Commissioner Malakand Division

Call Directions Website Contact the organization

Commissioner Malakand Division Malakand Division is an administrative division of the Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan. https://whatsapp.com/channel/0029VaxE87dInlqL11hL7v32

عوامی سہولت کے لیے کیمپ کورٹ کا انعقادکمشنر ملاکنڈ ڈویژن مسعود احمد کی ہدایات و احکامات کی روشنی میں عوام اور مقدمات کے ...
06/10/2026

عوامی سہولت کے لیے کیمپ کورٹ کا انعقاد

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن مسعود احمد کی ہدایات و احکامات کی روشنی میں عوام اور مقدمات کے فریقین کو ان کے مقدمات کی سماعت کے لیے سہولت فراہم کرنے اور انہیں غیر ضروری سفری مشکلات سے بچانے کے لیے ایڈیشنل کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی جانب سے ضلع دیر اپر اور چترال لوئر میں درج ذیل شیڈول کے مطابق کیمپ کورٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔

کیمپ کورٹس کے دوران زیرِ سماعت ریونیو مقدمات کی سماعت مقررہ تاریخوں پر متعلقہ مقامات پر کی جائے گی، تاکہ عوام اور فریقین کو بروقت انصاف کی فراہمی اور مقدمات کی مؤثر پیروی میں آسانی میسر آسکے۔

کیمپ کورٹ شیڈول:

13 اکتوبر 2026: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، دیر اپر کے دفتر/عدالت میں

14 اور 15 اکتوبر 2026: اسسٹنٹ کمشنر، ہیڈکوارٹر چترال لوئر کے دفتر/عدالت میں

متعلقہ حکام کو کیمپ کورٹس کے انعقاد کے لیے ضروری انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

05/10/2026

پی ڈی ایم اے اپڈیٹس
موسمی انتباہ
مورخہ: 05 اکتوبر، 2026

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج شام/رات سے 7 اکتوبر تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے

صوبہ کے بالائی اضلاع چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، پی ڈی ایم اے

بارشوں کے باعث دن کے اوقات میں 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں کمی کا امکان۔ پی ڈی ایم اے

موسمی صورتحال کے پیش نظر تمام ضلعی انتظامیہ کو پیشگی حفاظتی اقدامات کی ہدایت، پی ڈی ایم اے

ضلعی انتظامیہ دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی نالوں کی مسلسل نگرانی یقینی بنائے، پی ڈی ایم اے

بارش کے دوران سیاح غیر ضروری سفر سے گریز اور اضافی احتیاط کریں، پی ڈی ایم اے

عوام گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر پناہ لیں اور بجلی کی تاروں و خطرناک اشیاء سے دور رہیں، پی ڈی ایم اے

سیلابی پانی میں داخل ہونے یا اسے عبور کرنے سے گریز کیا جائے، پی ڈی ایم اے

متعلقہ ادارے نکاسی آب کے نظام کو صاف اور فعال رکھنے کے لیے فوری اقدامات کریں، پی ڈی ایم اے

ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو اہلکاروں اور ضروری سامان کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت، پی ڈی ایم اے

پی ڈی ایم اے کا صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر صورتحال کی 24 گھنٹے فعال ہے اور صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے، پی ڈی ایم اے

عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ پی ڈی ایم اے ۔ ترجمان پی ڈی ایم اے

05/10/2026
🏅 خیبر پختونخوا انڈر 21 انٹر ریجنل گیمز 2026 — ٹرائلز شیڈولخیبر پختونخوا انڈر 21 انٹر ریجنل گیمز 2026 کے سلسلے میں ریجنل...
01/10/2026

