڈیڈک و ممبر صوبائی اسمبلی اکرام اللہ غازی نے بٹل کے مختلف مقامات پر جا کر فوت شدگان کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا، فاتحہ خوانی کی اور مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔
اس موقع پر انہوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
12/04/2026
چیئرمین ڈیڈک و ممبر صوبائی اسمبلی اکرام اللہ غازی نے باگڑیاں میں معروف سماجی کارکن و استاد عامر حسین شاہ کی والدہ محترمہ اور بیلیاں میں داؤد لالا کی اہلیہ کے نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے مرحومین کے لواحقین سے تعزیت و دعائے مغفرت کی اور ان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔
12/04/2026
چیئرمین ڈیڈک و ممبر صوبائی اسمبلی اکرام اللہ غازی کی خصوصی کاوشوں اور لوکل کونسل بورڈ کے ساتھ مؤثر رابطوں کے نتیجے میں دربند میں ٹی ایم او کی عرصہ دراز سے خالی پڑی اہم پوسٹ پر تعیناتی عمل میں لائی، جو علاقہ مکینوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری اور اہم پیش رفت ہے۔
اس تعیناتی سے صفائی ستھرائی، سینٹیشن، نکاسی آب، ترقیاتی منصوبوں اور دیگر بلدیاتی امور میں خاطر خواہ بہتری آئے گی، جبکہ شہری سہولیات کی فراہمی کا نظام مزید مؤثر اور منظم ہوگا۔
ٹی ایم او کی تعیناتی سے نہ صرف انتظامی معاملات بہتر ہوں گے بلکہ عوامی مسائل کے بروقت حل میں بھی تیزی آئے گی، جس سے دربند کے عوام کو عملی ریلیف اور بہتر بلدیاتی خدمات میسر آئیں گی۔
11/04/2026
چیئرمین ڈیڈک و ممبر صوبائی اسمبلی اکرام غازی نے باگڑیاں میں بابر کے چچا فرید گل اور تاج محمد کے بھائی دلاور جان کے انتقال پر ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی، مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی اور لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
11/04/2026
ملوگا یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر حارث وسیم نے ایم پی اے اکرام غازی کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر ملوگا کے عوام کو درپیش مسائل، جاری ترقیاتی منصوبوں اور دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ایم پی اے اکرام غازی نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ عوامی مسائل کے حل کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے گا اور علاقے کی ہمہ جہت ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Address
District Council
Mansehra
21300
