Mirpurkhas Range Police

Call Directions

Mirpurkhas Range Police It is indeed a matter of great pride to the part of prestigious organization, well known for its proficiency hard work and great sacrifices.

The Martyrs of Sindh Police are our role models and their families are our responsibility.

🇵🇰  *از دفترِ اطلاعات و تعلقاتِ* *عامہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج**پریس ریلیز**مورخہ: 21 اکتوبر 2026**ڈی ...
21/10/2026

🇵🇰 *از دفترِ اطلاعات و تعلقاتِ* *عامہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج*

*پریس ریلیز*
*مورخہ: 21 اکتوبر 2026*

*ڈی آئی جی پی میرپورخاص رینج کا پاکستان بیت المال کے یتیم بچوں کے گھر کا دورہ — بچوں سے ملاقات، حوصلہ افزائی اور محبت و اپنائیت کا اظہار*

میرپورخاص: ڈی آئی جی پی میرپورخاص رینج جناب *کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ* نے آج شام پاکستان بیت المال کے یتیم بچوں کے گھر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بچوں سے ملاقات کی، ان کے ساتھ وقت گزارا اور شفقت و محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر ڈی آئی جی پی میرپورخاص رینج نے بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے خود اعتمادی، محنت اور بلند حوصلہ بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ *آپ خود کو کبھی بھی کمزور یا دوسروں سے کمتر نہ سمجھیں، آپ میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں اور آپ محنت، لگن اور عزم کے ذریعے زندگی کے ہر میدان میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں*۔ آپ کا مستقبل روشن ہے اور آپ کو اپنے خوابوں کی تکمیل کے لیے ہمیشہ پُرعزم رہنا چاہیے۔

ڈی آئی جی پی میرپورخاص رینج نے اس امر پر زور دیا کہ یتیم بچوں کی تعلیم، تربیت، ذہنی و جذباتی نشوونما اور بہتر مستقبل کے لیے ان کی حوصلہ افزائی اور معاونت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد کو چاہیے کہ وہ ایسے بچوں کو اپنی محبت، توجہ اور تعاون کا احساس دلائے، تاکہ وہ خود کو معاشرے کا ایک بااعتماد، باصلاحیت اور باوقار حصہ سمجھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ *انسانیت کا اصل تقاضا یہ ہے کہ ہم معاشرے کے ان بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے، ان کے خوابوں کو تقویت دینے اور ان کے بہتر مستقبل کی راہ ہموار کرنے میں اپنا کردار ادا کریں*۔ ایسے بچوں کی حوصلہ افزائی محض ہمدردی نہیں بلکہ ایک روشن، ذمہ دار اور احساس رکھنے والے معاشرے کی تشکیل کی جانب اہم قدم ہے۔

دورے کے موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پاکستان بیت المال، *منظور ڈیتھو، سول سوسائٹی کے نمائندے محمد بخش کَپری* اور ادارے کا عملہ بھی موجود تھا۔

*پیغام: بچے کسی بھی معاشرے کا روشن مستقبل ہوتے ہیں۔ آئیے، ہم سب مل کر ان کے اعتماد کو مضبوط کریں، ان کی صلاحیتوں کو نکھاریں اور انہیں یہ یقین دلائیں کہ وہ تنہا نہیں، بلکہ پورا معاشرہ ان کے بہتر مستقبل کے لیے ان کے ساتھ کھڑا ہے۔*

ترجمان:
*پبلک ریلیشن آفیسر*
*ڈی آئی جی میرپورخاص*

DIG Faisal Chachar PSP

21/10/2026

❤️ انسانیت، محبت اور حوصلہ افزائی!

