08/01/2026
سول ڈیفنس آرگنائزیشن مانسہرہ کو تحلیل کر دیا گیا ہے لہذا سول ڈیفنس پیج ایکٹویٹی محدود کی جا رہی ہے تاوقتیکہ نئی تنظیم ترتیب دے دی جائے ۔
اس وقت تک کوئی آفیشل نیوز شئر نہیں کی جائے گی ۔
ایڈمن
information and education civil defence organisation. Civil Defence Organizations Mansehra of Pakistan
08/01/2026
سول ڈیفنس آرگنائزیشن مانسہرہ کو تحلیل کر دیا گیا ہے لہذا سول ڈیفنس پیج ایکٹویٹی محدود کی جا رہی ہے تاوقتیکہ نئی تنظیم ترتیب دے دی جائے ۔
اس وقت تک کوئی آفیشل نیوز شئر نہیں کی جائے گی ۔
ایڈمن
28/12/2025
🛡️ اعلامیہ کا مقصد
- رضاکار تنظیم کی تحلیل: تمام اضلاع میں موجود سول ڈیفنس رضاکار تنظیموں کو Rule-14 کے تحت ختم کیا جا رہا ہے۔
- نئی تنظیم سازی: سال 2026 کے لیے نئی تنظیم قائم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
📜 قانونی حوالہ جات
- Rule-14، سول ڈیفنس (خصوصی اختیارات) قواعد 1966 کے تحت ڈپٹی کمشنر/کنٹرولر کو رضاکار تنظیم تحلیل کرنے کا اختیار حاصل ہے۔
- سول ڈیفنس ایکٹ 1952 اور اس کے تحت بنائے گئے قواعد کے مطابق رضاکاروں کی تقرری اور خدمات کی انجام دہی ہوتی ہے۔
📋 رضاکاروں کی اندراجی ضروریات
دستاویز میں رضاکاروں کے اندراج کے لیے درج ذیل فارمز اور ریکارڈز کی وضاحت کی گئی ہے:
| فارم / ریکارڈ | مقصد |
|---------------|-------|
| Schedule A | درخواست فارم |
| Schedule B | رضاکارانہ اعلان |
| Schedule C | تقرری کا ناقابلِ منتقلی وارنٹ |
| Schedule D | وصولی کی رسید |
| Schedule E | سابقہ ریکارڈ کی تصدیق |
| C.D.F.O.1 تا C.D.F.O.10 | خدمات، تربیت، انعامات، سزائیں وغیرہ کا مکمل ریکارڈ |
---
👥 نئی بھرتی کی ہدایات
- محب وطن، پُرجوش اور باصلاحیت افراد کو رضاکار کے طور پر شامل کیا جائے۔
- سینئر وارڈن اور خواتین ایڈیشنل چیف وارڈن کی تقرری بھی کی جائے۔
- تمام تقرریوں سے متعلق معلومات صوبائی ڈائریکٹوریٹ کو ارسال کی جائیں۔
📣 آگاہی اور عملدرآمد
یہ اعلامیہ تمام ڈپٹی کمشنرز، کنٹرولرز، سول ڈیفنس افسران، اور متعلقہ محکموں کو بھیجا گیا ہے تاکہ وہ فوری طور پر اس پر عملدرآمد کریں اور نئی تنظیم سازی کے عمل
کو شفاف اور مؤثر بنائیں۔
بحکم ڈائیریکٹر سول ڈیفنس خیبرپختونخواہ
27/12/2025
ڈائیرکٹر سول ڈیفنس خیبرپختونخواہ نے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنر صاحبان جو کہ اپنے اضلاع کے سول ڈیفنس کنٹرولر بھی ہیں کو ان کے اضلاع میں تنظیم شہری دفاع کو ڈیزالو (بنیادی رکنیت سے برطرفی) کر کے نئی تنظیم سازی کی ایڈوائز جاری کر دی ہے۔
جس کے بعد اب ہر ضلع کے کنٹرولر سول ڈیفنس (ڈپٹی کمشنر) اپنے ضلع کی تنظیم کو ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے ۔
07/10/2025
توجہ فرمائیں!
