01/06/2026
Pakistan Tobacco Board-Mansehra
Semi Autonomous Body Under Ministry of Commerce, Government Of Pakistan established during 1961, by the then President of Pakistan Field Marshal Ayub khan.
01/06/2026
22/05/2026
Pakistan To***co Company (PTC) conducted a workshop on 18 May 2026 at Baffa Depot, Mansehra, covering the following topics:
1. Prohibition of child labour and forced labour
2. Fair treatment and non-discrimination
3. Use of recommended agrochemicals
4. Health and safety standards
Representatives of Pakistan To***co Company, namely Mr. Ayaz Khan (RGM, PTC), Syed Ali Abbas (Leaf Sustainability & Engagement Manager), Mr. Arslan Gill (AGM, PTC), and Mr. Moiz, shared their views and emphasized the importance of compliance with the above-mentioned standards to promote ethical labour practices, safe use of agrochemicals, workplace safety, and a fair and non-discriminatory working environment.
Haji Rustam Khan (Ex- BOD, PTB) and Mr. Muhammad Ubaidullah Aleem, Assistant Development Officer, Mansehra, participated in the workshop on behalf of the Pakistan To***co Board (PTB) and highlighted the significance of such awareness initiatives in promoting responsible farming practices, occupational health and safety, and compliance with labour and social standards.
30/04/2026
سیکرٹری PTB، جناب فخرالدین کی زیرِ صدارت اجلاس پاکستان ٹوبیکو بورڈ، پشاور میں منعقد ہوا۔ اس میٹنگ کا ایجنڈا تمباکو سیکٹر میں اوسط قیمت (Weighted Average Price - WAP) کا تعین تھا۔
اجلاس میں تمباکو کمپنیوں، ڈیلرز اور متعلقہ حکام سمیت اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران قیمتوں کے تعین، مارکیٹ کے رجحانات اور تمام فریقین کے تحفظات پر تفصیلی غور کیا گیا تاکہ تمباکو سیکٹر میں شفافیت اور منصفانہ طریقۂ کار کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس موقع پر تعمیری گفتگو کے ذریعے باہمی روابط کو مضبوط بنانے اور صنعت کی پائیدار ترقی کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔ اس نوعیت کے اجلاس کاشتکاروں، ڈیلرز اور کمپنیوں کے درمیان توازن برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جو بالآخر تمباکو مارکیٹ کے استحکام کا باعث بنتے ہیں۔
29/04/2026
اللہ پاک سب زمیندار بھائیوں پر اپنا رحم فرمائے
12/04/2026
پاکستان ٹوبیکو بورڈ (PTB) ہیڈ آفس پشاور میں تمباکو کاشتکاروں کی ادائیگیوں سے متعلق ایک اہم اجلاس 9 اپریل 2026 بروز جمعرات صبح 10:30 بجے منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت سیکرٹری PTB جناب فخرالدین نے کی۔ انہوں نے متعلقہ تمباکو کمپنیوں کو سختی سے ہدایت جاری کی جنہوں نے ابھی تک بقایاجات کی ادائیگی نہیں کی، کہ وہ تمباکو کاشتکاروں کے بقایاجات بروقت اور جلد از جلد ادا کریں تاکہ کاشتکاروں کو کسی قسم کی مالی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مزید برآں، متعلقہ تمباکو کمپنیوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی رپورٹس جلد از جلد پاکستان ٹوبیکو بورڈ میں جمع کروائیں۔
🌱 کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔
***coGrowers
20/02/2026
پشاور
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سیکرٹری پاکستان تمباکو بورڈ فخرالدین نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی اور گورنر خیبرپختونخوا کو پاکستان تمباکو بورڈ کے جاری منصوبوں،ادارہ جاتی استعداد، تمباکو کی کاشت اور برآمد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، بریفنگ میں پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر زبیر ارشد اور پاکستان تمباکو بورڈ کے آفیسر مارکیٹنگ ڈاکٹر حافظ عبدالصمد، محمد وقاص گیلانی شریک تھے-بریفنگ میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا کے اضلاع صوابی، مردان، چارسدہ، ملاکنڈ، مانسہرہ، بونیر میں تمباکو کی کاشت کی استعداد رکھتے ہیں، پاکستان میں 21.25 ملین ہیکٹر رقبہ ہر تمباکو کاشت کیا جاتا ہے جس سے 320 بلین سالانہ انکم جنریٹ ہوتی ہے، جبکہ 12 لاکھ افراد کا ذریعہ معاش ہے. بریفنگ میں گورنر خیبر پختونخوا کو تمباکو کی کاشت، فروخت سمیت برآمدات کی مد میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کے مد میں بتایا گیا کہ مالی سال 2024-25 میں ٹیکسز کی مد میں 483 بلین روپے وفاقی حکومت کو دیئے گئے ہیں. اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا سب سے زیادہ تمباکو کی فصل کاشت کرنے والا علاقہ ہے لیکن اس کی منافع رقم خیبرپختونخوا کو حاصل ہی نہیں ہو رہی ہے، انہوں نے تمباکو کی صنعت کو صوبے کی معیشت و کاروبار کیلئے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس صنعت کے ٹیکسز اور منافع کی رقم کوخیبرپختونخوا پر خرچ ہونی چاہئے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ کسانوں کے مفادات کے تحفظ، شفافیت کے فروغ اور جدید زرعی طریقوں کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ نہ صرف مقامی کاشتکار مستفید ہوں بلکہ قومی معیشت بھی مزید مضبوط ہو۔ گورنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کاشتکاروں کو درپیش مسائل کے حل، شفاف خریداری کے نظام، اور برآمدات کے فروغ کے لیے مربوط حکمتِ عملی اختیار کی جائے تاکہ صوبے اور ملک کی معیشت کو مزید مستحکم بنایا جا سکے.
#پکھل: کمپنی کے ایگریمنٹ ہولڈرز کاشتکار ہی سال 2026 میں تمباکو کاشت کریں
کمپنی نے اس سال 400 کاشتکاروں کے ایگریمنٹ کم کر دیے جس کی بنیادی وجہ تمباکو کی کھپت کم ہونا ہے اور اس وقت صوبے میں بڑی مقدار میں تمباکو کا سٹاک موجود ہے
حاجی رستم خان صدر انجمن کاشتکاران تمباکو ہزارہ
19/11/2025
سب پہاڑی علاقہ جات مانسہرہ اور بنیر کے تمباکو کاشتکاروں کے نام اہم پیغام
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Website
Address
Mansehra
21300
