میانوالی پولیس زندہ باد
Mianwali
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mianwali, Mianwali.
انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کا عید الفطر کے موقع پرپولیس افسران و اہلکاروں کے نام خصوصی پیغام
میانوالی پولیس زندہ باد
ڈی پی او میانوالی حسن اسد علوی سلامتی ہو آپ پر
میانوالی/چھدرو:
سنگین وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے تھانہ چھدرو پولیس نےملزمان کے سہولت کار اقبال خان کے ڈیرے پر ریڈ کیا،اقبال خان وغیرہ نے اشتہاری ملزم سیف اللہ خان (جس کےخلاف قبل ازیں 15سنگین مقدمات جن میں قتل ڈکیتی،پولیس مقابلے جیسے شامل ہیں درج ہیں اور 24مارچ2020ء کو وارث نامی شخص کوقتل کردیاتھا) اور اشتہاری ملزم محمد اسلم خان کو فرار کروا دیا ،بعدازاں اقبال خان نے اپنے والد کا خود ساختہ مبینہ زخم بنا کر پولیس کے خلاف من گھڑت بیان بازی شروع کرادی تاکہ پولیس سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کی
گرفتاری سے باز رہے اور اسکے ڈیرے پردوبارہ ریڈ نہ کرسکے۔
سول سوسائٹی سمیت شہریوں نے
ڈی پی او میانوالی حسن اسد علوی سے مطالبہ کہ
اشتہاریوں کیخلاف جاری مہم کو مزیدتیز کیا جائے،اشتہاریوں کے سہولت کاروں کیخلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے،تاکہ یہ علاقے امن کا گہوارہ بن سکے اور پولیس کیخلاف
من گھڑت منفی سوچ پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے،یہ لوگ معاشرے میں بگاڑ کا سبب بن رہے ہیں۔
17/05/2020
ڈی پی او میانوالی حسن اسد علوی کیخلاف سوشل میڈیا پر کمپین چلائی جارہی جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے میں پولیس کے حق میں پوسٹ کیوں لگاتا ہوں
اسد علوی مرحوم انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کا بیٹا حسن اسد علوی ڈی پی او میانوالی ہیں نہایت شریف گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ان کے والد کا ماضی بے داغ ایماندار انسان آفیسر تھے اب حسن اسد علوی اور پولیس کے بارے جو زہر اگل رہے ہیں انکو بتاؤ یہ وہ آفیسر ہے جو میانوالی کے شہریوں کو افطار کے وقت اپنے بچوں کو چھوڑ کر روڈ پر مسافروں کو افطاری کا سامان تقسیم کرتا ہے تو کھبی واں بھچراں میں پولیس والا بزرگ شہری سے بدتمیزی کرتا ہے تو یہ شیر کا بچہ بزرگ سے معافی مانگنے پہنچ جاتا ہے
زندہ باد ڈی پی او میانوالی زندہ باد
اسے کہتے ہیں کمانڈر،
اللہ پاک نے حسن اسد علوی کوکیا دانش اور حکمت سے نوازہ ہے،یہ ہوتی ہے انسان دوستی ،یہ ہوتی ہے انسانیت کی قدر،یہ وہی لوگ ہیں جن کے بارے تاجدار کائنات سیدالابرار نے فرمایا کہ عاجزی کرنے سے کسی کی عزت اور توقیر میں کمی نہیں ہوتی اگر ہو تو وہ روز محشر مجھ محمد سے لیے
ڈی پی او صاحب سلامت رہیں
