مسلم ماڈل پبلک سیکنڈری سکول فاروق آباد چکڑالہ میانوالی

مسلم ماڈل پبلک سیکنڈری سکول فاروق آباد چکڑالہ میانوالی

Share

Offical page of Muslim Model Public School Chakrala Mianwali علم حاصل کرو خواہ تمہیں چین ہی کیوں نہ جانا پڑے

26/07/2025

مسلم ماڈل پبلک سیکنڈری سکول فاروق آباد چکڑالہ کا سالانہ میٹرک کا شاندار رزلٹ

28/05/2025

یومِ تکبیر پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم قومی دن ہے، جو ہر سال 28 مئی کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے پاکستان نے 1998 میں چاغی، بلوچستان میں کامیاب ایٹمی دھماکے کیے تھے، جن کے بعد پاکستان دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت اور پہلی اسلامی ایٹمی قوت بن گیا۔

یومِ تکبیر کے اہم نکات:

1. تاریخ: 28 مئی 1998

2. مقام: چاغی کے پہاڑ، بلوچستان

3. وجہ: بھارت کے ایٹمی دھماکوں (پوکھران 1998) کے جواب میں پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

4. قیادت: وزیراعظم محمد نواز شریف کی حکومت میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

5. سائنسدانوں کا کردار: ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کی ٹیم نے مرکزی کردار ادا کیا۔

6. مقصد: پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانا۔

اہمیت:

یومِ تکبیر قومی فخر، خودمختاری، اور قربانیوں کی علامت ہے۔

یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پاکستان نے اپنے دفاع پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔

28/05/2025
28/05/2025

یــــــــوم تــــکـــبـــــیـــر
🇵🇰 28 مئ 1998 🇵🇰
تاریخ کا عظیم ترین دن جب نعرہ تکبیر کے ساتھ ہی پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بن گیا اور اس کے ساتھ ہی قوم کا سر فخر سے بلند ہوا

20/05/2025

اے ہمارے پرودگار ہمارے اس سرسبز ہلالی پرچم کو ہمیشہ سربلند رکھنا اور ہمارے ملک کی حفاظت فرما یماری مدد فرما اے اللہ ہمارے ملک کو خوشحالی استحام اور ترقی عطا فرما ہماری مشکلات دور فرما اور ہمارے دلوں کو فرقہ پرستی اور گروہ بندی جیسے گھناؤنے خیالاتِ سے پاک فرما ہمیں بھائ چارے اور امن و آتشی سے رہنے کی توفیق فرما اے اللہ ہمارے ملک کو ہر طرح کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے پاک فرما دے اے اللہ ہماری دعا قبول فرما آمین یارب العالمین

21/04/2025

یوم وفات سر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال

ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال (ولادت: 9 نومبر 1877ء – وفات: 21 اپریل 1938ء) بیسویں صدی کے ایک معروف شاعر، مصنف، قانون دان، سیاستدان اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔ اردو اور فارسی میں شاعری کرتے تھے اور یہی ان کی بنیادی وجہ شہرت ہے۔ شاعری میں بنیادی رجحان تصوف اور احیائے امت اسلام کی طرف تھا۔ علامہ اقبال کو دور جدید کا صوفی سمجھا جاتا ہے۔ بحیثیت سیاست دان ان کا سب سے نمایاں کارنامہ نظریۂ پاکستان کی تشکیل ہے، جو انھوں نے 1930ء میں الہ آباد میں مسلم لیگ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیش کیا تھا۔ یہی نظریہ بعد میں پاکستان کے قیام کی بنیاد بنا۔ اسی وجہ سے علامہ اقبال کو پاکستان کا نظریاتی باپ سمجھا جاتا ہے۔ گو کہ انھوں نے اس نئے ملک کے قیام کو اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا لیکن انھیں پاکستان کے قومی شاعر کی حیثیت حاصل ہے

