05/04/2026
*بیت السلام تلہ گنگ* کو دینی مدارس میں وہ مقام حاصل ہے جو پاکستان میں *لمز* کو ہے...
خاص کر انکا *او لیول پروگرام* پوری دنیا میں مانا جاتا ہے.... اسی لیے پورے پاکستان سے ہزاروں بچے ہر سال داخلہ کا امتحان دیتے ہیں.... اور چند بچے ہی انکے معیار پر پورا اترتے ہیں...
اس دفعہ *میانوالی کے علاقہ چھدرو گاؤں علی خیل سے سدیس امیر خان* بھی داخلہ لینے میں کامیاب ہوا...
یہ اہل علاقہ اور والدین کے لیے اعزاز کی بات ہے... اللہ مزید ترقی عطا فرمائے آمین ثم آمین
05/09/2025
🌿 جناح کالج واں بھچراں میں یومِ دفاع پاکستان کی پروقار تقریب 🌿
پی آر ایس پی کے زیرِ اہتمام جناح کالج واں بھچراں میں یومِ دفاع پاکستان کی ایک شاندار اور پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔ یہ تقریب صرف ایک دن کی یادگار نہیں بلکہ جذبہ، جنون اور شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرنے کا عہد بھی تھی۔
اس تقریب میں پی آر ایس پی منیجر سر راشد محمود، کریڈٹ آفیسر امیر حمزہ خان اور اسسٹنٹ کریڈٹ آفیسر محمد حفیظ نے انتظامی خدمات سرانجام دیں۔ مہمانِ خصوصی کرنل (ر) میاں عامر حیات اور سوشل ورکر خان محمد خنا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومیں قربانیوں سے بنتی ہیں اور ہم سب پر فرض ہے کہ پاکستان کی حفاظت اور تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔
اس موقع پر ریڈز پاکستان ٹیم کے اقبال خان، اشفاق خان اور طارق خان، جبکہ ٹیم چھدرو میری پہچان سے ڈاکٹر فیاض خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ پرنسپل جناح کالج سر قیصر ضیاء خان سے ملاقات کے بعد مہمانانِ گرامی نے شہداء کی یادگار اور ائیر وائس مارشل شہید عبدالرزاق کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے شرکاء نے عہد کیا کہ جب تک ایک بھی پاکستانی زندہ ہے، وطنِ عزیز کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے کا وجود صفحۂ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔
🌱 تقریب میں وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت چیک ڈسٹری بیوشن اور شجرکاری بھی کی گئی جو صرف ایک عمل نہیں بلکہ خدمتِ خلق اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
یہ تقریب شہداء کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے، حب الوطنی کے جذبے کو تازہ کرنے اور پاکستان کی بقا و سلامتی کے عزم کی تجدید کا عملی اظہار ثابت ہوئی۔ 🇵🇰
آج ایک بار پھر یہ صدا گونجی:
✨ پاکستان زندہ باد، شہداء پائندہ باد ✨
زیر اہتمام: پی آر ایس پی میانوالی برانچ
انتظامیہ: پرنسپل قیصر ضیاء خان (جناح کالج واں بھچراں)
23/08/2025
اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ میانوالی جناب حبیب اللہ خان علی خیل کو گریڈ 18 میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ترقی پانے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
یہ ترقی نہ صرف آپ کی محنت، دیانت اور لگن کا ثمر ہے بلکہ آپ کے ادارے اور علاقے کے لیے بھی ایک اعزاز ہے۔
تمام عزیز واقارب دوست احباب اور اہلِ علاقہ کی طرف سے نیک تمناؤں اور مبارکباد کے ساتھ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں اور عزت عطا فرمائے۔ 🌹
21/06/2025
خوشخبری
تمام اہلیان چھدرو ( موضع چھدرو اور سلطان والا شرقی ) کو گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چھدرو کو سیکنڈری لیول پر باقاعدہ اپگریڈ ہونے کی مبارک باد محکمہ سکول ایجوکیشن حکومت پنجاب نے اپگریڈیشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے
محکمہ فنانس نے سیکنڈری سکول ٹیچر کی نئ پوسٹس SNE کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، اور سکول انفارمیشن سسٹم پورٹل پر اپ لوڈ ہو گئ ہیں۔۔۔
الحمدللہ ہمارے علاقہ کی بچیوں اور والدین کا بہت بڑا مسئلہ حل ہو گیا،
جن دوستوں بھائیوں نے اس کار خیر کے لئے کوششیں کی اللہ انکو جزائے خیر دے آمین
امیر حمزہ خان علی خیل (سلطان والا شرقی )
09/09/2024
آج مورخہ 9ستمبر بروز سوموار صبح 8بجے موٹر سائیکل لانسنس والی ٹیم سرور چوک/ بیگوخیل چوک پر موجود ہو گی جس نے اپنا لانسنس بنوانا ہے تشریف لے آئیں. ٹوٹل فیس 1700 روپے .ضروری کاغذات اصل شناختی کارڈ.پاس موجود ہو.
