31/05/2026
پیر طریقت رہبر شریعت خواجہ خواجگان حضرت مولانا خواجہ خلیل احمد صاحب دامت برکاتہم
سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کندیاں شریف مرکزی نائب امیر جمعیت علماءاسلام پاکستان ادائیگی فریضہ حج کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
12/05/2026
جمعیۃ علماء اسلام عوام کے مسائل میں ان کے ساتھ کھڑی ہوگی حکمران عوام کی زندگی اجیرن بنا رہے ہیں، ہردن لوگ خودکشی پر مجبور ہورہے ہیں،
جمعیۃ علماء اسلام نے سب سے پہلے معرکہ حق میں افواج پاکستان کی حمایت کا اعلان کیا لیکن اس سے بدلے میں جمعیۃ علماء اسلام کے رہنماؤں کی زندگیاں غیر محفوظ ہورہی ہیں۔ حکمران اور ادارے جمعیۃ علماء اسلام کی قیادت کو تحفظ فراہم کریں۔
مولانا خواجہ خلیل احمد
مرکزی نائب امیر جمعیۃ علماء اسلام
09/05/2026
کیا واقعی مولانا مفتی محمود رح نے کہا تھا ''خدا کا شکر ہے کہ ہم پاکستان بنانے کے گناہ میں شریک نہیں تھے''
تحریر:محمدزاھدشاہ،مدیرالجمعیۃ
یہ جملہ دراصل منیر احمد منیر نے مفتی محمود رح کی طرف منسوب کیا تھا۔آئیے اس کی حقیقت جانئے۔ہوایوں کہ ہفت روزہ افریشیا لاہورکے نمائندہ نے (غالباً١٩٧٦ میں)مولانامفتی محمود رحمہ اللہ کاانٹرویوکیا۔آخری سوال یہ تھا کہ :
''آپ کے بارے میں یہ روایت مشہور کردی گئی ہے کہ آپ نے کسی موقع پر کہا ہے کہ: ''خدا کا شکر ہے کہ ہم پاکستان بنانے کے گناہ میں شریک نہیں تھے'' یہ بات کس حد تک درست ہے؟
مفتی محمودصاحب رحمہ اللہ نےجواب دیتے ہوئے فرمایاکہ : جو بات یہ لوگ کہتےہوئے نہیں شرماتے، میں سنتےہوئےبھی شرماتاہوں۔اس بات کی حقیقت اس قدر ہےکہ متحدہ جمہوری محاذ(UDF) کی میٹنگ میں محاذ کے بعض دوست آپس میں باتیں کرتے ہوئے مسلم لیگ کو کوس رہے تھے۔ چوہدری ظہور الٰہی (چوہدری شجاعت کےوالدمرحوم)بھی وہاں موجود تھے، بات خالصتاً مذاق میں ہو رہی تھی خود مسلم لیگ کے دوست کہہ رہے تھے کہ مسلم لیگ ہماری ماں تھی لیکن یہ ماں بدکار ہوگئی اور اس کے گناہوں کی کوئی حد نہیں۔ اس پر میں(مفتی محمود رح)نے ہنستے ہوئے کہا کہ:''
خدا کا شکر ہے کہ اس گناہ میں ہم شریک نہیں تھے۔'' یہ صرف مذاق کی بات تھی، اس پر ملک غلام علی اوکاڑوی نے کہا کہ ہم تو اس گناہ میں شریک تھے۔ میں نے کہا بہر حال میں خاموش ہوں، آپ ہی تبصرہ فرما رہے ہیں اور مزید تبصرہ فرما دیں میں اب بھی خاموش رہوں گا۔اس پر سب حضرات ہنس پڑے۔ (ہفت روزہ افریشیا لاہور بحوالہ ترجمان اسلام لاہور مفتی محمود نمبر…صفحہ نمبر٤٥٤،٤٥٥)
ملاحظہ کیجئے ایک مسلم لیگی نے خوداپنی جماعت (مسلم لیگ ،جوکہ پاکستان کی خالق جماعت ہونے کا دعویٰ رکھتی ہے اس)کو بدکار ماں کہااوریہ بھی کہ اس کےگناہوں کی کوئی حدنہیں، اس جملے پر توکسی کو اعتراض نہیں ہوا، لیکن جب مفتی صاحب نے اس حقیقت کا اظہارکیا کہ ہم تواس گناہ میں شریک نہیں تھے،تو یہ بات انہیں بری لگی۔یعنی اگر کوئی اپنی ماں کو گالی دے وہ تو کوئی جرم نہیں،لیکن دوسراشخص یہ کہہ کر اپنی برات ظاہرکردے کہ میراتواس بدکردارسے کوئی تعلق نہیں ،تو وہ مجرم ٹھہرے؟
بات ہورہی تھی مسلم لیگ کے کردارکی،اس کی برائ بیان کررہےتھےخودمسلم لیگی۔اس میں پاکستان کاسرے سےذکر ہی نہیں ہوا،لیکن بیمارذہنیت نے اپنےمذموم مقصدکی خاطراس جملے کوپاکستان سے جوڑکرمفتی محمودصاحب رحمہ اللہ کی طرف منسوب کردیا۔ لعنۃ اللہ علی الکاذبین۔
09/05/2026
ملتان : احتجاجی مظاہرہ، سینئر نائب امیر جےیوآئی پاکستان مولانا خواجہ خلیل احمد کی شرکت
08/05/2026
قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن کے حکم پر شیخ محمد ادریس رح کے شہادت کے اندوہناک واقعے کیخلاف ضلع میانوالی میں ضلعی امیر مولانا عثمان علی فاروقی اور ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا فیاض خان کی قیادت میں جمعیت علماء اسلام کے کارکنان سراپا احتجاج۔
07/05/2026
انشااللہ 8مئی بروز جمعہ بعدازنماز جمعہ بمقام عوامی چوک میانوالی جمعیت علماء اسلام ضلع میانوالی کے زیرے اہتمام
پرامن احتجاجی مظاہرہ ہو گا
06/05/2026
جمعیت علماءاسلام ضلع میانوالی کے عہدیداران کی جانب سے شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کی شہادت پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا گیا
خیبر پختونخواحکومت عام شہریوں کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے۔
گزشتہ 13سال سے صوبے کے مختارِ کل کہلانے والے سیاسی شعبدہ باز اپنے صوبے سے دہشت گردوں کا صفایا نہ کرسکے۔
ان کا مزید کہنا تھا کے روز بروز علماءکرام کی ٹارگٹ کلنگ حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔
خیبرپختونخوا کا وزیراعلی جلسوں میں مصروف ہے اور وہاں کی عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ رکھا ہے
جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کے قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔
جاری کردہ۔
ڈیجیٹل میڈیا سیل
جمیعت علماءاسلام ضلع میانوالی