14/09/2021
میرپور: سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر چوہدری ظفر انور کی میرپور رہائش گاہ پر وزیر تعلیم و TEVTA آزاد کشمیر دیوان علی خان چغتائی کی آمد، وزیر حکومت کی چوہدری ظفر انور سے ملاقات اور ان کے درمیان مختلف امور پر تفصیلی گفتگو۔
13/09/2021
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف آزادجموں وکشمیر کی تنظیم نو کے بعد مرکزی گورننگ باڈی کا پہلا باضابطہ اجلاس صدر پاکستان تحریک انصاف سردار تنویر الیاس خان کی سربراہی میں مرکزی پبلک سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا
اجلاس میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے ویژن اور ہدایت کے مطابق پارٹی کو بہتر انداز میں منظم کرنے ، تنظیم سازی کو گراس روٹ لیول تک مزید منظم کرنے، پارٹی منشور اور پالیسی کے مطابق حکومت سازی چلانے اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
اجلاس میں سینئر نائب صدر چودھری ظفر انور، نائب صدر میر عتیق الرحمان ، نائب صدر چودھری اظہر صادق، جنرل سیکرٹری راجہ منصور خان ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری عامر نذیر، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار مرتضی علی احمد، ڈپٹی سیکرٹری جنرل چوہدری مقبول احمد، ڈپٹی سیکرٹری جنرل قاضی محمد اسرائیل خان,،سیکرٹری مالیات ذوالفقار عباسی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات ارشاد محمود نے بھی شرکت کی۔
10/09/2021
افسوس ناک خبر.
قومی ہیرو, فخر پاکستان
ڈاکٹر عبد القدیر خان خالق حقیقی سے جا ملے.😭😭
09/09/2021
صدر آزاد جموں و کشمیر
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری
27/08/2021
آزاد جموں وکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں تفصیلی ملاقات۔
اس موقع پر ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر پوری شد و مد سے اجاگر کیا جائے گا۔ ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ اپنی جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں۔ کشمیری شہداء کا خون انشا اللہ جلد رنگ لائے گا۔
نامساعد حالات کے باوجود پی ٹی آئی کی تین سالہ کارکردگی بہت اچھی رہی اور اب ملک وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں اقتصادی طور پر ایک صحیح سمت میں گامزن ہو چکا ہے۔
اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورگورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو لاہور کے دورے کی دعوت دی جو صدر آزاد کشمیر نے قبول کر لی۔ دورے کی تاریخ کا اعلان جلدی کیا جائے گا۔
25/08/2021
پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے سینئر نائب صدر چوہدری ظفر انور نو منتخب صدر آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی تقریب حلف برداری میں موجود، اس موقع پر ان کے ہمراہ سردار امتیاز خان اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود ہیں۔
25/08/2021
چوہدری ظفر انور قائم مقام صدر پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر نامزد
12/08/2021
مظفرآباد۔۔ قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مظفرأباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔۔
اس موقع پر صدارتی انتخاب کے لئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے کاغزات نامزدگی جناب چیف الیکشن کمشنر کے پاس جمع کرواتے ہوئے ممبر اسمبلی خواجہ فاروق احمد، دیوان محی الدین، خواجہ مقبول وار ایڈوکیٹ ، سردار امتیاز، انصار ابدالی، چودھری اخلاق ، ملک ظفر و دیگر پارٹی کے سینئر کارکنان موجود ہیں۔
04/08/2021
Congratulations
Prime Minister Of Azad Jammu and Kashmir
Sardar Abdul Qayyum Khan Niazi
15/07/2021
15_07_2021
[ پی ٹی آئی حلقہ نمبر 2 اسلام گڑھ چکسواری]
یونین کونسل فیض پور شریف: پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے سینئر نائب صدر اور امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے 2 اسلام گڑھ چکسواری چوہدری ظفر انور کی یونین کونسل فیض پور شریف میں جارحانہ اننگ جاری، فیض پور شریف سے شیخ برادری نے متفقہ طور پر چوہدری ظفر انور کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔
یونین کونسل فیض پور شریف کے مقام پر شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی امیدوار اسمبلی چوہدری ظفر انور تھے، پنڈال آمد کے موقع پر شاندار استقبال کیا گیا، شمولیتی تقریب میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
پاکستان تحریک انصاف میں شیخ برادری سے محمد شریف، گل سراج، محمد امین، محمد یاسین، حوالدار منیر، محمد شبیر، ساجد محمود، عابد حسین، محمد یوسف، امجد حسین، سدھیر عرف بٹ، عدیل احمد، سفیر گل، مولوی وسیم، وقاص گل، حمزہ علی، ادیب گل، اسد علی، ذیشان عابد، شایان عرف شانی، رمیض احمد، عظیم احمد، نعمان نومی، ابو بکر، گل فراز، زاہد خالد، صہیب علی، محمد خان اور جنید خان نے اپنے کنبے قبیلے سمیت باضابطہ طور پر شمولیت کا اعلان کیا۔
چوہدری ظفر انور نے شیخ برادری کو پی ٹی آئی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا اور انہیں مبارکباد پیش کی، اور کہا کہ جس طرح آج آپ لوگوں نے میرا مان بڑھایا ہے انشاء اللہ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں آپ کے تمام جائز حقوق آپ کو دلوا کر دم لوں گا۔
اس موقع پر ان کے علاوہ الحاج غلام رسول عوامی، چوہدری محمد عارف، چوہدری محمد مشتاق، چوہدری فاروق زرگر، راجہ شجاعت علی، عابد علی عابد، خواجہ انعام الحق، چوہدری مہتاب علی، ماسٹر گلنواز، شاہد محمود، محسن علی بابو اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض اخلاق احمد نے سرانجام دیے۔