Radio Pakistan Mianwali

Radio Pakistan Mianwali

Share

Government Organisation- Broadcasting & Media Production Company. An official page of Radio Pakistan

31/05/2026

میانوالی رننگ کلب کے زیر اہتمام سولہ کلومیٹر دوڑ منعقد کی گئی۔ دوڑ میانوالی اسٹیڈیم سے شروع ہوئی اور کالاباغ روڈ، جہاز چوک ، بلوخیل روڈ ، عیدگاہ چوک ، وتہ خیل، مجاہد ٹاؤن ، سلطان ذکریا چوک سے ہوکر سرگودھا روڈ سے واپس میانوالی اسٹیڈیم میں اختتام پذیر ہوئی ۔ دوڑ میں بچے، نوجوان اور بڑی عمر کے افراد بھی شریک ہوئے۔آرگنائزرز نے بتایا کہ یہ دوڑ کسی مقابلے کے لیے نہیں تھی بلکہ شہریوں میں یہ آگاہی پیدا کرنے اور شعور بیدار کرنے کے لیے تھی کہ صحت مند رہنے کے لیے ورزش اور دوڑ بہت ضروری ہے ۔ دوڑ میں میانوالی شہر سمیت ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ دوڑ کی سب سے خاص بات یہ تھی کہ سات سالہ بچے محمد بہزاد نے بھی سولہ کلومیٹر کا مکمل فاصلہ دوڑ کر طے کیا۔

25/05/2026

*میانوالی پولیس کی جانب سے عیدالاضحیٰ 2026 کا سیکیورٹی پلان جاری*

ڈسٹرکٹ میانوالی میں نماز عید الاضحیٰ کے اجتماعات پر میانوالی پولیس کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ جن میں کل 172 مساجد بشمول 1 کھلا مقام (A کیٹگری کی 34 اور B کیٹگری کی 52 اور C کیٹگری کی 86 مساجد) شامل ہیں۔ امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کیلئے میانوالی پولیس کی جانب سے جامع سیکیورٹی پلان مرتب کیا گیا۔ ضلع بھر میں 12 پارکوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

سیکیورٹی ہائی الرٹ، ملک دشمن و جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے کے لئے سول پارچات میں ملبوس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

ضلع بھر میں امن وامان قائم رکھنے کے لئے کل 961 افسران و اہلکار جن میں 05 ڈی ایس پیز، 06 انسپکٹر، 55 سب انسپکٹر، 87 اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 65 ہیڈ کانسٹیبل، 744 کنسٹیبل مساجد، پارکس اور پکٹ ڈیوٹی فرائض انجام دیں گے۔ اس کے علاوہ ایلیٹ فورس کی 09 ٹیمیں اور 34 پولیس موبائلز سیکیورٹی کو موثر بنانے کیلئے اجتماعات کے گردونواح میں گشت پر مامور ہوں گی۔

ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے اس موقع پر کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی خوشیوں کے موقع پر عوام الناس کو پر امن ماحول فراہم کر نے کے لئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے۔

ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو قائم رکھنے کے لیے ضلع پولیس، ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس شہر بھر کے بازاروں اور زیادہ رش والے مقامات مارکیٹوں، مویشی منڈیوں اور مختص کردہ سیل پوائنٹس، شاپنگ سنٹرز، کمرشل سنٹرز، کاروباری پوائنٹس، اہم شاہراہوں اور داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس اہلکار الرٹ رہتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔

ضلعی پولیس کی ڈیوٹی کے علاوہ ٹریفک کا نظام رواں دواں رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی بائی نیم ڈیوٹی لگائی گئی ہے جنہیں اپنے فرائض انتہائی ذمہ داری سے سرانجام دینے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

جن مقامات پر نماز عید الاضحی منعقد ہونی ہے وہاں پارکنگ کا نظام 500 گز کے فاصلے پر بنایا جائے، جبکہ منتظمین مساجد نماز عید کیلئے مسجدوں کے داخلی راستے پر چیکنگ و شناخت کے لئے مقامی افراد کو بھی مامور کریں۔