🏅 خیبر پختونخوا انڈر 21 انٹر ریجنل گیمز 2026 — ٹرائلز شیڈول
خیبر پختونخوا انڈر 21 انٹر ریجنل گیمز 2026 کے سلسلے میں ریجنل سپورٹس آفس ملاکنڈ ڈویژن، سوات میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں کھلاڑیوں کے انتخاب اور ٹرائلز سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
جاری شیڈول کے مطابق مرد کھلاڑیوں کے ٹرائلز 9 تا 11 اکتوبر جبکہ خواتین کے ٹرائلز 13، 14 اور 19 اکتوبر 2026 کو ملاکنڈ ڈویژن کے مقررہ مقامات پر منعقد ہوں گے۔
یکم جولائی 2026 کو 21 سال یا اس سے کم عمر کھلاڑی ٹرائلز میں شرکت کے اہل ہوں گے۔
امیدوار مقررہ وقت اور مقام پر اپنی سپورٹس کِٹ/یونیفارم، متعلقہ کھیل کا سامان، پاسپورٹ سائز تصویر اور اصل CNIC/Form-B لازماً ہمراہ لائیں۔ TA/DA فراہم نہیں کیا جائے گا۔
کھیلوں کے ٹرائلز کی تاریخ، وقت اور مقام کی مکمل تفصیلات منسلک شیڈول میں درج ہیں۔ نوجوان کھلاڑیوں سے اپیل ہے کہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹرائلز میں شرکت کریں۔

رجب علی کی مدتِ ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب کمشنر ملاکنڈ ڈویژن مسعود احمد نے کمشنر آفس ملاکنڈ...
30/09/2026

رجب علی کی مدتِ ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن مسعود احمد نے کمشنر آفس ملاکنڈ ڈویژن کے اسسٹنٹ رجب علی کی مدتِ ملازمت مکمل ہونے پر ان کے اعزاز میں یادگاری شیلڈ پیش کی اور ان کی طویل عرصہ (تقریباً 39 سال) پر محیط محکمانہ خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے رجب علی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ ایک نئے سفر کا آغاز ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں آئندہ زندگی میں صحت، خوشی اور کامیابی عطا فرمائے۔

اس موقع پر کمشنر آفس ملاکنڈ ڈویژن کے افسران و اہلکاروں کی جانب سے رجب علی کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے دوران ان کی خدمات، خوش اخلاقی اور ساتھی ملازمین کے ساتھ حسنِ سلوک کو سراہا گیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

افسران و اہلکاروں نے اس امید کا اظہار کیا کہ رجب علی اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی خوشگوار یادوں کے ساتھ ایک پُرسکون، صحت مند اور کامیاب زندگی بسر کریں گے۔

دوسرا نعمان شہید میموریل صوبائی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن مسعود احمد نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت ...
25/09/2026

دوسرا نعمان شہید میموریل صوبائی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن مسعود احمد نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

ٹورنامنٹ کا آغاز ضلع سوات کی سطح پر کیا گیا، جس میں ضلع بھر کی 54 ٹیموں نے حصہ لیا۔ مختلف مراحل میں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے ہوئے، جس کے بعد بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں نے ڈویژنل اور صوبائی راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا۔ ڈویژنل راؤنڈ میں ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف اضلاع سے منتخب ٹیموں نے شرکت کی، جبکہ صوبائی راؤنڈ میں بھی بہترین ٹیموں کے درمیان مقابلے ہوئے۔

فائنل میچ بروز جمعہ پرنس منگلور اور انتظار بلوگرام کی ٹیموں کے درمیان بلوگرام گراؤنڈ سوات میں کھیلا گیا۔ مقررہ وقت کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر کیا گیا۔ پینلٹی ککس میں انتظار بلوگرام کی ٹیم نے کامیابی حاصل کرکے ٹورنامنٹ کی ٹرافی اپنے نام کرلی۔

اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ نے فاتح ٹیم کو ٹرافی پیش کی جبکہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

انہوں نے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے ایسے مقابلے نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور سپورٹس مین شپ کے جذبے کو فروغ دیتے ہیں۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین اور تمام شریک ٹیموں کو مبارکباد پیش کی۔

ملاکنڈ ڈویژن میں صوبائی ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن (DRR) پالیسی 2026-2030 کے نفاذ کے حوالے سے علاقائی مشاورتی ورکشاپ سیدو شریف م...
22/09/2026

ملاکنڈ ڈویژن میں صوبائی ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن (DRR) پالیسی 2026-2030 کے نفاذ کے حوالے سے علاقائی مشاورتی ورکشاپ سیدو شریف میں منعقد ہوئی، جس میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن مسعود احمد نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