اسوقت بھی پولیس کیخلاف زہر اگلنے کی بھرپور وار کیے گئے لیکن اسوقت انکو منہ کی کھانی پڑی
میانوالی میں قتل ہورہےہیں میانوالی لہو لہان ہے اب ان کا یہ اعتراض ہے مجھے آپ لوگ بتائے قتل وغارت پیغمبروں کے ادوار میں ہوتی تھی اب مجھے بتائیں اندھے قتل میانوالی پولیس گھنٹوں میں ٹریس کر کے ملزمان پکڑے رہی ہے
1ڈاکٹر آفتاب کا قتل اندھا تھا میانوالی پولیس نے اس کے حقیقی بھائیوں سمیت ملزمان کو پکڑا جیل بھجوادیا
2کنڈل میں معصوم بچے کا اندھا قتل کزن نے زیادتی کی کوشش کی اس پر قتل کیا میانوالی پولیس نے ملزم کو 4گھنٹوں میں ٹریس کیا
3واں بچھراں میں دوکروڑ کی سرگودھا کے سناروں پر ڈکیتی ہوئی عامری گینگ کو اسی ایس ایچ او نے پکڑا جس کو امجد علی ایم این اے نے سٹی سے تبدیل کروایا تھا
پولیس کا کام ہے ملزموں کو پکڑنا میں بھی اسی شہر کا باسی ہوں مجھے بھی سب کے بیک گراونڈ کا پتا ہے جب فورس اچھا کام کر رہی ہو تو ذاتی مفاد پر بدنام نہیں کرنا چاہئے آخر میں آپکو میں حلفاً کہتا ہوں ان سیاسی گروپ کا کوئی بندہ طلاق اٹھا کر ویڈیو بیان دے کہ صرف ایک گھرانہ کی خاطر ڈی پی او کیخلاف زہر اگل رہے ہیں انکو شہر سے پیار ہوتا تو ترقیاتی کاموں پر توجہ دیتے یونیورسٹیاں بناتے تاکہ کرائم میں کمی ہو اب آخر میں جو مدعی ہیں وہ پولیس کو مالے پہنا رہے ہیں شیلڈ دے رہے ہیں یہ کہتے ہیں عوام خوش نہیں آؤ بھائی کونسی عوام آخر میں انکے لیے دعا گو ہوں اللہ تعالیٰ ہدایت دے آمین میانوالی پولیس نے کرونا وائرس میں شہریوں سے پیار محبت سے آگاہی مہم جاری رکھی ہوی ہے غریبوں میں اپنی تنخواہ سے راشن تقسیم کیا تو کھبی تھیلسمیا کے مریض بچوں کو خون کے عطیات دے رہے ہیں حسن اسد علوی اللہ آپکو عزتوں سے نوازے میری دعا ہے اور میانوالی کے شریف اور اچھے کردار والے شہریوں کی دعایئں آپ کے ساتھ ہیں
17/05/2020
ڈی پی او میانوالی حسن اسد علوی کارکردگی کے لحاظ سے پنجاب بھر میں پہلے نمبر پر آگئے مجھےانکی اس قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا گیا اور درجنوں افراد کو جیل کی راہ دیکھنا پڑی۔ گزشتہ دنوں کنڈل کے معصوم بچے کے قاتل بھی ٹریس کئیے اعلاوہ ازیں میانوالی میں کئی اندھے قتل اور ڈکیتیاں ٹریس کر کے ملزم گرفتار کیے حسن اسد عولی کی بہترین کارکردگی پر پورے میانوالی کی غیور عوام خوش مگر سیاسی اور کریمنل جرائم پیشہ افراد نا خوش۔ اللہ پاک ڈی پی او حسن اسد علوی کو میانوالی کی سر زمین پر قائم اور دائم رکھے۔امین ثم امین
14/05/2020
Copied
ڈی پی او میانوالی
حسن اسد علوی ایک زبردست اور ماہر پولیس افسر کے علاوہ ایک شاندار شخصیت بھی ہیں
میں معاشرے کے اس طبقہ سے تعلق رکھتا ہوں جن کا تھانے اور پولیس سے کبھی واسطہ نہیں پڑتا اور اگر ہو بھی جائے تو وہ ایک آدھ ٹریفک چالان سے زیادہ نہیں ہوتا.
