Joint Awami Action Committee Mirpur

Directions

Joint Awami Action Committee Mirpur Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Joint Awami Action Committee Mirpur, Political organisation, Mirpur.

راولا کوٹ اور پورے آزاد کشمیر میں جاری وحشیانہ کریک ڈاؤن، نہتے شہریوں پر فورسز کے تشدد اور اس ظلم کو چھپانے کے لیے کیے گ...
08/06/2026

راولا کوٹ اور پورے آزاد کشمیر میں جاری وحشیانہ کریک ڈاؤن، نہتے شہریوں پر فورسز کے تشدد اور اس ظلم کو چھپانے کے لیے کیے گئے انٹرنیٹ بلیک آؤٹ کے خلاف اب عالمی ایوانوں سے بھی شدید احتجاج اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ زمین پر عوامی حقوق کی اس جدوجہد اور ہمارے ساتھ ہونے والے ظلم کی گونج اب برطانوی پارلیمنٹ میں دگنی طاقت سے گونج رہی ہے، جہاں پچھلی بار آواز اٹھانے والے 21 سے 22 اراکین کے مقابلے میں اب 50 سے زائد برطانوی اراکینِ پارلیمنٹ اور لارڈز نے متحد ہو کر برطانیہ کی وزیرِ خارجہ کو ہنگامی خط لکھ دیا ہے۔ برطانوی ایم پی عمران حسین کی قیادت میں بھیجے گئے اس سرکاری خط میں فورسز کے بدترین لاک ڈاؤن کے خاتمے، انٹرنیٹ کی فوری بحالی اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (JAAC) کے جائز مطالبات کو طاقت کے بجائے پرامن مذاکرات سے حل کرنے کا سخت مطالبہ کیا گیا ہے۔ راولا کوٹ کے شہیدوں کا خون اور عوام کی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی؛ راستے روک کر یا گولیاں چلا کر بیدار عوام کا راستہ اب نہیں روکا جا سکتا کیونکہ عالمی برادری اب ہمارے ساتھ ہونے والے اس ظلم کو دیکھ رہی ہے!

08/06/2026

وکلاء ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور نے سانحہ راولاکوٹ کی شدید مذمت کرتے ہوئے احتجاج کیا، گرفتار افراد کی رہائی اور مطالبات کے حل کیلئے حکومت آزاد کشمیر اور ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کا مطالبہ کیا۔

کمشنر کی جانب سے دھمکیوں کے باوجود میرپور صرافہ بازار کے صدر عامر میر نے بازار کو بند کروا دیا اور 9 جون کو مکمل لاک ڈاؤ...
08/06/2026

کمشنر کی جانب سے دھمکیوں کے باوجود میرپور صرافہ بازار کے صدر عامر میر نے بازار کو بند کروا دیا اور 9 جون کو مکمل لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کر دیا۔
آواز دو ہم ایک ہیں

08/06/2026

آپ نے راولاکوٹ میں جنھیں گولیوں سے چھلنی کیا ۔۔ اُن کے وارث لندن میں آپکے سفارت خانے کے باہر سراپا احتجاج ہیں !!!

08/06/2026

8 جون بریڈفورڈ برطانیہ

بریڈفورڈ پاکستان کے کونسل خانے پر برٹش کشمیریوں کی ایک بڑی تعداد موجود، مظاہرین نے پاکستان فورسسز کی جانب سے نہتے ریاست جموں کشمیر کے شہریوں کے قتل عام پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، مظاہرین نے راولاکوٹ میں نہتے شہریوں کی شہادتوں ریاست بھر میں کریک ڈان و کرفیو ، چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے پر پاکستان کونسل خانے کے زمہ داروں کے زریعے پاکستان کے ارباب اختیار تک اپنا موقف و پیغام پہنچایا، مظاہرین نے اس بات کا عزم کیا کہ ریاست بھر سے جب تک پاکستان فورسسز کی واپسی، کریک ڈان و کرفیو کا خاتمہ اور انٹرنیٹ و فون سروسز کی بحالی اور ایکشن کمیٹی کے مطالبات منظور نہیں کیے جاتے تب تک پاکستانی سفارت خانوں و کونسل خانوں پر برٹش کشمیری اپنے احتجاج جاری رکھیں گے۔

08/06/2026

متنازعہ ریاست آزاد جموں کشمیر میں پاکستانی رینجرز کی بربریت اور قتل عام اور غیر قانونی مداخلت کے خلاف اوورسیز کشمیریوں کا احتجاج، لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ کرنے کے کئیے تیاری۔

07/06/2026

اہلیان میرپور اہلیان کھڑی شریف کے عوام الناس کے نام اہم پیغام

07/06/2026

تمام باشعور کشمیری کل بروز سموار 8 جون میرپور و کھڑی میں شٹر ڈاؤن کر کہ اس ظالم نظام کو پاؤں تلے روندئیں گے اور واضح پیغام دیں گے کہ ہم ہر قربانی دے سکتے ہیں مگر اپنے حقوق پر کمپرومائز نہیں کریں گے
میرپور و کھڑی عوام آپکو آج کھڑا ہونا ہے اور آپنا اور اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو بچانا ہے
آج ہماری نسل۔کشی کی جا رہی ہے اس ریاستی دہشت گردی کے خلاف پر امن آواز کو بلند کریں کل 8 جون کو ہر شٹر ہر دوکان رضاکرانہ بند کریں کشمیر کے راولاکوٹ کے شہدا کا مقدس خون آپکو پکار رہا ہے
سعد انصاری ایڈووکیٹ
کور ممبر جموں کشمیر جواٸنٹ عوامی ایکشن کمیٹی

07/06/2026

میرپور کے تاجروں سے اپیل

07/06/2026

ہم ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنی فورسز واپس بلا لیں، گرفتار افراد کو رہا کیا جائے، معاہدوں اور وعدوں کی پابندی کی جائے، اور ریاستی دہشت گردی کو روکا جائے۔ بصورت دیگر، آپ کی موجودہ کارروائیوں کے جو طویل المدتی اثرات مرتب ہوں گے وہ یقیناً آپ کے حق میں نہیں ہوں گے۔

Address

Mirpur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Joint Awami Action Committee Mirpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share