Jammu Kashmir Workers Party

Jammu Kashmir Workers Party

Share

Workers of the world unite

17/10/2023

Solidarity with Palestine's People
Jammu Kashmiri Workers Party

17/10/2023

22-05-2021
جموں کشمیر ورکرز پارٹی کا اسرائیلی جارحیت کے خلاف ضلع کچہری سے چوک شہیداں تک احتجاجی مظاہرہ ۔

اسرائیلی بربریت مردہ باد
امریکی سامراج اور سامراجی ایجنت مردہ باد۔

17/10/2023

میرپور( )جموں کشمیر ورکرز پارٹی کے زیر اہتمام فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی حکومت کی نہتے فلسطینی عوام پر وحشیانہ بمباری کے ذریعے قتل عام کی مذمت کے حوالے سے ایک احتجاجی مظاہرہ چوک شہیداں میرپور آزاد جموں کشمیر میں کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے ورکرز پارٹی وویمن ونگ کی صدر نازیہ شاہ ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری شفیقہ عزیز،سمیعہ خان، ثناء، حناء، محمد یامین، احمد، داؤد زبیر، ابو ذر، سٹی صدر آفاق احمد، طالب علم رہنما سرمد علی اور حریت رہنما قیوم راجہ نے خطاب کیا.

09/10/2023

جموں کشمیر ورکرز پارٹی کی خواتین اور کارکنان نے عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان پر جھوٹے مقدمات اور گرفتاریوں کے خلاف 05 اکتوبر کو عوامی ایکشن کمیٹی میرپور کی احتجاجی ریلی اور مظاہرے میں شرکت کی ۔

09/10/2023

کل دن 04:30 بجے (چوک شہیداں و کچہری)، عوامی ایکشن کمیٹیز کی جانب سے پورے کشمیر میں خواتین اور بچوں کے پروٹیسٹ میں جموں کشمیر ورکرز پارٹی بھرپور شرکت کرے گی۔
آپ سب سے بھی شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔

Photos from Jammu Kashmir Workers Party's post 07/10/2023

جموں کشمیر ورکرز پارٹی کی خواتین اور کارکنان نے عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان پر جھوٹے مقدمات اور گرفتاریوں کے خلاف 05 اکتوبر کو عوامی ایکشن کمیٹی میرپور کی احتجاجی ریلی اور مظاہرے میں شرکت کی ۔

25/09/2023

میرپور( )جموں کشمیر ورکرز پارٹی کے زیر اہتمام سیکٹر سی فور میرپور میں خواتین کی کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں کثیر تعداد میں خواتین شرکت کی ۔ یہ میٹنگ حالیہ ہوشربا مہنگائی اور ظالمانہ بجلی بلوں کے حوالے سے عوام میں بیداری اور انہیں منظم کرنے کے حوالے سے منعقد کی گئی ۔ میٹنگ سے گھریلو خواتین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کی یہ مہنگائی اور بجلی بل ہماری ماہانہ آمدن سے کئی گنا زیادہ ہے ۔ اور اگر ہم ان بجلی کے بلوں کو دینا بھی چاہیں تو کسی صورت بھی دے نہیں سکتے کیونکہ یہ بل ادا کرنے کا ہماری اکثریت کے پاس کوئی ذریعہ ہی نہیں ۔ حکمران طبقات جنہوں نے بل ٹیرف اور بجلی کی فی یونٹ ریٹ مقرر کئے ہیں وہ احمقوں کی جنت میں رہ رہے ہیں ۔ انہیں اس بات کا ادراک ہی نہیں کہ وہ عوام سے کونسی قربانی مانگ رہے ہیں ، جب تک ہم میں سکت تھی ہم حکمرانوں کی ہر ناجائز خواہش ، جس کو وہ قانون بنا کر پورا کرتے ہیں ہم پوری کرتے رہے ہیں لیکن اب سے ناجائز خواہشات اور دولت کی حوس اتنی بڑھ گئی ہے کہ عوام کے بس میں ہی نہیں کہ ان کو پورا کیا جا سکے ، کارنرمیٹنگ سے ورکرز پارٹی کے جنرل سیکرٹری غلام جیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تحریک آزادکشمیر کے عوام کو مفت بجلی مہیا کرنے کے حوالے سے ہے اور پورے آزاد جموں وکشمیر میں جو بجلی پیدا ہو رہی ہے اس کی صافی آمدن ایک سال میں تین سو ارب سے زیادہ ہے وہ یہاں سے پنجاب کے جاگیردار اور وڈیرے اور اپنے محکموں واپڈا اور دوسرے ذرائع سے لوٹ لیتے ہیں اور آزادکشمیر کے عوام کو صرف بجلی کی مد میں30 سے چالیس ارب روپے اداکرنے ہوتے ہیں ہر سال اب ہم پنجاب کے وڈیروں اور جاگیرداروں کیلئے ہرگز ہم بجلی کے بل ادا نہیں کرینگے ۔ احتجاجی میٹنگ سے ویمن ونگ کی صدر نازیہ شاہ ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پورے آزاد جموں کشمیر اور سارے پاکستان میں بھی عوام سڑکوں پر بجلی بلوں اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ۔ لیکن میں سمجھتی ہوں کہ جب تک آپ خواتین اس تحریک میں شامل نہیں ہوتیں دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ وہ تحریک مشکل سے ہی کامیاب ہوتی ہے ۔ اس لئے جموں کشمیر ورکرز پارٹی نے عوامی بیداری موومنٹ شروع کی ہے۔ احتجاجی میٹنگ سے ویمن ونگ کی سیکرٹری جنرل مس شفیقہ عزیز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ذمہ داری آزاد جموں کشمیر میں اس ظالمانہ سیاسی اور معاشی نظام کے خلاف ہے جو کہ پچھلے 70 سالوں سے دن بدن عوام کو مہنگائی اور بجلی کے بلوں سمیت مختلف مسائل میں دھنسا رہا ہے جب تک اس ظالمانہ سیاسی اور معاشی نظام کا خاتمہ نہیں ہو جاتا عوام کو مسائل سے نجات نہیں ملے گی شفیقہ عزیز نے مزید کہا کہ ایکشن کمیٹیوں اور بار ایسوسی ایشن اور جو بھی لوگ اس ظالمانہ نظام کے خلاف اٹھ رہے ہیں ہم ان کی حمایت بھی کرتے ہیں اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے بھی ہیں ۔ لیکن جو لوگ حکمرانوں اور مقامی انتظامیہ کی ٹاؤٹی کر رہے ہیں اور اس تحریک کو در پردہ ناکام بنانا چاہ رہے ہیں وہ کسی صورت کامیاب نہیں ہو سکتے کیونکہ یہ تحریک اصل میں عوام کا بنیادی ایشو ہے ۔ اسے ناکام نہیں بنایا جا سکتا ۔ ہاں یہ بات ضرور ہے کہ ابھی کافی کام کی ضرورت ہے کہ جو ابھی کرنا باقی ہے اور ہم کافی عرصہ سے کہہ رہے ہیں اس خطہ میں ظالمانہ حکمران طبقات اور ان کے ٹاؤٹ کا کوئی مستقبل نہیں ہے ، دو سال لگیں، چار سال یا تھوڑا زیادہ اب عوام اس ظالمانہ نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ۔ خواتین کی اس میٹنگ میں ورکرز پارٹی کے سٹی صدر آفاق احمد ، طالب علم راہنما سرمد علی اور سیکٹر سی فور کی مقامی خواتین اور مسلم کانفرنس کی کشور عزیز نے بھی خطاب کیا ۔

