24/10/2024
Young Teacher Union
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Young Teacher Union, Public School, kallurian, Mianwali.
24/10/2024
ہفتے والے دن جو حکومت پنجاب کی طرف سے سکریننگ ٹیسٹ کے نام سے اساتذہ کو بلایا جا رہا ہے محمد بشیر وڑائچ کنوینر گرینڈ ٹیچر الائنس نے واضع کر دیا کوئی استاد بھی اس ٹیسٹ میں شامل نہ ہو اساتذہ کےخلاف اوچھےہتھ کنڈوں کو ہم برداشت نہیں کریں گے
میانوالی کے غیور اساتذہ کل بروز ہفتہ صبح 9 بجے، سنٹرل ماڈل سکول تا سی-ای-او ایجوکیشن آفس پرامن احتجاجی ریلی نکالیں گے۔
جو اساتذہ یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے جانے یا نا جانے سے کیا فرق پڑے گا وہ یہ ویڈیو ایک بار ضرور دیکھ لیں۔
10 جولائی کو پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین اپنے جائز حقوق کی جنگ لڑنے سول سیکٹریٹ لاہور پہنچیں۔
16/05/2023
میانوالی نامہ نگار: شرپسندوں کی گرفتاریوں کی آڑ میں بےقصور اساتذہ کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔
ڈی پی او مطیع اللہ نوانی تاحال اصل مجرموں کو گرفتار کرنے میں ناکام۔ میانوالی موضع احمد خان والا کے رہائشی، سرکاری ٹیچر فاروق شہزاد خان دھتو خیل کو بغیر کسی جرم اور ثبوت کے گزشتہ 5 روز سے تھانہ صدر میں حبس بے جا میں رکھے جانے پر اساتذہ یونین میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ فاروق شہزاد خان گورنمنٹ پرائمری سکول پوڑاں والا میں بطور PST تعینات ہیں۔ 9 مئی کو ہونے والے جلاو گھیراو کے بعد جاری گرفتاریوں میں ٹیچر فاروق شہزاد خان کو پولیس نے چند روز قبل گھر سے اغوا کر لیا۔ فاروق خان کا کسی سیاسی سرگرمی میں کوئی عمل دخل نا ہے۔ فاروق خان کا قصور صرف یہ ہے کہ اسکے کچھ رشتہ دار PTI سے وابستگی رکھتے ہیں۔
ٹیچر فاروق شہزاد خان کو بغیر کسی جرم اور ثبوت کے میانوالی پولیس نے تھانہ صدر نامعلوم افراد کی لسٹ کے بندے پورے کرنے کیلئیے غیر قانونی طور پر قید کر رکھا ہے۔
اس ضمن میں YTAM (ینگ ٹیچر ایسوسی ایشن میانوالی) کا ہنگامی اجلاس بلایا جا رہا ہے اور اس غیر قانونی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے کا لائحہ عمل بھی تشکیل دیا جا چکا ہے۔
میانوالی پولیس سے دردمندانہ اپیل ہے کہ ٹیچر فاروق شہزاد خان کو فی الفور رہا کیا جائے DCO اور DPO دفتر کے آگے دھرنہ و احتجاجی بھوک ہڑتال کیمپ لگایا جائے گا۔
16/10/2022
اساتذہ کے تبادلے,ریٹائرمنٹ,سنیارٹی ,ہر قسم کی چھٹیاں اور اے سی آرز بذریعہ HRMS ہوں گی۔مستقبل میں کسی بھی دستی خط و کتابت، منظوری، نوٹیفکیشن وغیرہ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
ڈی۔پی۔آئی پنجاب
تمام ایجوکیٹرز سے گزارش ھے کہ اس احتجاجی مہم میں بھر پور حصہ ڈالیں کم از کم دن میں ایک بار پوسٹ کو شئیر کریں اور اپنی موجودگی کا ثبوت دیں چاھے اپنی طرف سے پوسٹ لگائیں پے پروٹیکشن پر عملدر آمد سے جو فائدہ ھو گا وہ کچھ ایسے ھے
1: جو ایجوکیٹر 2002 میں بھرتی ھوۓ ان کی بیسک پے میں کم از کم 12500 روپے کا اضافہ ھو گا اور بقایا 8 سے10 لاکھ روپے بنے گا
2:جو 2004 والے ان کی بیسک میں 11400 تک اضافہ اور تقریبأ 10 لاکھ بقایا بنے گا
3: جو 2006 والے بیسک میں 9000 تک اضافہ اور بقایا 8 لاکھ تک بنے گا
4; جو 2009 میں بھرتی ھوے ان کا اضافہ اور بقایا سب سے کم بنے گا اس کی وجہ کہ وہ بہت جلد مستقل ھو گئے تھے
5: جو 2012 میں بھرتی ھوے ان کی بیسک میں کم از کم 6700 کا اضافہ اور 4 لاکھ تک بقایا بنے گا
6: جو 2014'15 میں بھرتی ھوے ان کا بیسک میں اضافہ 4000 تک اور بقایا 3 سے ساڑھے تین لاکھ بنے گا
7: جو 2017 اور 2018 میں بھرتی ھوے ان کی بیسک میں بھر 3800 اوربقایا 3 سے ساڑھے تین لاکھ روپے بنے گا یہ کلکولیشن رف اندازہ ھے کمی بیشی ھو سکتی ھے آپ آپنے اس حق کی جنگ کو خود لڑیں گے أپ کی جگہ نہ کسئ نے لڑنا ھے نہ کسی کو یہ فائدہ أپ کے سوا ھونا ھے مہربانی فرمائیں اس احتجاج کو اپنا سمجھتے ھوۓ جتنا ھو سکے یہ پیغام ھر ٹیچر تک پہنچائئں اور ان کو 4 اکتوبر لاھور سیکرٹریٹ کے سامنے دن 12 بجے پہنچنے کی تاکید بھی کریں اور خود بھی پہنچیں خاص طور پر میرئ بہنیں اس احتجاج میں شرکت کو یقینی بنائیں أپ ھوں گی تو مقصد کا اصول آسان ھو گا.شکریۀ
پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن
سندھ حکومت کا اساتذہ پر تشدد ناقابل_برداشت ہے۔ اپنے حق کیلیئے آواز اٹھانا ٹیچرز کا گناہ بن گیا۔
16/07/2022
ضلع گجرات، تحصیل کھاریاں مرکز ککرالی کی AEO مس صبیحہ غفور کو نوکری سے برخواست کر دیا گیا۔
15/07/2022
Raja Amjad Iqbal Appointmented as CEO(DEA) Rawalpindi.
27/06/2022
سال میں دو بار DPC کے حکم کے باوجود اس عمل میں کوتاہی برتنے پر مختلف اضلاع کے سی-ای-اوز کی explanation کال کر لی گئی۔۔۔ یہ افسران_بالا کب تک اساتذہ کی حق تلفی کرتے رہیں گے۔۔
بول کے لب آزاد ہی تیرے
جاگ معملم جاگ
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Culinary Team
Attire
Contact the business
Website
Address
Kallurian
Mianwali
42200
