JUI Mohabat Abad Mardan

JUI Mohabat Abad Mardan جمعیت علماء اسلام پاکستان

Permanently closed.
19/10/2026
مردان عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام ختم نبوت کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں پروگرام *مردان (پریس ریلیز)* عالمی...
19/10/2026

مردان عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام ختم نبوت کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں پروگرام

*مردان (پریس ریلیز)* عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تحصیل مردان، یونین کونسل روڑیا (خورہ بانڈہ) کے زیر اہتمام سولویں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اہم پروگرام منعقد ہوا۔

جس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع مردان کے ناظم عمومی اور جمعت علمائے اسلام کے سینیئر نائب امیر شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد عاقل انصاری، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تحصیل مردان و گڑھی کپورہ کے امیر مولانا سید عباد اللہ کاکاخیل صاحب ، نائب امیر حضرت مولانا محمد عمران حقانی معاون اطلاعات مولانا عبد الاحد، شوریٰ رکن مولانا نجم الاسلام شاہی نے خصوصی خطاب کیا۔

مقررین نے ختم نبوت کی اہمیت، عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور ناموس رسالت ﷺ کی عظمت پر روشنی ڈالی اور حاضرین کو 12 نومبر کو منعقد ہونے والی عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس مردان میں بھرپور شرکت کی دعوت دی۔

اس موقع پر عاشقانِ رسول ﷺ اور پروانگانِ ختم نبوت نے کانفرنس میں بھرپور شرکت اور تعاون کا بھرپور عزم کیا اور اس بات کا عہد کیا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے ہر قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

انا للہ وانا الیہ راجعونانتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ شيرپور میں احمد کا بھائی،بلال امیر صاحب کا چچا زاد بھا...
07/10/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ شيرپور میں احمد کا بھائی،بلال امیر صاحب کا چچا زاد بھائی، احمدیار اور اکبر کے ماموں ماصل خان بقضاۓ الہی وفات پا چکا ہے جس کی نمازِ جنازہ کل صبح 11 بجے بروز جمعرات شیرپور میں ادا کی جائے گی۔
تمام عزیز و اقارب، دوست احباب اور اہلِ علاقہ سے نمازِ جنازہ میں شرکت کی درخواست ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
03151999750

23/09/2026

ورکرز کنونشن تحصیل مردان
25 ستمبر بروز جمعہ 2 بجے دوپہر

مہمان خصوصی سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش صاحب 🤲✌️

جمعیت علماء اسلام مردان کے زیر اہتمام ڈیجیٹل میڈیا کنونشن میں ویلج کونسل محبت آباد کے ساتھیوں کی بھر پور شرکت
17/09/2026

جمعیت علماء اسلام مردان کے زیر اہتمام ڈیجیٹل میڈیا کنونشن میں ویلج کونسل محبت آباد کے ساتھیوں کی بھر پور شرکت


11/09/2026
جمعیت بزنس فورم تحصیل مردان کا ماہانہ اجلاس منعقدجمعیت بزنس فورم تحصیل مردان کے زیرِ اہتمام ماہانہ اجلاس مولانا قاری نیا...
11/09/2026

جمعیت بزنس فورم تحصیل مردان کا ماہانہ اجلاس منعقد

جمعیت بزنس فورم تحصیل مردان کے زیرِ اہتمام ماہانہ اجلاس مولانا قاری نیاز علی حقانی صاحب کی زیرِ صدارت، قاری صاحب کے حجرے میں منعقد ہوا۔

موسمی حالات کی ناسازگاری کے باعث اجلاس میں مطلوبہ کورم مکمل نہ ہو سکا، تاہم محدود حاضری کے باوجود اجلاس نہایت اہم اور مفید رہا۔ شرکائے اجلاس نے تنظیمی امور کے علاوہ کاروباری طبقے کو درپیش مختلف مسائل، بنیادی ضروریات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا
آخر میں اجلاس کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا اور آئندہ اجلاس کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔


نائب سیکرٹری اطلاعات جمعیت بزنس فورم تحصیل مردان

 🌹 الحمدللہ! جمعیت علماء اسلام ولیج کونسل غریب آباد کی کابینہ تشکیل دے دی گئی 🌹جمعیت علماء اسلام ولیج کونسل غریب آباد کا...
11/09/2026


🌹 الحمدللہ! جمعیت علماء اسلام ولیج کونسل غریب آباد کی کابینہ تشکیل دے دی گئی 🌹

جمعیت علماء اسلام ولیج کونسل غریب آباد کا ایک اہم تنظیمی اجلاس مولانا شبیر احمد نعمانی امیر یوسی محبت آباد کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں تنظیمی امور پر مشاورت کے بعد ولیج کونسل کی نئی کابینہ تشکیل دی گئی۔

اجلاس کے مہمانِ خصوصی:
🔹 مولانا قاری جنید احمد صاحب — امیر تحصیل مردان
🔹 مولانا قاری نیازی حقانی صاحب — نائب ناظم عمومی مردان

کابینہ میں درج ذیل ذمہ داران کو ذمہ داریاں سونپی گئیں:

🔸 امیر: عمر خطاب صاحب
🔸 جنرل سیکریٹری: مولانا مسعود صاحب
🔸 پریس سیکریٹری: یاسین صاحب
🔸 فنانس سیکریٹری: مولانا زبیر صاحب

تمام نومنتخب ذمہ داران کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ تمام ذمہ داران کو اخلاص، استقامت اور بہترین انداز میں جماعتی و عوامی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

جمعیت علماء اسلام — خدمت، اخلاص اور استقامت کا عزم

03/09/2026

ڈیجیٹل میڈیا کنونشن مردان
ان شاءاللہ 17 ستمبر بروز جمعرات الحمرا شادی ہال

  محبت آباد یونین کونسل کی نئی تنظیمی ڈھانچہ تشکیل پا گئیمحبت آباد یونین کونسل کی تنظیمی ڈھانچہ تشکیل دے دی گئی، جس کے ت...
03/09/2026


محبت آباد یونین کونسل کی نئی تنظیمی ڈھانچہ تشکیل پا گئی

محبت آباد یونین کونسل کی تنظیمی ڈھانچہ تشکیل دے دی گئی، جس کے تحت مختلف ذمہ داریاں باصلاحیت اور مخلص ساتھیوں کے سپرد کی گئیں۔
تنظیمی ڈھانچے میں:
امیر: مولانا شبیر احمد نعمانی صاحب
جنرل سیکرٹری: عمرآیاز قاری صاحب
سینئر نائب صدر: فیاض حافظ صاحب
فنانس سیکرٹری: الیاس صاحب
سالار: اکبر خان صاحب

تمام نومنتخب ذمہ داران کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ امید ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں اخلاص، نظم و ضبط اور باہمی مشاورت کے ساتھ احسن انداز میں انجام دیتے ہوئے تنظیم کو مزید فعال اور مضبوط بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اللہ تعالیٰ تمام ذمہ داران کو دین و ملت کی خدمت اور تنظیمی ذمہ داریوں کو بہترین انداز میں نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

Address

Mardan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JUI Mohabat Abad Mardan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to JUI Mohabat Abad Mardan:

Shortcuts

Share