لیکن میرا طبقہ سنی سنائی باتوں پر یقین کرکے پولیس کے خلاف خوب بولتا ہے
بالکل یہی حالات میرے تھے
پھر چند دن پہلے ہی مجھے پولیس سے ایک کام پڑ گیا
اور پتہ چلا کہ کرونا کی وجہ سے میرا کام نہیں ہو سکتا
اور اگر کام نہ ہوا تو میری بیٹی کی تعلیم کا ایک سال ضائع ہوجاتا بلکہ شائد اس کو مستقبل بنانے کیلئے پھر ایسا موقع بھی نہ مل پاتا
سوچا چار پیسے دے کر کام بن جائے گا
یہی بات ذہن میں لیکر اپنے دوست حبیب خان سے زکر کیا جو موصوف خیر سے وکیل ہیں
تو حبیب خان نے مسکرا کر کہا
دیکھ بھائی
پیسے شیسے کے چکر میں نہ پڑنا
تجھے پتہ ہے
علوی صاحب ڈی پی او ہے
اور تو سوچ بھی نہی کہ تیرا کام پیسہ دینے سے ہوجائے گا یا اگر تو پیسہ نہیں دے گا تو تیرا کام رک جایے گا
میں نے کہا تو پھر کرونا کی صورتحال میں میرا کام. کیسے ہوگا؟
حبیب نے کلا. بھائی اس وقت ڈی پی او اسد صاحب ایک شاندار افار کے ساتھ ساتھ ایک زبردست اور شفیق انسان بھی ہے
تم نہ تو کوئی سفارش کراؤ اور نہ پیسے کا سوچو
خاموشی سے جا کر ڈی پی او میانوالی سے جاکر ملو اور ساری بات بناؤ
وہ ضرور تمہارے مسئل کا حل نکالیں گے
میں حبیب خان کی باتوں کو افسانوی مانتے ہوئے نیم دلی کے ساتھ ڈی پی او کے پاس دفتر پہنچ گیا
دل میں ڈر رہا تھا کہ کہیں بے عزت ہی نہ ہو جاؤں
ڈرتے ڈرتے مدعا بیان کیا تو ڈی پی او صاحب فوراً میری مشکل سمجھ گے
اسی وقت میرا کام کرنے کا حکم جاری کیا
شائد ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں میرا مسئلہ حل ہوگیا
میں نے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ڈی پی او صاحب کا شکریہ ادا کیا
اور پھر اپنی ساری سابقہ سوچوں پر لعنت بھیجی کہ جس محکمہ کا سربراہ حسن اسد علوی جیسا عظیم الشان انسان ہو وہ محکمہ کیسا ہوگا
میں سلام پیش کرتا ہوں اسد علوی صاحب ججسے ڈی پی او کو
جو سفارش اور رشوت کا کلچر ختم کرکے شاندار روایات قائم کر رہے ہیں
میری خواہش ہے کہ میانوالی جیسے ضلع میں اس شاندار افسر کی بھرپور حوصلہ افزائی اور پزیرائی ہونی چاہئے
طاہر عباس خان
13/05/2020
ڈی پی او میانوالی حسن اسد علوی نے انسپکٹر ناصرنواز خان کو ایس ایچ او "کالاباغ"میں تعینات کر دیا ان کا نام محمکہ پولیس میں ایماندار افسران میں شامل ہیں اس سے پہلے وہ موٹروے پولیس میں اپنے فرائض سر انجام دے چکے ہیں
13/05/2020
میانوالی پولیس
12/05/2020
معمولی معمولی باتوں پر پولیس اور حسن اسد علوی کے خلاف زہر اگلنے والے آج اتنی بڑی کامیابی پر کوئ کمنٹ نہیں کررہے ۔کہاں ہیں وہ پیرا شوٹر نام نہاد صحافی جو پولیس اور حسن اسد علوی کے خلاف زہر افشانی کاکوئ موقع جانے نہیں دیتے تھے آج ان کے قلم اور کیمرے کہاں کھوگئے یہ بات ثابت کرتی ہے کہ یہ منفی زہن کے لوگ حسن اسد کے نام اور عزت سے حسد کرتے ہیں اور انشاءاللہ ان کے سیاہ دل یونہی حسد کی آگ میں جلتے رہیں گے اور اللّٰہ ہمارے کپتان کے نام کا ڈنکا بجاتا رہے گا ۔کیونکہ اس کے ساتھ اس کے ماں باپ کی دعائیں اس کی نیک نیتی، محنت ،جذبہ اور اللّٰہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے کرم کے ساتھ لوگوں کی دعائیں ہیں۔۔
علوی تینوں رب دیاں رکھاں
ڈی پی او میانوالی حسن اسد علوی زندہ باد۔۔
۔۔
ڈی پی او میانوالی حسن اسد علوی کو سلام
یہی ہے عبادت, یہی دین وایمان
کہ کام آئے دنیا میں انسان کے انسان
پنجاب پولیس میانوالی مسافروں کیلئے پولیس کی جانب سے افطار پیکٹس کی تقسیم کا سلسلہ جاری
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Website
Address
Mianwali