ڈی آئی جی پی میرپورخاص رینج کیپٹن (ر) فیصل عبدللہ چاچڑ کی پاکستان بیت المال کے یتیم بچوں کے گھر آمد، بچوں سے ملاقات اور ان کے روشن مستقبل کے لیے حوصلہ افزائی۔ ❤️🌹

آئیے! ان بچوں کو محبت، اعتماد اور بہتر مستقبل دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔

🇵🇰 PROUD TO SERVE 🚔

DIG Faisal Chachar PSP

🇵🇰 RANGE POLICE MIRPURKHAS 🚔ڈی آئی جی پی میرپورخاص رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی زیرِ صدارت کرائم ریویو میٹنگ منعق...
20/10/2026

🇵🇰 RANGE POLICE MIRPURKHAS 🚔

ڈی آئی جی پی میرپورخاص رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی زیرِ صدارت کرائم ریویو میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں میرپورخاص رینج کے تینوں اضلاع میں جرائم کی صورتحال، پولیس کارکردگی اور جاری کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈی آئی جی پی نے افسران کو قتل، ڈکیتی، رہزنی، اسٹریٹ کرائم اور دیگر سنگین جرائم کی روک تھام، مفرور و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری اور منشیات، گٹکا/ماوا کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر، بالخصوص لسٹڈ ملزمان کے خلاف بلاامتیاز مؤثر قانونی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

عوام کے جان و مال کا تحفظ، جرائم کا خاتمہ اور پُرامن معاشرے کا قیام — ہماری اولین ترجیح۔

🇵🇰 PROUD TO SERVE 🚔

🇵🇰  *از دفترِ اطلاعات و تعلقاتِ* *عامہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج**پریس رلیز**مورخہ، 20.10.2026*میرپورخاص...
20/10/2026

🇵🇰 *از دفترِ اطلاعات و تعلقاتِ* *عامہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج*

*پریس رلیز*
*مورخہ، 20.10.2026*

میرپورخاص: ڈی آئی جی پی میرپورخاص رینج *کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ*، پی ایس پی کی زیرِ صدارت ڈی آئی جی پی آفس میرپورخاص میں *کرائم میٹنگ منعقد ہوئی*، جس میں ایس ایس پی میرپورخاص *ساجد امیر سودزئ*، ایس ایس پی عمرکوٹ *سہائی عزیز ٹالپر* ایس پی تھرپارکر *عارف عزیز* اور میرپورخاص *رینج کے تمام ڈی ایس پیز/ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی۔*

*میٹنگ میں تمام ایس ڈی پی اوز سے ان کے متعلقہ سب ڈویژنز کی سطح پر کارکردگی اور ورکنگ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،* جبکہ بالخصوص *اہم جرائم قتل، کاروکاری، ڈکیتی، رہزنی، ویکل سنیچنگ اور اسٹریٹ کرائم* کی صورتحال، مقدمات کی پیش رفت اور ملزمان کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سنگین مقدمات میں اہم جرائم قتل، کاروکاری ڈکیتی، رہزنی، کے *مفرور اور اشتہاری ملزمان (POs & Absconders) کی گرفتاری کے لیے جاری* کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ افسران کو مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید مؤثر اقدامات کی ہدایت کی گئی۔

اسی طرح *Narcotics اور Gutka/Mawa* کے خلاف جاری کارروائیوں اور تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی آئی جی پی نے *منشیات اور گٹکا/مضرِ صحت اشیاء کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔*

*غیر قانونی افغان شہریوں* کے خلاف قانون کے مطابق جاری کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ افسران کو حکومتی پالیسی پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

ڈی آئی جی پی میرپورخاص رینج نے افسران کو ہدایت کی کہ جرائم کی روک تھام، مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور منشیات و گٹکا مافیا کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے، جبکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

ڈی آئی جی پی میرپورخاص رینج نے تمام ضلعی پولیس سربراہان اور ڈی ایس پیز/ایس ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر اور *منشیات فروشی میں ملوث افراد، بالخصوص لسٹڈ ملزمان کے خلاف بلاامتیاز مؤثر قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں*، منشیات کے نیٹ ورکس کا خاتمہ یقینی بنایا جائے اور *منشیات کے مکروہ کاروبار* کے مکمل سدباب کے لیے مربوط حکمتِ عملی اپنائی جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ *پولیس کارکردگی، نگرانی اور جوابدہی کے نظام کو مزید مؤثر بناتے ہوئے* عوام کے جان و مال کے تحفظ اور معاشرے کو جرائم و منشیات سے پاک کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں.