بغیر کسی ٹیسٹ فائل اور میڈیکل کے اپ کو موٹرسائیکل کے ڈرائیونگ لائسنس ایشو کیے جائیں گے۔
ایل ٹی وی اور ایچ ٹی وی کے اپ لرنر جاری کروا سکتے ہیں لائسنس ری نیو اور انٹرنیشنل اور لرننگ رینیو کروا سکتے ہیں۔ ڈرائیونگ لائسنس کے متعلق یا ویریفیکیشن کے متعلق اپ کو ہر سہولت دی جائے گی اور اپ کا یہاں پر پرماننٹ ڈرائیونگ لائسنس چھ سے دس منٹ کے اندر اندر جاری کیا جائے گا۔
خصوصی شکریہ:-
حبیب الرحمن خان علی خیل قبیلہ ممکزئی
خصوصی کاوش:-
انیس قادر خان سلطان خیل
Ali Khel Official
24/08/2024
چھدرو کا فخر۔ خضر حیات خان ٹیچر گورنمنٹ ھائی سکول ھاتھی خانوالا ، کے بیٹے قمر حیات خان کو امریکہ کی مایہ ناز یونیورسٹی میں سکالرز شپ پر پی ۔ایچ ۔ڈی کیمسٹری میں داخلہ ملا اور اپنی پڑھائ شروع کر چکے ھیں۔ اس پر استاد برادری کو فخر ھےکہ ایک استاد کا بیٹا تعلیم میں سب سے آگے آگے ھے۔
میری طرف سے دلی مبارک اور نیک تمنائیں ۔
اللّٰہ تعالیٰ مزید ترقیاں دے۔
آمین ثمہ آمین
18/08/2024
ضلع میانوالی کے علاقے چھدرو کے گاؤں علی خیل کے بھائی طارق منیر خان نیازی جو کہ ایمرجنسی سروس اکیڈمی ریسکیو1122 لاہور میں انسٹرکٹر ہیں بیسٹ انسٹرکٹر کاایوارڈ سپیکر پنجاب اسمبلی جناب ملک احمد خان صاحب سےوصول کر رہےہیں
فخر علی خیل
فخر چھدرو
فخر میانوالی
06/08/2024
الحمداللہ آج اپنے گاٶں علی خیل میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کا کیمپ لگوایا جس میں ان خاندانوں کا سروے ہوا جو مستحق تھے اور ان کا اندراج نہی ہوا تھا تقریباً ( 100 ) کے قریب خاندان سروے کیلۓ تشریف لاۓ تھے جس میں( 95 ) خاندانوں کا سروے مکمل ہوا
ہم تمام۔اہل علاقہ حیات خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ( BISP)کا کیمپ علاقے میں لگوانے میں بھرپور کوشش کی
تمام اہلِ علاقہ شکریہ ادا کرتے ہیں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ٹیم کا جو یہاں تشریف لاۓ
1۔ حیات خان
2 نوید اعجاز
3 محمد زیشان
خصوصی میزبان
1۔امیر حمزہ خان
2۔عبداللہ خان انور خیل
05/08/2024
اہلِ علاقہ سےاپیل ہے جو گھرانے سروے مکمل نہیں کروا سکے تھے وہ کل علی خیل گرلز پراٸمری سکول میں آ کر اپنا سروے مکمل کرواٸیں
شکریہ
Ali Khel Official
04/08/2024
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP)کی سروے ٹیم منگل 6 اگست کو گرلز سکول علی خیل تشریف لارہی ہے
دو قسم کے لوگ سروے کےلئے لازمی آئیں
1- وہ خواتین جو پیسے لے رہی ہیں لیکن دو سال سے اپنا اندراج نہیں کروایا تو وہ لازمی اپنا اندراج کروا لیں اگر 31 اگست تک وہ سروے نہیں کرواتے تو ان کے پیسے بند ہو جائیں گے
2-وہ لوگ جن کو ابھی تک پیسے نہیں ملے لیکن وہ مستحق ہیں اور دفتر جاکر بھی سروے نہیں کروایا وہ درج ذیل چیزیں لے کر سروے ٹیم کے پاس آئیں۔
موبائل نمبر
زوجہ کا شناختی کارڈ
بچوں کا ب فارم
اور بجلی کا بل(انتہائی لازمی ہے)
یہ تینوں چیزیں لازمی ہیں ورنہ آپ کا سروے نہیں ہوگا
بہت زیادہ بزرگ اور معذور افراد تشریف نہ لائیں
ان کی جگہ گھر کا کوئی بھی غیر شادی شدہ فرد آسکتا ہے جس کا شناختی کارڈ ہو
نیز آپ اس لنک پر شناختی کارڈ نمبر ڈال کر اپنی اہلیت چیک کرسکتے ہیں۔ اگر اس پر آجائے کہ آپ اپنا سروے کروائیں تو پھر آپ سکول جا کر سروے کروائیں
8171 ویب پورٹل
03/08/2024
#داڑھی میں اسلام نہیں ہے، ہاں اسلام میں #داڑھی ہے
#داڑھی ایک حسین عمل اور #سنت ہے
ماشاءاللہ پیارے بھائی Habib Ullah Khan کے اس عمل کو سراہتے ہیں اور دعا کرتے ہیں اللہ پاک سب کو اس #داڑھی والے اسلامی عمل پر گامزن کرے آمین ثم آمین🤲🤲
Ali Khel Official Muhammad Fayyaz Khan