ورکشاپ میں لیڈ کنسلٹنٹ فلک ناز سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز سمیت مختلف محکموں کے افسران اور دیگر ماہرین نے شرکت کی۔

ورکشاپ کا مقصد قدرتی افات رسک میں کمی، قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری اور عوامی تحفظ کے لیے علاقائی اور ضلعی سطح کی ترجیحات، عملی اقدامات، اداروں کی ذمہ داریوں، باہمی رابطہ کاری اور وسائل کی ضروریات کا تعین کرنا تھا، تاکہ انہیں صوبائی ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن پالیسی کے پانچ سالہ نفاذی منصوبے میں شامل کیا جاسکے۔

اس موقع پر شرکاء نے اپنے اپنے اضلاع کے حوالے سے قدرتی آفات کے ممکنہ خطرات، موجودہ انتظامات، درپیش مسائل اور ترجیحی ضروریات پر تفصیلی غور و خوض کیا اور آفات سے قبل مؤثر تیاری، بروقت رسپانس اور نقصانات میں کمی کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن مسعود احمد نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کو مزید مؤثر بنانے، اداروں کے درمیان مربوط رابطہ کاری اور ضلعی سطح پر ہنگامی حالات سے نمٹنے کی استعداد کار بڑھانے کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کے خطرات کو کم کرنے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی، مربوط حکمت عملی اور تمام متعلقہ اداروں کی مؤثر شمولیت انتہائی ضروری ہے۔

ورکشاپ میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف اضلاع کی جغرافیائی اور موسمی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعی سطح پر مخصوص ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اقدامات کو پالیسی کے نفاذی منصوبے کا حصہ بنایا جائے۔

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سے تبدیل ہونے والے افسران کی الوداعی ملاقاتکمشنر ملاکنڈ ڈویژن مسعود احمد سے تبدیل ہونے والے سیکرٹری ٹ...
22/09/2026

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سے تبدیل ہونے والے افسران کی الوداعی ملاقات

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن مسعود احمد سے تبدیل ہونے والے سیکرٹری ٹو کمشنر ملاکنڈ احسان اللہ آفریدی اور آفس سپرنٹنڈنٹ اسلم خان نے کمشنر آفس سیدو شریف میں الوداعی ملاقات کی۔

اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ نے دونوں افسران کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے دعا کی۔

کمشنر ملاکنڈ نے ان کی خدمات کے اعتراف میں دونوں افسران کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کیں۔

کمشنر ملاکنڈ کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے اجلاسکمشنر ملاکنڈ ڈویژن مسعود احمد کی زیرِ صدارت 21 ستمبر سے شر...
18/09/2026

کمشنر ملاکنڈ کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن مسعود احمد کی زیرِ صدارت 21 ستمبر سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے ڈویژنل ٹاسک فورس کا اہم اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) سوات، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوات اور ایریا کوآرڈینیٹر ڈبلیو ایچ او ملاکنڈ ڈویژن نے شرکت کی، جبکہ دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

اجلاس کو مہم کی تیاریوں، مائیکرو پلاننگ، پولیو ٹیموں اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے 10 اضلاع کی 286 یونین کونسلز میں تقریبا 18 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن کے لیے 9050 پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جبکہ ان کی سیکیورٹی کے لیے 14,606 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

کمشنر ملاکنڈ نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ صحت کے افسران کو مہم کی بروقت اور مؤثر تیاری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے گزشتہ مہم کے دوران رہ جانے والے بچوں کی نشاندہی اور رواں مہم میں ان کی ویکسینیشن ہر صورت یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے پولیو ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی اور ضروری معاونت فراہم کرنے کا عزم بھی کیا گیا۔

کمشنر ملاکنڈ نے والدین سے اپیل کی اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازماً پلوائیں۔ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ بنائیں۔
آئیے، اپنے بچوں اور ملاکنڈ ڈویژن کو پولیو سے پاک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Address

Commissioner's Office At Saidu Sharif, Swat
Mingora
19200

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+92946920225

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Commissioner Malakand Division posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Commissioner Malakand Division:

Shortcuts

Share