4 جون عظیم الشان حقِ ملکیت و حقِ حُکمرانی کانفرنس شام 5 بجے آفتاب پارک F1 کوٹلی روڈ میرپور!
1: 9 جون بااختیار اسمبلی لانگ مارچ کی تیاریوں کے لیۓ
2: آزاد کشمیر کو صوبہ بنانے کی سازش کے خلاف اپنی شناخت بچانے کے لیۓ
3: میرپور انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے لیۓ
تمام اہلیانِ میرپور عوامی تحریک کی اس تاریخ ساز کانفرنس کا حصہ ضرور بنیں، شکریہ!
عوامی ایکشن کمیٹی میرپور
عوامی ایکشن کمیٹی, میرپور کے مسائل پر اکٹھے تمام مکاتب فکر لوگوں کا پلیٹ فارم ہے-
30/05/2026
✊🔥 حقِ ملکیت و حقِ حکمرانی کانفرنس چترپڑی — ایک ایسی گونج جس نے خاموش ایوانوں کو بھی چونکا دیا!
میرپور (کامران جرال انچارج نمائندگان ازاد کشمیر بی بی سی اردو )
تیز ہو تیز ہو، جدوجہد تیز ہو! چترپڑی کی سرزمین پر ہونے والی حقِ ملکیت و حقِ حکمرانی کانفرنس محض ایک اجتماع نہیں تھی، بلکہ وہ للکار تھی جس نے محرومی، ناانصافی اور خاموشی کے بند دروازوں پر دستک دی۔ عوام کا سمندر اس عزم کے ساتھ اکٹھا ہوا کہ اب حق کی بات دبائی نہیں جائے گی، اور نہ ہی عوام کو صرف وعدوں کے سہارے خاموش رکھا جا سکے گا۔
اپنے خطاب میں پروفیسر نغمان عارف نے دبنگ انداز میں کہا کہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے غریب و محروم طبقات کی حالت اس لیے بدتر ہوتی جا رہی ہے کیونکہ اختیار چند طاقتور اور جاگیردارانہ ذہنیت رکھنے والے طبقات کے گرد گھوم رہا ہے، جبکہ عام آدمی غربت، بےروزگاری اور محرومی کی چکی میں مسلسل پِس رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اقتدار حقیقی معنوں میں عوامی نمائندوں کے ہاتھ میں منتقل نہیں کیا جاتا، تب تک یہ جدوجہد رکنے والی نہیں — “ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے”۔
اپنے خطاب میں انہوں نے بعض تاریخی و سیاسی نکات پر اپنا مؤقف رکھتے ہوئے کہا کہ “پاکستان میں نہ کوئی 12 سیٹیں ہیں، نہ ایکس 74 ایم، اور نہ ہی کراچی معاہدہ موجود ہے”۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ تاریخ کو سوال کی نگاہ سے دیکھیں، حقائق کو سمجھیں، اور اپنے حقوق کے حوالے سے شعور پیدا کریں تاکہ سچ اور حقیقت کے درمیان فرق واضح ہو سکے۔
یہ کانفرنس ایک واضح اعلان تھی کہ حقِ ملکیت، حقِ حکمرانی، شناخت اور عوامی وقار کی جنگ صرف نعروں سے نہیں بلکہ شعور، اتحاد اور مسلسل جدوجہد سے جیتی جاتی ہے۔ جب محروم طبقے ایک آواز بن جائیں تو بڑے بڑے ایوانوں کی دیواریں بھی سوالوں کی گونج سے لرزنے لگتی ہیں۔ 🔥💪
#چترپڑی #جدوجہد #کشمیر
29/05/2026
نو جون کی لانگ مارچ کال! چترپڑی عوامی ایکشن کمیٹی کی شاندار حق ملکیت و حق حکمرانی کانفرنس ✊🏻🚩
میرپور آزاد کشمیر: کارنر میٹنگ بسلسلہ ۹ جون بااختیار اسمبلی لانگ مارچ بنگڑیلہ۔ زیرِ انتظام مِڈبینسی عوامی ایکشن کمیٹی 🚩✊🏻
عوام مزاحمت زندہ آباد 🍁
24/05/2026
میرپور میں مبینہ رشوت خوری کا طوفانی اسکینڈل! MDHA اہلکار منیر پر ریڑھی بانوں سے مبینہ بھتہ خوری کے سنگین الزامات، عوامی ایکشن کمیٹی کی فوری مداخلت، شہریوں نے موقع پر پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا — پروفیسر نغمان عارف
میرپور (کامران جرال ) بی بی سی اردو نیوز ajk
پروفیسر نغمان عارف نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر کسی بھی سرکاری یا نیم سرکاری ملازم کی جانب سے کرپشن یا بھتہ خوری ثابت ہوتی ہے تو اس کے خلاف بلا تفریق اور سخت ترین قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔
