PPP Social Media Central Punjab

Call Directions Contact the organization

PPP Social Media Central Punjab ‏

09/10/2026

کراچی نے نفرت، تشدد، ہڑتالوں اور خونریزی کے مشکل دور دیکھے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلسل سیاسی جدوجہد اور انتھک محنت کے ذریعے شہر میں امن کی بحالی کے لیے کردار ادا کیا۔

کراچی کا مستقبل نفرت اور تقسیم میں نہیں، بلکہ امن، بھائی چارے، ترقی اور عوامی خدمت میں ہے۔ شہر کے عوام کو ایسے سیاسی ماحول کی ضرورت ہے جہاں اختلافِ رائے کا احترام ہو اور نوجوانوں کو روشن مستقبل کے مواقع میسر آئیں۔

کراچی کی پہچان تشدد نہیں، امن، ترقی اور خوشحالی ہونی چاہیے۔

09/10/2026

‏پاکستان پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کے معاشی بحران سے نکالنے کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔

‏سیاسی جماعتوں کو اپنے اختلافات اور سیاسی مقاصد کے لیے جدوجہد جاری رکھتے ہوئے دہشت گردی، معاشی بحران اور عوامی مسائل جیسے قومی معاملات پر کم از کم مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیے۔

‏خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں عوام کے کاروبار اور روزگار کو متاثر کرنے کے بجائے سیاسی جماعتوں کو عوامی مشکلات کم کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔

‏سیاسی اختلافات اپنی جگہ، مگر عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہونا چاہیے۔
‏⁦‪‬⁩

09/10/2026

“میں نے آج کراچی میں کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا ہے، میں کراچی کے نوجوانوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ ان کیلئے کے ایم سی نے یہ اسپورٹس کمپلیکس قائم کیا، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کا موقع ملے، کچھ سیاسی قوتیں شہر کے نوجوانوں کو کرمنل بنانا چاہتی ہیں مگر پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ نوجوانوں کے ہاتھوں میں قلم دیکھنا چاہتی ہے ہتھیار نہیں، پاکستان پیپلز پارٹی نوجوانوں کو جرائم کی جانب جاتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتی۔”

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری

Bilawal Bhutto Zardari

09/10/2026

پاکستان پیپلز پارٹی ہر حال میں اپنے عوام اور کارکنان کی آواز بنتی رہے گی، چاہے حالات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں۔

تاریخ گواہ ہے کہ خان صاحب کے دورِ حکومت میں بھی میں نے اپنی جماعت، اپنے سیاسی کارکنان اور عوام کے مینڈیٹ کی بھرپور نمائندگی کی، چاہے صوبے کی سطح پر ہو یا وفاق میں۔ آج بھی مشکل ترین سیاسی حالات میں اپنی جماعت، کارکنان اور عوام کے مینڈیٹ کے لیے کھڑا ہوں، اور آپ خود اس بات کے گواہ ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی بلدیاتی حکومت ہو، صوبائی حکومت ہو یا وفاق میں ہماری نمائندگی، ہمارا ہر فورم عوام کی آواز بنے گا، کسی اور کی نہیں۔ ہماری سیاست کا محور عوام ہیں، اور ہم ہر حال میں ان کے حقِ نمائندگی کا تحفظ کرتے رہیں گے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری

Bilawal Bhutto Zardari

09/10/2026

اس وقت ایسا ماحول بن گیا ہے کہ عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے غربت میں اس قدر اضافہ ہورہا کہ اب ورلڈ بینک کہہ رہا ہے کہ پورے خطے کی غربت اور بیروزگاری کا بوجھ سب سے زیادہ پاکستان اٹھا رہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ جو بھی وفاقی حکومت میں وزیر اعظم ہو وہ اس لحاظ سے کامیاب ہو کہ عوام کو ریلیف ملے، وہ حالات پیدا کرنے کیلئے ہمیں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے اور یہ اس وقت ہی ممکن ہیں جب سیاسی جماعتیں ملک کے بنیادی مسائل، دہشتگردی کے مسائل اور معاشی بحران پر ایک دوسرے سے تعاون کریں۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری

09/10/2026

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے بلدیہ ٹاؤن میں 25 ایکڑ پر مشتمل کے ایم سی اسپورٹس کمپلکس کا افتتاح کردیا، جہاں نوجوانوں کے لئے ہاکی گراؤنڈ، باسکٹ بال کورٹ، ٹینس کورٹ، ریس ٹریک، فٹ بال گراؤنڈ، کرکٹ گراؤنڈ اور کرکٹ نیٹ پریکٹس کی سہولیات ہیں جبکہ دو پویلین اور ایک فیملی پارک بھی اس اسپورٹس کمپلکس میں تعمیر کیے گئے ہیں۔

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان پیپلز بیورو کے انچارج چوہدری منظور نے بلاول ہاؤس میں م...
09/10/2026

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان پیپلز بیورو کے انچارج چوہدری منظور نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی اور پیپلز لیبر بیورو کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ پیش کی

08/10/2026

President Asif Ali Zardari receives a report from Justice Irfan Qadir, Consultant (Legal Affairs) on the disposal of more than 6,000 representations between 2024 and 2026, at Aiwan-e-Sadr today.

Read More: https://ppp.org.pk/pr/37485/

08/10/2026

President Asif Ali Zardari calls for further strengthening of Pakistan-Germany relations, in a meeting with Ambassador-designate of Pakistan to Germany, Mr. Salman Sharif, at Aiwan-e-Sadr today.

Read More: https://ppp.org.pk/pr/37487/

Address

Model Town

Telephone

+923124833013

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PPP Social Media Central Punjab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to PPP Social Media Central Punjab:

Shortcuts

Share