07/03/2025
آزاد جموں کشمیر یونیورسٹی مظفر آباد کے طلبا پر بلا جواز لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی شدید مزمت کرتے ہیں ۔ امتحانات کے لیے فیسوں کی ادائیگی کے حوالے سے تنازعہ پر طلبا اور یونیورسٹی انتظامیہ میں مذاکرات جاری تھے ۔ اس دوران یونیورسٹی انتظامیہ اور مظفرآباد انتظامیہ نے معاملات کو حل کرنے کے بجائے تشدد کا راستہ اختیار کیا ہے جو کسی صورت مناسب طرزِ عمل نہیں ہے ۔ تشدد اور گرفتاریوں سے طلبا کو مرعوب نہیں کیا جا سکتا ۔ یونیورسٹی انتظامیہ کو ہوش کے ناخن لینے چاھیں اور مزاکرات کے ذریعے امتحانات اور فیسوں کے تنازعے کو حل کرنا چاھیے ۔ طاقت اور اختیارات کا ناجائز استعمال آزاد جموں کشمیر کے بگڑتے ہوئے نظام کو مزید بدامنی کی طرف لے جائے گا ۔ آزاد جموں کشمیر میں مختلف درسگاہوں میں حکومتی مداخلت ، خلاف میرٹ تعیناتیوں اور بھاری فیسوں کے حصول سے پہلے ہی حالات کافی دگرگوں ہوں ۔ درسگاہوں کا انتظامی اور تدریسی معیار انتہائی نچلی سطح پر ہے ۔ حکومت اور ذمہ دار اداروں کو اس کا نوٹس لے کر حالات اور ماحول کو بہتر بنانے کے فوری اقدام اٹھانے چاھیں ۔
10/02/2025
کل مورخہ ۱۱ فروری کو پاکستان نظریاتی پارٹی یوم شہدا کشمیر کی مناسبت سے تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک ریلی کا انقعاد کر رہی ہے جو کہ مسٹ یونیورسٹی سے شروع ہو کر چوک شہیداں پر اختتام پزیر ہو گی جس میں آپ کی شرکت نہایت ضروری ہے ۔
کل دن دو بجے ریلی میں شرکت کر کے غیرت مند کشمیری ہونے کا ثبوت دیں ۔
منجانب : پاکستان نظریاتی پارٹی آزاد جموں و کشمیر
30/01/2025
نہایت ہردلعزیز بڑے بھائی چوہدری حسن یوسف سے ملاقات اس موقع پر بڑے بھائی یاسر حسین اور بڑے بھائی عامر صاحب موجود ۔ مخلتف سیاسی سماجی امور پر تفصیلی امور پر ملاقات تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ۔
23/01/2025
پاکستان نظریاتی پارٹی کا تیسرا یوم تاسیس تمام نظریاتی بھائیوں کو بہت بہت مبارک ہو!
ہماری جدوجہد القدس شریف کی آزادی اور پاکستان کی حقیقی خود مختاری کے حصول تک جاری رہے گی انشا اللہ۔
نظریہ پاکستان کے لیئے اپنی جانیں دینے والوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں ہونے دیں گے۔
16/07/2024
شہدائے کربلا کی عظیم، لازوال اور ناقابل فراموش قربانی تمام انسانیت کے لیے مشعل راہ یے.
اپنے حق کے لیے ڈٹے رہنا اصل میں اسوہ حسین علیہ السلام ہے
18/03/2024
پاکستانی عورتوں کو تعلیم اور نوکریاں دینی چاہیے
پڑھی لکھی ہوں یا انپڑھ ان کا مانگنے والا سسٹم ختم کرنا چاہیے ہمارے حکمران صرف عورتوں کو 12 ہزار اور 14 ہزار دیکھ کر گھر بٹھا دیتے ہیں صرف اپ نے مانگنا ہے اپنی محنت نہیں کرنی
08/11/2023
9 November
Iqbal Day
عقابی روح جب بیدار ہوتی ہے جوانوں میں
نظر آتی ہے ان کو اپنی منزل آسمانوں میں
17/08/2023
تیری اُمت نے مرے گھر کی اہانت کی ہے
ابن مریم نے محمد سے شکایت کی ہے
پاکستان نظریاتی پارٹی جڑانوالہ میں ہونے توہین رسالت اور قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتی ہے
30/07/2023
پیارے بھائی سید حمزہ نقوی کو مرکزی ترجمان پاکستان نظریاتی پارٹی بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