میرپور میں مبینہ رشوت خوری اور بھتہ خوری کے ایک انتہائی سنجیدہ اور تہلکہ خیز واقعے نے پورے علاقے میں شدید ہلچل مچا دی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ MDHA کا اہلکار “منیر” سرعام ریڑھی بانوں سے مبینہ طور پر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، جس کے بعد صورتحال نے فوری طور پر سنگین رخ اختیار کر لیا۔
عوامی ذرائع اور موقع پر موجود افراد کے مطابق یہ معاملہ روزانہ کی بنیاد پر جاری تھا، جہاں مذکورہ اہلکار مبینہ طور پر ریڑھی بانوں سے ایک ہزار روپے روزانہ تک وصول کرنے کا مطالبہ کرتا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ ریڑھی بان اویس راجہ اور اس کے ساتھیوں نے جب اس غیر قانونی مطالبے کو ماننے سے انکار کیا تو تلخ کلامی شروع ہوئی جو بعد ازاں جھگڑے میں تبدیل ہو گئی۔
اسی دوران شہریوں اور عوامی ایکشن کمیٹی نے فوری مداخلت کرتے ہوئے موقع پر کارروائی کی اور مبینہ اہلکار کو قابو میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ واقعہ عوام کی موجودگی میں پیش آیا اور شہری اس کے باقاعدہ گواہ ہیں۔
اس موقع پر پروفیسر نغمان عارف نے انتہائی جذباتی اور سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ یہ غریب ریڑھی بان کیلے، کھیرے، ٹماٹر اور آلو فروخت کر کے اپنے گھروں کا نظام چلاتے ہیں اور اسی آمدنی سے اپنے بچوں اور والدین کی ضروریات پوری کرتے ہیں، مگر ان کے ساتھ اس طرح کا مبینہ ظلم کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
شہریوں اور عوامی حلقوں نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی شفاف اور غیر جانبدار انکوائری کی جائے اور ذمہ داران کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی اس طرح کی جرات نہ کر سکے۔
پروفیسر نغمان عارف نے ایک بار پھر زور دیتے ہوئے کہا کہ قانون کی بالادستی ہی معاشرے میں انصاف قائم رکھ سکتی ہے، اور اس طرح کے مبینہ واقعات کے خلاف فوری اور سخت کارروائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
حقیقی عوامی نمائندے 🚩
زندہ آباد عوامی ایکشن کمیٹی بن خرماں ✊🏻
فرزند کھڑی، قائد کھڑی اور شیر کھڑی کے خود ساختہ القابات ڈلوانے والے سیاسی نوسربازوں کی سیاسی موت آج پلمنڈا میں ہو چکی 🚩✊🏻
جاگ اٹھا ہے کھڑی، کھڑی کی شیر دل عوام کا ایک ہی نعرہ۔ 9 جون کو چلو چلو مظفرآباد اسمبلی چلو 🚩🚩🚩
9 جون کیلئے میرپور تیار، عوام کا جم غفیر حق ملکیت و حق حکمرانی کانفرنس بمقام میرپور میں موجود 🚩✊🏻
نوجوانوں کی تربیت کے بغیر معاشرہ آگے بڑھ نہیں سکتا، اسی مقصد کے پیش نظر پیپلز یونائٹڈ فورم کی ماہانہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف موضوعات پر گفتگو کی گئی 🚩✊🏻
9 جون کی تیاریاں میرپور شہر میں شروع 🚩✊🏻
عوامی ایکشن کمیٹی میرپور کے زیر اہتمام وارڈ 27 سیکٹر ایف تھری میں حق ملکیت و حق حکمرانی کانفرنس کا انعقاد 💥
سہولت کارو دیکھ لو، ہم تمہاری موت ہیں 🚩🚩
مالکانہ حقوق کے حوالہ سے نوٹیفیکیشن وصول۔ آج شام جنیال میں پروفیسر نغمان عارف نے عوامی جرگہ طلب کر لیا۔ جنیال کے لوگ فیصلہ کریں گے کے 30 جون کی کال آن رکھنی ہے یا نہیں!
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Website
Address
Mirpur
