27/05/2026
عید الاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر تمام مسلمانوں کو دلی عید مبارک۔
Updates from the Office of the Chief Engineer, Physical Planning, Housing & Public Health Engineering Department (South) GoAJK
27/05/2026
عید الاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر تمام مسلمانوں کو دلی عید مبارک۔
20/05/2026
وزیراعظم آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی سربراہی میں محکمہ فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (South) سے متعلق اہم جائزہ اجلاس۔
اجلاس میں سیکرٹری فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر چوہدری محمد رقیب، چیف انجینئر فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (South) اعجاز احمد گورسی، ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کوٹلی مرزا رضوان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران متعلقہ افسران نے معزز وزیراعظم کو ساؤتھ ریجن میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات اور مجموعی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے عوامی فلاح و بہبود سے متعلق اہم انفراسٹرکچر منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی سکیموں کو بروقت، شفاف اور معیاری انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
وزیراعظم نے متعلقہ محکموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ باہمی رابطہ اور نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے اور عوامی مفاد کے منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات بروقت عوام تک پہنچ سکیں۔
PWD AJK محکمہ اطلاعات PID Kotli AJK PID Mirpur AJK
PWD Rawalakot
09/05/2026
چیف انجینئر PPH & PHE.D (ساؤتھ) انجینئر اعجاز احمد گورسی نے دفتر ایگزیکٹو انجینئر PHE.D کوٹلی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف انجینئر کا PHE.D کوٹلی کے افسران و عملہ نے پرتپاک استقبال کیا۔
دورہ کے دوران ایگزیکٹو انجینئر PHE.D کوٹلی مرزا رضوان نے چیف انجینئر کو ضلع کوٹلی میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات اور کام کی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئر PHE.D اشتیاق احمد، ایگزیکٹو انجینئر یاسر بشیر سمیت PHE.D کوٹلی کے افسران و عملہ بھی موجود تھے۔
چیف انجینئر PPH & PHE.D (ساؤتھ)انجینئر اعجاز احمد گورسی نے ضلع کوٹلی میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی، ٹیوب ویلز کی بہتری و صفائی، واٹر سپلائی سسٹم کو مزید مؤثر اور معیاری بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور محکمہ عوامی خدمت کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے۔
محکمہ اطلاعات PID Kotli AJK
PID Mirpur AJK
میرپور(پی ائی ڈی ) 02 مئی 2026
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے چوہدری یاسر سلطان، کے ہمراہ 23کروڑ 52لاکھ روپے کی لاگت سے کھاڑک واٹر سپلائی کے منصوبہ کا افتتاح کیا اس واٹر سپلائی سکیم سے یونین کونسل کھاڑک کے عوام کے لیے 19ہزار گھروں کو پانی کے کنکشن فراہم ہو سکیں گے۔اہلیان کھاڑک نے یونین کونسل کے لیے گریٹر واٹر سپلائی سکیم پر وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتازراٹھور،وزراء حکومت کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر وزرائے حکومت چوہدری ارشد حسین ، چوہدری علی شان سونی ، مشیر حکومت سردار فہد یعقوب ، سیکرٹری فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ چوہدری محمد رقیب، چیف انجینئر فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ (South)اعجاز احمد گورسی ،چیف انجینئر کمیونیکیشن اینڈ ورکس (South) محمود ممتاز راٹھور ، ناظم بلڈنگ پبلک ہیلتھ اشتیاق احمد کمشنر میرپور طاہر ممتاز ،ایگزیکٹیو انجینئر طاہر بٹ
ڈپٹی کمشنر چوہدری ساجد اسلم ، ایس ایس پی خرم ، چیرمین ضلع کونسل چوہدری اختر گوگا ، مئیر میونسپل کارپوریشن چوہدری عثمان خالد ، چیرمین ضلع زکواتہ راجہ ظفر اللہ ، پیپلز پارٹی آزادکشمیر میرپور ڈویژن ، ضلع ، تحصیل اور سٹی میرپور کے عہدیداران کے علاوہ جے کے پی ایس ایف ، پی وائی او سمیت ذیلی تنظیموں کے عہدیداران بھی موجود تھے
02/05/2026
میرپور( پی آئی ڈی ) 02 مئی 2026
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں فیصل ممتاز راٹھور نے کمشنر آفس میرپور کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس منصوبے پر 100.35 ملین روپے لاگت آئے گی۔ سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر وزیراعظم کو محکمہ فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ آفیسرز نے منصوبے بارے بریفنگ دی۔ وزراء حکومت چوہدری یاسر سلطان، چوہدری محمد اخلاق، مشیر حکومت سردار فہد یعقوب ، سیکرٹری فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ چوہدری محمد رقیب، چیف انجینئر فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ (South)اعجاز احمد گورسی ،چیف انجینئر کمیونیکیشن اینڈ ورکس (South) محمود ممتاز راٹھور ، ناظم بلڈنگ پبلک ہیلتھ اشتیاق احمد ،کمشنر میرپور طاہر ممتاز ،ایگزیکٹیو انجینئر طاہر بٹ ،ڈی جی سیاسی امور عامر ذیشان جرال ویگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
***
02/05/2026
میرپور( پی آئی ڈی ) 02 مئی 2026
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں فیصل ممتاز راٹھور نے پی ڈبلیو ڈی کمپلیکس میرپور کا افتتاح کر دیا۔ یہ منصوبہ محکمہ فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ کے زیر اہتمام 117.44 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ افتتاح کے موقع پر متعلقہ حکام نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ وزراء حکومت چوہدری یاسر سلطان، چوہدری محمد اخلاق، مشیر حکومت سردار فہد یعقوب ، سیکرٹری فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ چوہدری محمد رقیب، چیف انجینئر فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ (South)اعجاز احمد گورسی ،چیف انجینئر کمیونیکیشن اینڈ ورکس (South) محمود ممتاز راٹھور ، ناظم بلڈنگ پبلک ہیلتھ اشتیاق احمد کمشنر میرپور طاہر ممتاز ،ایگزیکٹیو انجینئر طاہر بٹ ویگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
چیف انجینئر محکمہ تعمیراتِ عامہ عمارات (ساؤتھ)اعجاز احمد گورسی نے ایس ایز اشتیاق احمد اور اجمل مصطفیٰ کے ہمراہ رتھو ہریام پل کا معائنہ کیا، جہاں منصوبے کی پیش رفت اور کام کے معیار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
17/03/2026
مظفرآباد:
چیف انجینئر محکمہ تعمیراتِ عامہ عمارات (ساؤتھ) انجینئر اعجاز احمد گورسی سے چیف آفس مظفرآباد میں محکمہ تعمیراتِ عامہ عمارات کے افسران نے ملاقات کی۔ اس موقع پر افسران نے انہیں چیف انجینئر کے عہدے پر تعیناتی پر مبارکباد پیش کی۔
ملاقات کے دوران دفتر ہذا میں محکمے میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال بھی ہوا۔
17-03-2026