LALU WALA Community

Directions

LALU WALA Community لعلوولا کی خدمت ہمارا مشن ۔ فلاحی کام،عوامی بھلائی اور روشن مستقبل کے لیے ایک قدم

30/08/2025

السلام علیکم!

جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ ہمارے علاقے میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے اور قریبی بستیاں شدید متاثر ہیں۔ وہاں کے لوگ اور ان کے جانور مشکلات میں ہیں۔

ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ایک مشترکہ تعاون کے ذریعے ان سیلاب زدگان کی مدد کی جائے۔جو بھائی استطاعت رکھتے ہیں چاہے وہ نقد رقم ہو یا آپ نقد رقم نہیں دے سکتے تو گھر سے اشیائے ضرورت جیسے چاول، آٹا، پتی، چینی، پانی وغیرہ بھی فراہم کر سکتے ہیں جو بھی ساتھی تعاون کرنا چاہیں وہ براہِ راست مجھے میسج کریں تاکہ ہم سب مل کر ان متاثرہ خاندانوں تک یہ امداد پہنچا سکیں۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کے تعاون کو قبول فرمائے۔

05/08/2025

لالوالا کمیونٹی کا شاندار کارنامہ 🌟لالوالا کمیونٹی نے ایک بار پھر اپنی مثال قائم کی ہے۔ 🙌تمام ممبران نے اپنی مدد آپ کے تحت پیسے جمع کر کے کام گاؤں کی فلاح و بہبود کے لیے یہ خدمت انجام دی۔یہ عمل ثابت کرتا ہے کہ اتحاد اور تعاون سے بڑے سے بڑا کام آسانی سے ممکن ہے۔ 💚ہماری کمیونٹی کے یہ قدم گاؤں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ 🌍

01/08/2025

آج لالو والا کمیونٹی موسلا دھار بارش کے دوران صدر وقار شوکت ایڈووکیٹ کی قیادت میں ستھرا پنجاب ٹیم اور کمیونٹی ممبران نے نالیوں کی صفائی کا اہم کام مکمل کروایا۔ گند نکلوایا گیا، بند نالیاں کھلوائی گئیں، اور پانی کا بہاؤ بحال ہوا۔ شکریہ سپروائزر محمد سلیم، میاں فیصل ککلہ، جنرل سیکرٹری محمد اظہر اور محمد عمران ککلہ کا جنہوں نے بھرپور ساتھ دیا۔ صاف اور صحت مند ماحول کی طرف ایک اور قدم!

30/07/2025

خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار، لعلو والا کے عظیم نوجوان لوگوں کی آسانیوں کے لیے رات کے اس اندھیرے میں فلاح و بہبود کا کام کرتے ہوئے۔

29/07/2025

الحمدللہ!
صدر لالعلوالا کمیونٹی، ایڈووکیٹ وقار شوکت کی جانب سے کی گئی شکایت پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے۔

آج ہمارے گاؤں کی گلیوں میں صفائیاں کا کام جاری ہے،
یہ ہماری کمیونٹی کی مسلسل محنت، اتحاد، اور عوامی خدمت کے جذبے کا نتیجہ ہے۔

لالعلوالا کمیونٹی کی کاوشیں اب رنگ لا رہی ہیں،
یہ صرف آغاز ہے، ان شاءاللہ مزید بہتری کے لیے ہم سب مل کر کام کرتے رہیں گے۔

28/07/2025

لعلوولا کی ترقی کے لیے پہلا قدم ۔اللہ اس کام میں برکت پیدا کرے آمین 🤲

28/07/2025

السلام علیکم!

ہم خوشی کے ساتھ "Lalu Wala Community" کا آغاز کر رہے ہیں!
یہ پیج ہمارے گاؤں لالو والا کے عوام کی آواز بنے گا۔ یہاں آپ کو ملے گی:

✅ گاؤں کی اہم خبریں
✅ صفائی، ترقی، اور سہولیات سے متعلق معلومات
✅ عوامی تعاون اور مسائل کی نشاندہی
✅ مثبت اقدامات کی حوصلہ افزائی

آپ سب سے گزارش ہے کہ پیج کو فالو کریں، پوسٹس کو شیئر کریں، اور اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں۔
آئیں! مل کر اپنے گاؤں کو ایک بہتر اور خوبصورت جگہ بنائیں 🌱

Address

Minchinabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when LALU WALA Community posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category