ترجمان:
*پبلک ریلیشن آفیسر*
*ڈی آئی جی میرپورخاص*


20/10/2026

🚔 ڈی آئی جی پی میرپورخاص رینج کی زیرِ صدارت کرائم ریویو میٹنگ، جرائم اور منشیات کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایات۔

🇵🇰 PROUD TO SERVE

DIG Faisal Chachar PSP

🇵🇰  *از دفترِ اطلاعات و تعلقاتِ* *عامہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج**پریس ریلیز**مورخہ: 19.10.2026**ڈی آئی ...
19/10/2026

🇵🇰 *از دفترِ اطلاعات و تعلقاتِ* *عامہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج*

*پریس ریلیز*
*مورخہ: 19.10.2026*

*ڈی آئی جی میرپورخاص رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کا بڑا محکمانہ ایکشن، غفلت و بے ضابطگیوں پر متعدد پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائیاں*

میرپورخاص: ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج *کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ* PSP کی زیرِ نگرانی پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ احتساب کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں *ڈی آئی جی آفس میرپورخاص میں آرڈرلی روم کا انعقاد کیا گیا*، جہاں رینج کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے *افسران و اہلکار اپنے زیرِ التواء شوکاز نوٹسز، محکمانہ کارروائیوں اور اپیلوں کے سلسلے میں پیش ہوئے۔*

*آرڈرلی روم کے دوران متعلقہ افسران و اہلکاروں کا مؤقف سنا گیا* اور دستیاب ریکارڈ، شواہد اور محکمانہ معاملات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد قواعد و ضوابط کے مطابق مختلف تادیبی فیصلے صادر کیے گئے۔

*محکمانہ سزاؤں کی تفصیل:*
▪️ *میجر پنشمنٹ — فارفیچر آف اپرووڈ سروس:*
- 02 کانسٹیبل

▪️ *مائنر پنشمنٹ — اسٹاپیج آف انکریمنٹ*
- 03 انسپکٹر
- 06 سب انسپکٹر
- 02 اسسٹنٹ سب انسپکٹر
- 05 پولیس کانسٹیبلز

▪️ *مائنر پنشمنٹ — سینشور:*
- 01 سب انسپکٹر
- 02 اسسٹنٹ سب انسپکٹر
- 01 ہیڈ کانسٹیبلز
- 05 پولیس کانسٹیبلز
- 01 نائب قاصد

▪️ *اپیلز پر فیصلہ:*
مندرجہ زیل آفیسران اور جوان کی *میجر پنشمنٹ* فارفیچر آف اپرووڈ سروس *کو مائنر پنشمنٹ* میں تبدیل کیا گیا:-

01 انسپکٹر
04 سب انسپکٹر
03 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز
01 پولیس کانسٹیبل

* مندرجه ذیل آفیسران اور جوان کی میچر پنشمنت کی *اپیلز مسترد کی گئیں اور سزا برقرار رکھی گئی*۔

01 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز
01 پولیس کانسٹیبل

اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص رینج *کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ، PSP نے واضح کیا* کہ پولیس فورس میں نظم و ضبط، شفافیت اور جوابدہی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ فرائض میں غفلت، بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی یا سہولت کاری میں ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز اور قانون کے مطابق کارروائی جاری رہے گی۔

*ڈی آئی جی میرپورخاص رینج نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس میں احتساب کے ساتھ ساتھ اچھی کارکردگی، دیانتداری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی بھی جاری رکھی جائے گی، تاکہ پولیس فورس میں پیشہ ورانہ ذمہ داری اور عوامی خدمت کے جذبے کو مزید فروغ دیا جا سکے۔*

ترجمان:
*پبلک ریلیشن آفیسر*
*ڈی آئی جی میرپورخاص*

19/10/2026

DIGP Mirpurkhas Range Capt (R) Faisal Abdullah Chachar,PSP

Orderly Room

DIG Faisal Chachar PSP

16/10/2026

🌹 اصل عظمت انسانیت اور محبت میں ہے

ننھے ہاتھوں کے پھول، محبت بھرا استقبال اور انسانیت کی خوبصورت تصویر۔ 🌸🤍

🚔🇵🇰
DIG Faisal Chachar PSP

13/10/2026

🇵🇰  *از دفترِ اطلاعات و تعلقاتِ* *عامہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج**پریس ریلیز**مورخہ: 13 اکتوبر 2026* *ری...
13/10/2026