18/09/2023

14 ستمبر 2023
جموں کشمیر عوامی بیداری موومنٹ (ورکرز پارٹی) کے زیر اہتمام بجلیکے زائد بلوں اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف سیکتر سی فور میں ایک بڑی کارنر میٹنگ کا انقعاد کیا گیا ۔جس میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کیں۔ شرکاء نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم لوگ کبھی بھی جمع نہیں کروا سکتے کیوں کہ یہ بل ہماری آمدن سے بہت زیادہ ہیں۔ ہم پہلے تو زائد بلوں کی مزمت کرتے ہیں کہ یہ کھلی بد معاشی ہے ہم اس بد معاشی کو نہیں مانتے۔ دوسرا یہ کہ ہم ان بجلی کے بلوں کا بائیکاٹ کرتے۔
مزید بات کرتے ہوئے جموں کشمیر ورکرز پارٹی کے صدر مخدوم عالم نے شرکاء کو بتایا کہ آزاد کشمیر کی گورنمنٹ گندم، چینی، پھل اور سبزیاں مارکیٹ ریٹ پر حکومت پاکستان سے لیتی ہے۔ لیکن آزاد کشمیر میں پیدا ہونے والی بجلی کو سستے داموں حکومت پاکستان کو کیوں بیچا جاتا ہے۔
آزاد کشمیر کی حکومت کو چاہیے کہ جو مارکیٹ ریٹ ہے اس حساب سے حکومت پاکستان کو بجلی فروخت کرے اور جو اس پر آمدن ہوتی ہے اس کو آزاد کشمیر کے اخراجات پے خرچ کیا جائے تا کہ آزاد کشمیر کے لوگ خوشحال زندگی گزار سکیں۔
کارنر میٹنگ میں میڈم کشور عزیز راہنما مسلم کانفرنس ، ثمینہ احمد، عزرا بٹ، مس شفیقہ عزیز سیکٹری جنرل وومن ونگ، میڈم نازیہ شاہ ایڈوکیٹ صدر وومن ونگ، طالب علم راہنما سرمد علی ورکرز پارٹی کے سٹی صدر آفاق احمد ، جنرل سکریٹری جموں کشمیر ورکرز پارٹی غلام جیلانی اور مرکزی صدر جموں کشمیر ورکرز پارٹی مخدوم عالم شامل تھے۔

12/09/2023
Want your business to be the top-listed Government Service in Mirpur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Mirpur