AJK Mirpur Police

AJK Mirpur Police

Share

Alhumduillah for everything�

21/01/2026

بیٹ عدنان فاروق شہید کی کارروائی، ایک لاکھ پچاس ہزار روپے برآمد

ترجمان میرپور پولیس کے مطابق ایس ایس پی میرپور خرم اقبال کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری سخت احکامات کی روشنی میں صابر حسین شاہ، انچارج بیٹ عدنان فاروق شہید نے ہمراہ نفری کارروائی کرتے ہوئے نوسربازی میں ملوث گروہ کو گرفتار کیا تھا.

گرفتار ملزمان قلب عباس ولد واجد حسین شاہ اور ثانیہ مرزا زوجہ قلب عباس نے نوسربازی کے ذریعے محمدی پلازہ میرپور سے 04 عدد قیمتی موبائل فون حاصل کیے اور موقع سے فرار ہو گئے تھے۔

پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران ملزمان سے 1,50,000 روپے برآمد کیے، جو آج ایس ایس پی آفس میرپور میں سائل کو جناب ایس ایس پی میرپور خرم اقبال اور ایڈیشنل ایس پی میرپور راجہ ندیم عارف کی موجودگی میں حوالہ سائل کر دیے گئے۔

میرپور پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

20/01/2026

ایس ایس پی میرپور خرم اقبال نوجوانوں کو آگ پر قابو پانے کے لیا ہدایت دیتے ہوے

20/01/2026

میرپور تھانہ تھوتھال میں تعینات اے ایس آئی چوہدری ریاض اور وکلاء کے درمیان پیش آنے والے معاملے پر ایس ایس پی خرم اقبال نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اے ایس آئی چوہدری ریاض کو معطل کرکے واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے ایس پی ندیم عارف کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے کر اپنی رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کرے گی۔

اس حوالے سے ایس ایس پی خرم اقبال کا کہنا ہے کہ معاملے کو حقائق جانے بغیر غیر ضروری طور پر اچھالا جا رہا ہے، جبکہ وکلاء قیادت کے ساتھ محض پانچ منٹ کے اندر معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو چکا تھا۔ تاہم شفافیت اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انکوائری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی نے واضح کیا کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی اور انکوائری رپورٹ کی روشنی میں قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

Photos from AJK Mirpur Police's post 19/01/2026

چوکی پولیس جاتلاں کی نئی عمارت کا افتتاح

ترجمان میرپور پولیس کے مطابق آج مورخہ 19 جنوری 2026 کو ایس ایس پی میرپور خرم اقبال، ڈپٹی کمشنر میرپور راجہ صداقت علی خان، میئر میرپور عثمان علی خالد، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر میرپور حاجی سکندر اعظم سمیت دیگر معزز شخصیات نے چوکی پولیس جاتلاں کی نئی عمارت کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

اس موقع پر معزز مہمانوں نے نئی تعمیر شدہ عمارت کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ نئی عمارت میں عوام کی سہولت کے لیے جدید رپورٹنگ روم، چوکی آفیسر کے لیے علیحدہ آفس اور سائلان کے لیے آرام دہ ویٹنگ روم قائم کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو بہتر اور باعزت ماحول میں پولیس خدمات فراہم کی جا سکیں۔

یہ منصوبہ پولیس اور عوام کے درمیان مضبوط اعتماد اور مؤثر کمیونٹی انگیجمنٹ کا عملی ثبوت ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی میرپور خرم اقبال نے جاتلاں کی عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر ایسے فلاحی منصوبوں کی تکمیل ممکن نہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ میرپور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور بہتر سروس ڈیلیوری کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

میرپور پولیس — عوام کی خدمت، عوام کے ساتھ




Photos from AJK Mirpur Police's post 16/01/2026

میرپور پولیس نے کارروائی کرکے مختلف ڈکیتیوں کے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے مال مسروقہ و اسلحہ بھی برآمد ۔

Photos from AJK Mirpur Police's post 15/01/2026

میرپور آزاد کشمیر ۔ ایس ایس پی خرم اقبال کی روٹس ملینیم سکول ہل ویو کیمپس میں سائبر کرائم کے خطرات کے حوالے سے منعقدہ پروگرام میں شرکت ۔ اس موقع پر ایس ایس پی خرم اقبال نے طلباء اور طالبات کو سائبر کرائم کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کی اور ان کے سوالات کے جوابات دیئے ۔
اور انھیں ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر محفوظ رہنے کے طریقوں سے آگاہ کیا ۔

