ISF Imran Khan District Mardan

Call Directions Website Contact the organization

ISF Imran Khan District Mardan Insaf Students Federation (IMRAN KHAN ) District Mardan

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ ○"فَاللّٰهُ خَيْرٌ حَافِظًا وَهُوَ أَرْحَمُ الرَّحِمِينَ"سورۃ یوسف، (آیت 64)• ترج...
29/10/2026

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ ○

"فَاللّٰهُ خَيْرٌ حَافِظًا وَهُوَ أَرْحَمُ الرَّحِمِينَ"
سورۃ یوسف، (آیت 64)

• ترجمہ: "اللہ بہترین محافظ ہے اور وہ سب سے بڑھ کر رحم فرمانے والا ہے"۔

24/10/2026

آج اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن (عمران خان) پشاور ریجن جنرل سکٹری ارشد علی ، سابقہ ضلع مردان صدر احسان اللہ اور عبدالولی خان یو نیورسٹی مردان صدر مروان زمان کاتحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے ترجمان، عمران خان کے نامزد کردہ قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی صاحب اور سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف کے ترجمان مشر اخونزادہ حسین احمد صدر صاحب کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی۔
صدر صاحب نے کہا کہ جو لڑائی ہم آگے لڑنے جا رہے ہیں وہ پارٹی سے بڑھ کر اپنے وطن اور قوم کے لئے ہیں۔ یہی وہ مقدمہ ہے جسے لڑتے ہوئے ہمارے قائد عمران خان اس وقت جیل میں بیٹھے ہیں۔ وہ ان کے بند کمروں کے فیصلوں اور محلاتی سازشوں کے خلاف ہے۔ عوام کے مفاد اور زندگیوں کے وکیل بن کر ہماری پارٹی اور رہبر کو یہ سزائیں مل رہی ہے۔ ان مشکل حالات کے مقابل پورے ملک میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کو لیڈ لیتے ہوئے طلباء محاذ بنا کر سیاسی بیداری کے لئے ایک مہم چلانی چاہیے۔
Ihsan Ullah

17/10/2026

الحمداللہ۔
مقدمہ علت نمبر: 876, مورخہ 11 اکتوبر، 2026, زیر دفعہ: 324, 186, 148, 149, 353,120-B, 16 MPO, PPC, تھانہ صدر میں نامزد 34 کارکنان کو مردان لیگل ٹیم کی بروقت پیروی اور مضبوط دلائل کے بنیاد پہ عدالت نے ضمانت پہ رہا کرنے کے احکامات جاری کر دئے۔

_لیگل ڈیفنس اینڈ سپورٹ کمیٹی مردان

16/10/2026

ضلع مردان آئ ایس ایف (عمران خان) صدر طارق باچہ اور کاٹلنگ کالج صدر عباس خان کے والد صاحبان کو پولیس نے گرفتار کر لیا💔

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن عمران خان، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کیمپس کے صدر مروان خان کی حجرہ پر نامعلوم افراد کی جانب س...
16/10/2026

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن عمران خان، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کیمپس کے صدر مروان خان کی حجرہ پر نامعلوم افراد کی جانب سے چھاپے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق حجرہ میں عمران خان کے پوسٹر کو نقصان پہنچایا گیا اور حجرہ کی بجلی بھی منقطع کر دی گئی۔ اس طرح کے اقدامات قابلِ مذمت ہیں۔ اختلافِ رائے ہر کسی کا حق ہے، لیکن کسی کے حجرے کی حرمت پامال کرنا اور اس کی املاک کو نقصان پہنچانا کسی صورت قابلِ قبول نہیں

کچھ لوگوں کی گرفتاریاں واقعی سمجھ سے باہر ہیںنہ کبھی عوام میں کھڑے ہوئے، نہ کسی مشکل میں ساتھ دیاپھر بھی پتا نہیں کہاں س...
15/10/2026

کچھ لوگوں کی گرفتاریاں واقعی سمجھ سے باہر ہیں
نہ کبھی عوام میں کھڑے ہوئے، نہ کسی مشکل میں ساتھ دیا
پھر بھی پتا نہیں کہاں سے گرفتار ہو جاتے ہیں
بہتر ہوتا کسی جلوس،احتجاج کو لیڈ کرتے ہوئے،
عوام میں کھڑے ہو کر گرفتار ہوتے
تو فخر بھی ہوتا
یہ کمرے سے گرفتاریاں سمجھ سے باہر ہیں، یہ گرفتاریاں نہیں کمپرومائز گرفتاریاں لگتی ہیں

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن (عمران خان) پشاور ریجن گورننگ کمیٹی📢 دوسرے اجلاس کا اعلامیہانصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن (عمران خان) پشاور...
15/10/2026

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن (عمران خان) پشاور ریجن گورننگ کمیٹی
📢 دوسرے اجلاس کا اعلامیہ
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن (عمران خان) پشاور ریجن گورننگ کمیٹی کے موجودہ صورتحال پر منعقدہ دوسرے اجلاس میں لوندخور کالج کے صدر اشفاق احمد کی گرفتاری کی شدید مذمت کی گئی۔
اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ اشفاق احمد ایک طالب علم ہیں، جنہیں کمیٹی بے گناہ قید کیا گیا ہے۔ ریاست سے مطالبہ ہے کہ ان کی گرفتاری کے معاملے پر شفاف قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے اور اگر ان کے خلاف کوئی قانونی جواز موجود نہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔
طلبہ کو تعلیم کے بجائے گرفتاریوں اور خوف کی فضا کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔ اگر اشفاق احمد کی رہائی کے معاملے میں مزید تاخیر کی گئی تو مردان بھر کے طلبہ ان کی رہائی کے لیے پُرامن احتجاجی مظاہرے کریں گے۔
اشفاق احمد کی رہائی ہمارا مطالبہ ہے، طلبہ کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔
جاری کردہ:
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن (عمران خان)
پشاور ریجن گورننگ کمیٹی

14/10/2026

سابق صدر آئ ایس ایف ضلع مردان احسان اللہ کے گھر پر پولیس کی بھاری نفری کا چھاپہ

14/10/2026

تمہیں اپنوں نے لوٹا وزیر اعلی صاحب🥹💔
تمہیں مینا خان ، شاہد خٹک اور شفیع جان نے دھوکا دیا✅

اعلامیہانصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (عمران خان) پشاور ریجنانصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (عمران خان) پشاور ریجن گورننگ کمیٹی کے اجلاس ...
13/10/2026

اعلامیہ
انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (عمران خان) پشاور ریجن
انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (عمران خان) پشاور ریجن گورننگ کمیٹی کے اجلاس میں متفقہ طور پر خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی گئی۔
اجلاس میں صوبائی قیادت، پاکستان تحریک انصاف کے تمام پارلیمنٹیرینز، ضلعی و تحصیل صدور سے مطالبہ کیا گیا کہ گورنر راج کے خلاف فوری طور پر پُرامن احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا جائے۔
اگر پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا نے جلد واضح لائحہ عمل نہ دیا تو انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (عمران خان) پشاور ریجن دیگر طلبہ تنظیموں کے ساتھ مل کر پُرامن احتجاجی تحریک شروع کرنے کے لیے اقدامات کرے گی۔
جاری کردہ: انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (عمران خان)، پشاور ریجن گورننگ کمیٹی

Address

Mardan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ISF Imran Khan District Mardan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to ISF Imran Khan District Mardan:

Shortcuts

Share