29/10/2026
@ مستونگ مورخہ 29 اکتوبر 2026 @
@ ڈپٹی کمشنر مستونگ @
@ ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک موذی وائرس ہے جو پھول جیسے بچوں پر حملہ اور ہوکر ہمیشہ کے لیئے اپاہج بنا دیتے ہیں صحیح معاشرے کی تشکیل کے لیے پولیو کا خاتمہ ناگزیر ہے اس کے لیئے معاشرے کی ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے 2 نومبر 2026 سے 7 روزہ شروع ہونے والے پولیومہم کے حوالے سے اپنے دفتر میں Readiness Meeting کے دوران محکمہ صحت اور ضلعی افسران کے منعقدہ اعلی سطحی جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مستونگ اسسٹنٹ کمشنر مستونگ ،, ڈی ایچ او مستونگ این اسٹاپ آفیسر پی او ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ، ڈی ایچ سی ایس MS DHQ او فوکل پرسن ڈپٹی کمشنر آفیس اور مختلف محکموں کے سربراہان و نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں ضلع بھر میں سابقہ مہم کے ٹیموں کی کار کردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اس موقع پر نان اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر عبدالوحید علیزئی نے شرکاء اجلاس کو سابقہ اور آنے والے کمپیئن کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا انھوں نے کہا کہ آنے والے مہم میں ضلع مستونگ کیلئے بنائے گئے پلان سے شرکاء کو آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم میں 53318 ٹارگٹ رکھا گیا ہے جس کیلئے 55 ایریا انچارجز 26 یو سی ایم اوز 21 فکس سینٹرز 219 موباہل ٹیمیں 15ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کیئے گئے ہیں جوکہ 2 نومبر 2026 سے شروع ھونے والے پولیو مہم کے دوران 7 روز تک بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا یئنگے اس موقع پر بہرام سلیم ڈپٹی کمشنر مستونگ نے کہا کہ پولیو ایک موذی اور خطرناک مرض ہے جوکہ ایک بچے سے دوسرے بچے میں منتقل ہوجاتا ہے ضلع مستونگ پولیو کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے یہاں سے تین اہم شاہراہیں گزرتی ہیں جس کی وجہ سے ضلع مستونگ اہمیت کا حامل ہے انھوں نے تمام یوسی ایم اوز اور مانیٹرز کو ہدایت کی کہ اپنے ایریاز میں ٹیموں کی کارکردگی کا کڑی نگرانی کرے تاکہ ضلع بھر میں کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پلانے سے نہ رہے جائے انھوں نے کہا کہ اس قومی مہم میں ضلعی انتظامیہ اور تمام محکموں کا بھر پور تعاون رہے گا انھوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ پولیو قومی مہم کے دوران اپنے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائے تاکہ وہ اس موذی مرض سے محفوظ رہے اور ہمارا ضلع اور ملک پولیو سے پاک ھوجاے