Commissioner Mirpur Division Mirpur AJK

Commissioner Mirpur Division Mirpur AJK

Share

Administration and Law Enforcement

Photos from Commissioner Mirpur Division Mirpur AJK's post 02/06/2026

جناب طاہر ممتاز ، کمشنر میرپور ڈویژن کی زیر صدارت 2 جون 2026 کو ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں بجلی کی فراہمی، نظامِ تقسیم، لوڈ مینجمنٹ، بجلی چوری کی روک تھام، عوامی شکایات کے ازالے، احتجاجی صورتحال اور بین الادارہ جاتی رابطہ کاری کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، محکمہ برقیات اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ محکمہ برقیات کے حکام نے بجلی کے بڑھتے ہوئے لوڈ، تکنیکی مسائل، فیڈرز کی استعداد اور ٹرانسفارمرز کی صورتحال پر بریفنگ دی جبکہ جناب کمشنر میرپور نے فرمایا کہ بجلی کی طلب میں غیر معمولی اضافہ، غیر ضروری استعمال، بجلی چوری اور بعض مقامات پر احتجاجی سرگرمیوں کے باعث نظام کو متعدد چیلنجز درپیش ہیں۔
اجلاس میں محکمہ برقیات، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کے لیے مستقل کوآرڈینیشن میکنزم قائم کرنے، بجلی چوری کے خلاف خصوصی مہم چلانے، غیر قانونی کنکشنز کے خاتمے، عوامی آگاہی مہم شروع کرنے اور سوشل میڈیا کے ذریعے بجلی کی صورتحال سے متعلق بروقت معلومات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں باقاعدہ اجلاس منعقد کریں گے جبکہ تمام متعلقہ ادارے احتجاجی سرگرمیوں اور ممکنہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں گے۔ اجلاس کے اختتام پر جناب کمشنر میرپور ڈویژن نے تمام اداروں کو ہدایت فرمائی کہ باہمی تعاون، پیشہ ورانہ ذمہ داری اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت مشترکہ اقدامات یقینی بنائے جائیں تاکہ بجلی کی فراہمی، امن و امان اور عوامی سہولیات میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

Photos from PID Mirpur AJK's post 01/06/2026
26/05/2026
Photos from Commissioner Mirpur Division Mirpur AJK's post 25/05/2026

25.May.2026
Online videolink meeting with Deputy Commissioner and Assistant Commissioners Mirpur Division to review and optimize the regional Law & Order situation.

Mobile uploads 20/05/2026
Photos from Commissioner Mirpur Division Mirpur AJK's post 20/05/2026

20.May.2026
Online videolink meeting chaired by Hon'able Chief Secretary GoAJ&K regarding reviewing the progress and issues related to repatriation of Illegal Foreigners.

Want your business to be the top-listed Government Service in Mirpur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Mirpur
10250