District Police Mardan

Call Directions Website Contact the organization

District Police Mardan Official page of District Police Mardan,
for all emergencies dail 15.
(288)

Our motto is to strengthen & Promote the security function of the District Police Mardan, to the advantage of communities we serve.

مردان: تھانہ غازی بابا پولیس کی کارروائی منشیات فروش گرفتار، 195 گرام آئس برآمد۔تفصیلات:تھانہ غازی بابا پولیس نے کارروائ...
05/10/2026

مردان: تھانہ غازی بابا پولیس کی کارروائی منشیات فروش گرفتار، 195 گرام آئس برآمد۔

تفصیلات:
تھانہ غازی بابا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش فرہاد ولد پیرداد سکنہ میاں خان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے 195 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
مردان پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی۔

مردان، تھانہ ہوتی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، دو منشیات فروش گرفتار، مجموعی طور پر 94 گرام آئس برآمدتفصیلات...
05/10/2026

مردان، تھانہ ہوتی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، دو منشیات فروش گرفتار، مجموعی طور پر 94 گرام آئس برآمد

تفصیلات
تھانہ ہوتی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں سرور حسین ولد امیر خان اور جنت میر ولد اقل میر ساکنان ہوتی کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 94 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

مردان ۔ تھانہ لوندخوڑ پولیس کی کامیاب کارروائی، وقتی زبانی تکرار پر اپنی بیوی پر فائرنگ کرکے زخمی کرنے والا ملزم آلۂ ضر...
05/10/2026

مردان ۔ تھانہ لوندخوڑ پولیس کی کامیاب کارروائی، وقتی زبانی تکرار پر اپنی بیوی پر فائرنگ کرکے زخمی کرنے والا ملزم آلۂ ضرر پستول سمیت گرفتار

تفصیلات
تھانہ لوندخوڑ نے کارروائی کرتے ہوئے وقتی زبانی تکرار پر اپنی بیوی پر فائرنگ کرکے اسے زخمی کرنے والے ملزم ناصر ولد سید غلام ساکن کریم آباد لوندخوڑ کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے آلۂ ضرر پستول بھی برآمد کرلیا گیا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ مردان پولیس جرائم پیشہ اور قانون شکن عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھے گی۔

مردان ۔ تھانہ صدر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 01 منشیات فروش گرفتار، 67 گرام آئس برآمدتفصیلاتتھانہ صدر پولی...
05/10/2026

مردان ۔ تھانہ صدر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 01 منشیات فروش گرفتار، 67 گرام آئس برآمد
تفصیلات
تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اصف علی ولد فضل مالک ساکن چارسدہ روڈ کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے 67 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ مردان پولیس منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

مردان ۔ تھانہ کاٹلنگ پولیس کی بروقت کارروائی، اقدامِ قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم 24 گھنٹوں کے اندر اندر آلۂ ضرر رائفل س...
05/10/2026

مردان ۔ تھانہ کاٹلنگ پولیس کی بروقت کارروائی، اقدامِ قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم 24 گھنٹوں کے اندر اندر آلۂ ضرر رائفل سمیت گرفتار
تفصیلات
ملزم اسد اللہ ولد گلاب شاہ ساکن اٹک شاہ کو کاٹلنگ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ ملزم نے لڑائی کے دوران صلح صفائی کی کوشش کرنے والے مسمی سیال خان پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوا تھا۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی رائفل برآمد کرلی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
مردان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مردان: تھانہ شیخ ملتون پولیس کی بروقت کارروائی، خرمستی میں ڈرائیونگ کرکے دو کم عمر بچوں کو شدید زخمی کرنے والا ملزم گرفت...
05/10/2026

مردان: تھانہ شیخ ملتون پولیس کی بروقت کارروائی، خرمستی میں ڈرائیونگ کرکے دو کم عمر بچوں کو شدید زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

تفصیلات:
تھانہ شیخ ملتون کے علاقے میں ملزم عبداللہ ولد راحت اللہ سکنہ، شیخ ملتون ٹاؤن نے خرمستی اور لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے دو کم عمر بچوں، جن کی عمریں 14 سال اور 6 سال ہیں، کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دونوں بچے شدید زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی شیخ ملتون پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی جاری ہے۔

مردان پولیس کم عمر بچوں اور شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والی لاپرواہی و خرمستی میں ڈرائیونگ کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھے گی۔

مردان: تھانہ طورو پولیس کی کاوشیں رنگ لے آئیں نواں کلے میں زبانی تکرار پر درج اقدامِ قتل کے مقدمے میں فریقین کے درمیان ص...
05/10/2026

مردان: تھانہ طورو پولیس کی کاوشیں رنگ لے آئیں نواں کلے میں زبانی تکرار پر درج اقدامِ قتل کے مقدمے میں فریقین کے درمیان صلح راضی نامہ طے پا گیا۔

تفصیلات:
تھانہ طورو کے علاقے نواں کلے میں دو فریقین کے درمیان زبانی تکرار پر اقدامِ قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ طورو جہانگیر خان کی مؤثر کوششوں سے دونوں فریقین کے درمیان صلح راضی نامہ طے پا گیا۔
فریقین نے باہمی رضامندی سے اختلافات ختم کرتے ہوئے آئندہ پرامن رہنے پر اتفاق کیا۔ علاقہ عمائدین اور دیگر لوگوں نے پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔
مردان پولیس عوامی تنازعات کے پرامن حل اور معاشرے میں امن و بھائی چارے کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

مردان: تھانہ لوندخوڑ پولیس کی کارروائی قتل کے مقدمے میں نامزد 2 ملزمان گرفتار، آلہ قتل کلاشنکوف برآمد۔تفصیلات:تھانہ لوند...
05/10/2026

مردان: تھانہ لوندخوڑ پولیس کی کارروائی قتل کے مقدمے میں نامزد 2 ملزمان گرفتار، آلہ قتل کلاشنکوف برآمد۔

تفصیلات:
تھانہ لوندخوڑ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان عزیزالرحمان عرف خان ولد جمعہ گل اور سدیس ولد عزیزالرحمان ساکنان سنگرے غاور کلے کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر آلہ قتل کلاشنکوف بھی برآمد کرلی گئی۔ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
مردان پولیس قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی۔

مردان: کورغ چوک کے قریب سٹی پولیس کی مسلح راہزنوں سے جھڑپ، ریکارڈ یافتہ اسنیچر ہلاک، ساتھی فرار، پستول و موٹرسائیکل برآم...
03/10/2026

مردان: کورغ چوک کے قریب سٹی پولیس کی مسلح راہزنوں سے جھڑپ، ریکارڈ یافتہ اسنیچر ہلاک، ساتھی فرار، پستول و موٹرسائیکل برآمد

مردان: کورغ چوک کے قریب مشکوک مسلح راہزنوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔ سٹی پولیس کی جوابی کارروائی میں بلال ولد بازمیر سکنہ لنڈے سڑک پشاور ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔

ہلاک ملزم کے قبضے سے پستول اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم 07 مقدمات میں سزا یافتہ اور 08 مقدمات میں مطلوب تھا، جن میں مختلف اضلاع کے تھانے شامل ہیں۔ اسلام آباد میں بھی اس کے خلاف اسنیچنگ کے مقدمات درج ہیں۔

ملزم تقریباً دو ماہ قبل چارسدہ چوک کے قریب شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے اور موٹرسائیکل چھیننے کی واردات میں بھی ملوث تھا، جس میں زخمی شہری بعد ازاں جاں بحق ہوگیا تھا۔

فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Address

DPO Office PRC Chowk
Mardan
23200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Police Mardan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to District Police Mardan:

Shortcuts

Share