14/01/2026

میرپور آزاد کشمیر ۔ ڈپٹی کمشنر راجہ محمد صداقت خان کی سربراہی میں پولیس اور مجسٹریٹ صاحبان کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی خرم اقبال،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چوہدری نعیم اختر،اسسٹنٹ کمشنر میرپور زاہد حسین،اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال آفتاب احمد، اسسٹنٹ کمشنر اسلام گڑھ تنویر السلام، تحصیلدار عمران یوسف،تحصیلدار اسلام گڑھ آصف منیر،تحصیلدار ڈڈیال خالد کبیر،ڈی ایس پی سکندر اعظم کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں مجموعی طور پر ضلع میرپور میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے اور قانون و آئین کی مؤثر عملداری، ضلع بھر میں سیکورٹی سسٹم کو فعال بنانے،انٹری پوائنٹس پر چیکنگ کے نظام، پرائس کنٹرول پر عملدرآمد کرنے، منشیات کے خاتمے،معاشرتی برائیوں کی روک تھام، تجاوزات کے خاتمے اور شہریوں کی صفائی و ستھرائی سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اجلاس میں پولیس گشت، ٹریفک کے نظم و نسق، ہیلمٹ کی پابندی،ٹریفک پارکنگ کے حوالے سے ہدایات دی گئیں،اس موقع پر پولیس اور میجسٹریسی نظام کے درمیان بہتر رابطہ کاری پر زور دیا گیا تاکہ فوری انصاف اور مؤثر قانون نافذ کیا جا سکے۔شرکاء کو ہدایت کی گئی کہ مشترکہ اقدامات کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جائیں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔ اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پولیس اور مجسٹریٹ صاحبان باہمی تعاون سے ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو مزید مستحکم بنائیں گے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Photos from AJK Mirpur Police's post 14/01/2026

ایس ایس پی خرم اقبال نے عوام کیلئے ایس پی آفس میرپور کے دروازے کھول دئیے۔ یہی وجہ ہے کہ صبح سے شام تک عوام کا رش لگا رہتا ہے۔ایس ایس پی میرپور خرم اقبال
پر ہجوم شکایات پر فوری عمل درآمد کرنے کے لیے حکم صادر کرتے ہوئے

11/01/2026

میرپور....
ایس ایس پی میرپور خرم اقبال صاحب کے آفس میں ایک ضعیف العمر مائی صاحبہ تشریف لائیں.... کسی نوسر باز نے مائی صاحبہ سے فراڈ سے ایک لاکھ روپے ہتھیا لیے تھے.... ایس ایس پی صاحب نے مائی صاحبہ کی بات کو تفصیل سے سننے کے بعد ایس ایچ او صاحب کو اس نوسرباز کو پکڑ کر ایک گھنٹے میں پیسے وایس کرانے کی سختی سے ہدایات جاری کی....

10/01/2026
10/01/2026

میرپور.....
اتفاق سے ایس ایس پی میرپور خرم اقبال صاحب کے آفس میں موجود تھا ایک صاحب جن کا نام راجہ ظہیر صاحب کاکرہ اور یوکے سے پاکستان آئے تو سیدھے ان کے آفس محض ان سے اس وجہ سے ملاقات اور شاباش دینے آئے جو انھوں نے میرپور کے اندر بہترین اقدامات اٹھا رہے ہیں....

Photos from AJK Mirpur Police's post 22/12/2025

تھانہ پولیس تھوتھال کی کارروائی، 25 لاکھ روپے مالیت کے مسروقہ طلائی زیورات برآمد، ملزمان گرفتار

ترجمان میرپور پولیس کے مطابق ایس ایس پی میرپور خرم اقبال کی جانب سے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں فیصل صدیق ایس ایچ او تھانہ پولیس تھوتھال نے ہمراہ نفری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ علت نمبر 253/25 مورخہ 25-11-18 بجرائم APC-34، EHA-14 میں گرفتار ملزمان
1۔ اسامہ محبوب ولد محمد محبوب
2۔ ریحان عارف ولد محمد عارف
ساکنان پلال موڑ، کالا ڈب، تحصیل چڑہوئی، ضلع کوٹلی کے قبضے سے مقدمہ ہذا میں مسروقہ طلائی زیورات مالیتی 25 لاکھ روپے برآمد کر لیے۔

ایس ایس پی میرپور خرم اقبال نے تھانہ پولیس تھوتھال کی ٹیم کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اسی جذبے سے کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ میرپور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Mirpur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Mirpur
10250