🇵🇰 *از دفترِ اطلاعات و تعلقاتِ* *عامہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج*

*پریس ریلیز*
*مورخہ: 13 اکتوبر 2026*

*ریوارڈ اور تعریفی اسناد: ڈی آئی جی پی میرپورخاص رینج کی جانب سے ٹاؤن پولیس کے افسران و اہلکاروں کو 19 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کرنے پر سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات سے نواز دیا گیا**

* میرپورخاص: ڈی آئی جی پی میرپورخاص رینج *کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ* نے ملزم آسان بجیر کے قبضے سے 19 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کرنے پر اے ایس پی,(ہوتی)عبدالرب، ایس دی پی او سٹی نعیم احمد چاچڑ، ایس ایچ او ٹاؤن، انسپکٹر غازی خان راجڑ اور ان کی ٹیم کی *کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔*

* *ڈی آئی جی پی میرپورخاص رینج* نے اس کامیاب کارروائی میں معاونت اور مؤثر کردار ادا کرنے پر *اے ایس پی یو ٹی عبدالرب اور ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او سٹی نعیم احمد چاچڑ، کو بھی تعریفی اسناد سے نوازا*، جبکہ ٹاؤن پولیس ٹیم کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرائم کے خلاف مؤثر کارروائی کو سراہا

*کارکردگی کے اعتراف میں متعلقہ پولیس افسران و اہلکاروں کو CC-II سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔ انعامات حاصل کرنے والوں میں:*

* .انسپکٹر غازی خان راجڑ،
۔ ہیڈ کانسٹیبل ایاز احمد،
. کانسٹیبل محمد عمر اور
. ڈرائیور کانسٹیبل ناتھو شامل ہیں۔

ڈی آئی جی پی نے کہا کہ چوری شدہ املاک کی برآمدگی، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی اور عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ *اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی سے فورس میں مزید جذبہ، لگن اور پیشہ ورانہ ذمہ داری پیدا ہوتی ہے۔*

*ڈی آئی جی پی میرپورخاص رینج کی جانب سے 14 نئے ترقی پانے والے سینئر کلرکس کو مبارک باد*

* میرپورخاص: ڈی آئی جی پی میرپورخاص رینج *کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ* نے میرپورخاص رینج کے 14 نئے ترقی پانے والے سینئر کلرکس کو اپنے دفتر میں مدعو کیا اور ان کی ترقی پر دلی مبارک باد پیش کی۔

*ترقی پانے والے سینئر کلرکس کے نام درج ذیل ہیں:*

لیاقت علی ڈل, بابر علی لغاری، پیر بخش بروہی، غلام مرتضیٰ خاصخیلی، زاہد حسین خاصخیلی، بلال احمد، غلام مرتضیٰ مستوئی، امجد علی لغاری، ولید احمد، برکت علی نوہڑی، ساجن داس مینگھواڑ، عباس علی، عبدالقوم، سکندر اعظم شامل ہیں

* *ڈی آئی جی پی میرپور خاص نے ترقی پانے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا* کہ ترقی ملازم کی محنت، تجربے اور پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف کے ساتھ ساتھ مزید ذمہ داریوں کی ادائیگی کا تقاضا بھی کرتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام سینئر کلرکس اپنی نئی ذمہ داریاں مزید محنت، دیانت داری، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ لگن کے ساتھ ادا کریں گے اور دفتری امور کی مؤثر انجام دہی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

*انہوں نے ترقی پانے والے تمام ملازمین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی کارکردگی اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل سے محکمہ پولیس کی نیک نامی میں مزید اضافہ کریں گے۔*

ترجمان:
*پبلک ریلیشن آفیسر*
*ڈی آئی جی میرپورخاص*


# Tharparkar Police

Address

Mirpur Khas

Telephone

+923332629636

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mirpurkhas Range Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share