21/04/2025

21 اپریل 1938
حکیم الامت، شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا یوم وفات ہے ۔ علامہ محمد اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں جذبہ خودی اور مسلمانوں کے الگ ملک کی اہمیت کا شعور پیدا کیا۔ علامہ محمد اقبال 21 اپریل 1938ء کو وفات پا گئے اور ان کو بادشاہی مسجد کے پہلو میں سپردخاک کیا گیا۔ علامہ اقبال نے اردو اور فارسی میں بیک وقت شاعری کی۔ ان کے مشہور مجموعہ کلام میں پیام مشرق، زبور عجم، بانگ درا، بال جبریل، ضرب کلیم اور دیگر شامل ہیں۔

09/04/2025

Like thand share

08/04/2025

عزیز دوستو!
رات کو جلدی سونے اور صبح جلدی اٹھنے کے عادی افراد اپنی زندگی میں زیادہ کامیاب ھوتے ہیں اور ان کی صحت بھی بہتر رہتی ھے۔۔دیہاتوں میں لوگ اب بھی اسی اصول پر چلتے ہیں مگر شہروں میں مہمانداریاں،شاپنگ اور ہوٹلنگ وغیرہ دیر تک چلتی ھیں اور سب سے زیادہ بچے متاثر ھوتے ہیں جو رات کو دیر سے سوتے ہیں اور صبح سکول کے لئےجلدی اٹھنا ھوتا ھے۔میں نےجاب کے دوران نیند کی کمی کی وجہ سے سست اور کلاس میں سوتے ھوئے بچوں کو دیکھا ھے جو گرتے پڑتے سکول کے گیٹ سے اندر داخل ھوتے تھے ۔ والدین کو سوچنا چاہیئے کہ نیند کی یہ کمی پڑھائی میں ان کی کارکردگی کو متاثر کرتی ھے۔والدین نے تو بچوں کو سکول چھوڑ کر گھر پہنچ کر سو جانا ھوتا ھے۔ان کی نیند پوری ھو جاتی ھے اس لئے کوشش کریں اپنی activities محدود کرکے اپنے بچوں کو سات سے آٹھ گھنٹے کی نیند ضرور کروائیں تاکہ وہ دماغی اور جسمانی طور پر فٹ اور تازہ دم رہیں۔

آپ کی ایکٹیوٹیز آپ کے بچوں کی نیند میں خلل کا باعث تو نہیں بنتیں؟

23/03/2025

یوم پاکستان پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے۔ اس دن۔ یعنی 23 مارچ 1940 کو قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی۔

قرارداد پاکستان جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا گانہ وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی اور سات برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی۔ وہ مطالبہ جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرا۔

23 مارچ 1956ء کو پاکستان کا پہلا آئین کو اپنایا گیا مملکت پاکستان پہلا اسلامی جمہوریہ اسلامی جمہوریہ پاکستان بنا۔

تاریخ
23 مارچ کو ہم یوم قرارداد پاکستان مناتے ہیں جو اصل میں بائیس مارچ کو مسلم لیگ کے لاہور جلسے میں پیش ہوئی اور چوبیس کو منظور ہوئی.

یوم پاکستان برصغیر میں اسلامی ریاست کے قیام کی جدوجہد کے آغاز کا دن ہے۔

23مارچ 1940 قرارداد پاکستان سے 14اگست 1947 قیام پاکستان تک کا سفر مسلمانوں کی عظیم قربانیوں کی داستان ہے۔ عظیم قائدین نے آگ اور خون کا دریا عبور کر کے آزاد وطن حاصل کرلیا اب یہ ہمارا فرض ہے کہ ہر تعصب سے بالاتر ہوکر صرف ایک قوم بنیں اور اپنے وطن کی قدر کرتے ہوے دن رات اس کی ترقی و خوشحالی کے لیے کام کریں ،

پاکستان🇵🇰 زندہ باد۔ ہماری پہچان پیارا پاکستان🇵🇰

23/03/2025

23 مارچ یوم تجدید عہد

Want your business to be the top-listed Government Service in Mianwali?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Chakrala
Mianwali