صرف 3 ماہ کی ڈیڈ لائن ۔۔۔ آخری تاریخ 30 نومبر 2025
تمام گاڑی مالکان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حکومت خیبر پختونخوا نے گاڑیوں کی مختلف جرائم میں استعمال کی روک تھام کیلئے اور عوامی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے رجسٹریشن کے موجودہ قانون میں تبدیلی کی ہے جس میں گاڑیوں کے نمبر اور نمبر پلیٹ کا نیا نظام متعارف کر دیا گیا ہے جو کہ فوری طور پر پورے صوبے میں نافذ العمل ہوگا، گاڑی نمبر اور نمبر پلیٹ اب گاڑی کے چیسز کی بجائے گاڑی مالک کے قومی شناختی کارڈ سے منسلک کیئے جائینگے، گاڑی مالکان سے درخواست ہے کہ 3 ماہ کے اندر اندر اپنی خرید شدہ گاڑیاں اپنے نام منتقل کر لیں، جبکہ جن گاڑی مالکان نے اپنی گاڑیاں فروخت کی ہوئی ہیں وہ یہ امر یقینی بنائیں کہ انکی فروخت کی ہوئی گاڑیاں خریدار کے نام پر منتقل ہو جائیں، 30 نومبر 2025 کے بعد رجسٹریشن نمبر اور نمبر پلیٹس ایکسائز ریکارڈ میں موجود مالکان کے شناختی کارڈ سے منسلک کر دیئے جائینگے۔نئے قانون کے مطابق گاڑی فروخت کرنے کی صورت میں شناختی کارڈ سے منسلک رجسٹریشن کاپی/سمارٹ کارڈ غیر فعال ہوکر پرانے مالک کے پاس رہینگے، اور یہ نمبر کسی نئی گاڑی پر لگانے کی درخواست محکمہ ایکسائز کو موصول ہونے تک اپنے مالک کے پاس محفوظ رہینگے، نئی گاڑی خریدنے کی صورت میں مالکان اپنی رجسٹریشن نمبر اور نمبر پلیٹس نئی گاڑی پر منتقل کر سکتے ہیں، غیر فعال نمبر کو سالانہ بایومیٹرک تصدیق کے بعد تین سال تک مالک اپنے پاس رکھ سکتا ہے۔ اگر تین سال کی مدت کے دوران نمبر پلیٹ مالک رجسٹریشن نمبر کا اندراج دوسری گاڑی پر نہیں کرتا تو ایسے نمبر منسوخ ہو جائینگے اور مالک کو رجسٹریشن کاپی، سمارٹ کارڈ اور نمبر پلیٹس اصل رجسٹرنگ اتھارٹی کے حوالے کرنا ہوں گی۔
ہدایات برائے گاڑی مالکان:
گاڑی مالکان سے درخواست ہے کہ گاڑی فروخت کی صورت میں فوری طور پر اپنے متعلقہ ایکسائز آفس کو ریکارڈ کی درستگی کیلئے مطلع کریں ،
اپنی گاڑی فوری طور پر اپنے نام پر منتقل/ٹرانسفر کریں تاکہ بعد میں مالی نقصان اور قانونی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔
27/09/2025
ضلع مانسہرہ۔
زاہد عثمان کاکا خیل ڈائریکٹر سول ڈیفنس پشاور کے حکم کی تعمیل میں وحید اختر تنولی ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر مانسہرہ ضلع مانسہرہ کے دائرہ اختیار میں موخر کام کی جگہوں پر فائر سیفٹی کے اقدامات کا معائنہ کر رہے ہیں۔
27/09/2025
15/07/2025
09/07/2025