*گورنمنٹ آف پنجاب کے مختص کردہ سیل پوائنٹس اور مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت ہوگی اور وہی تنظیمیں اور خیراتی ادارے قربانی کی کھالیں اکھٹی کر سکتی ہیں جن کے پاس ڈی سی آفس کا جاری کردہ سرٹیفیکیٹ ہوگا ان کے علاوہ کھالیں اکٹھی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی* عمل میں لائی جائے گی۔

عید کے موقع پر *ون ویلنگ، غیر نمونہ نمبر پلیٹ، بلا نمبری گاڑیوں، ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ جبکہ لاؤڈ اسپیکر کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی* عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی پی او میانوالی نے عوام الناس کیلئے پیغام دیا کہ *اس طرح کے تہواروں پر شر پسند عناصر متحرک ہونے کی کوشش کرتے ہیں اس لیے اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نگاہ رکھتے ہوئے مشکوک اور شر پسند افراد کے بارے میں فوری اطلاع پکار ریسکیو 15 یا مقامی پولیس اسٹیشن پر دیں۔*

*ترجمان میانوالی پولیس*

25/05/2026

عید قربان۔
پاک فضائیہ کا اہم پیغام ۔

21/05/2026
21/05/2026

https://www.facebook.com/share/p/17S8ZgcxNC/?mibextid=wwXIfr

اسلام آباد: ریڈیو پاکستان اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے درمیان وسیع البنیاد مفاہمتی یادداشت پر اصولی اتفاق

ریڈیو پاکستان اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے درمیان ٹریفک سے متعلق آگاہی اور عوامی شعور بیدار کرنے کے حوالے سے وسیع البنیاد مفاہمتی یادداشت (MoU) پر اصولی اتفاق ہو گیا ہے۔

یہ پیش رفت انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس، سلطان احمد چوہدری کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں عمل میں لائی جا رہی ہے، جس کا مقصد قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر محفوظ سفر کے فروغ اور ٹریفک قوانین سے متعلق عوامی آگاہی میں اضافہ کرنا ہے۔

اس تعاون کے تحت قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر سفر کرنے والے ڈرائیورز اور عوام الناس کی رہنمائی کے لیے حفاظتی اور آگاہی پر مبنی مواد ریڈیو پاکستان اور موٹر وے پولیس کے نشریاتی پلیٹ فارمز پر اردو کے ساتھ ساتھ پاکستان کی مختلف علاقائی زبانوں میں نشر کیا جائے گا، تاکہ ٹریفک قوانین سے متعلق شعور اجاگر کیا جا سکے اور حادثات کی روک تھام میں مدد مل سکے۔

اس سلسلے میں ہونے والی ابتدائی ملاقات میں ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان، سعید احمد شیخ اور اسسٹنٹ ٹو آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس، سید علی آصف نے اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ شرکت کی۔

ملاقات میں باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ ابتدائی امور طے پانے کے بعد ایک جامع اور باضابطہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے۔

دونوں اداروں نے اس تعاون کو قومی سطح پر روڈ سیفٹی کے فروغ، ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے شعور کو اجاگر کرنے اور عوامی آگاہی بڑھانے کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا۔

National Highways & Motorway Police-NHMP

21/05/2026

بقرہ عید اسپیشل.... بہاک... مزاحیہ پروگرام
صداکار.... مشتاق رانا... میاں عمر حیات

20/05/2026

پروگرام... روپ سنگھار... نائلہ خالد، پنکی بیوٹی پارلر... کے ساتھ

19/05/2026

Assistant Director NADRA Mianwali Malik Riaz talked about registeration process

13/05/2026

بچے کے لئے سکول کا انتخاب کیسے کریں....

Want your business to be the top-listed Government Service in Mianwali?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Mianwali