22/10/2026
الحمدللہ! ایک اہم پیش رفت
سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے رینیول کا معاملہ، جو گزشتہ دو سال سے زیرِ التوا تھا، صدر یوسف علی خان کی خصوصی کوششوں اور مسلسل پیروی کے نتیجے میں آج مکمل ہو گیا، اور چیمبر کا رینیول سرٹیفکیٹ واپس موصول ہو گیا۔
اس موقع پر سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سیکرٹری جنرل نوید جاوید نے رینیول سرٹیفکیٹ کی کاپی صدر یوسف علی خان کو پیش کی۔
اس موقع پر چیمبر کے عہدیداران اور عملے کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوائی گئی۔
رحیم زادہ خان
ترجمان سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری