پولیس اسٹیشن مظفر آباد ملتان

پولیس اسٹیشن مظفر آباد ملتان

Share

‏Police is your friend
🚔❤️
پولیس اسٹیشن مظفر آباد آپکی خدمت کے لئے ہر وقت کوشاں✨
خدمت، تحفظ ،احسا

Photos from ‎پولیس اسٹیشن مظفر آباد ملتان‎'s post 06/01/2024

سی پی او ملتان صادق علی کی ہدایت ملتان پولیس کا موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کو روکنے کے لیے کریک ڈاؤن جاری، مظفر آباد پولیس نے موٹر سائیکل چور گینگ اختر کھوکھر گینگ کے 03 ارکان کو گرفتار کر لیا، 10 لاکھ روپے مالیت کے 08 موٹر سائیکل اور نقدی برآمد

ملتان پولیس تھانہ مظفر آباد نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث اختر کھوکھر گینگ کے سرغنہ سمیت 03 ارکان کو گرفتار کر لیا

گرفتار ملزمان میں اختر کھوکھر، صدیق بھٹی اور سجاد شامل

گرفتار ملزمان سے کل 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 08 موٹرسائیکل اور نقدی برآمد کر لیے گئے

گرفتار ملزمان سے موٹر سائیکل چوری کے کل 08 مقدمات ٹریس ہوئے ہیں

ایس پی کینٹ ڈویژن رانا ارسلان زاہد کی زیر نگرانی ایس ڈی پی او مظفر آباد جاوید طاہر مجید کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ مظفر آباد اسلم مسیح نے سب انسپکٹر کاشف اشرف، اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدالنوید اور اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے برآمدگی کی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مزید کارروائی پولیس عمل میں لائی جا رہی ہے۔

04/01/2024

ملتان ڈولفن فورس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئےمظفرآبادکے علاقے سےمشکوک کار سوار کو گرفتار کر لیاغیر قانونی اسلحہ پسٹل 30 بور برآمدمزید کاروائی کے لیے مظفرآباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

02/01/2024

*Subject:*
*پولیس مقابلہ*

*Region:* Multan
*District:* Multan
*PS* Muzaffar Abad

*Date:* 03-1-2024
*Time* : 11:40 pm to 12:20 am
*Location:* پل جھگڑیاں والی نزد باغ غنی کھوکھر

*Brief:*
جناب عالی تحریر ہے کہ امروز مقام بالا پر سنیپ چیکنگ پل جھگڑیاں والی نزد باغ غنی کھوکھر پر ناکہ موجود تھا اسی دوران تین کس ڈاکو بسورای موٹر سائیکل -125 بلا نمبری اور سی ڈی -70 پر ائے جن کو روکنے پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی ملازمان نے حفاظت خود اختیاری کرتے ہوئے قدرتی اوڑکا سہارا لیتے ہوئے فائر کیے ملزم محمد دانیال عرف چیتا اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جس سے موٹرسائیکل سی ڈی نمبرAhz_6390 کیا گیا
ملزم محمد دانیال عرف چیتا ولد غلام مرتضیٰ قوم بھٹی سکنہ آرے والی گلی سورج میانی ملتان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے دائیں گھٹنے پر فائر لگنے سے زخمی ہو گیا بذریہ سرکاری گاڑی کے ذریعے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تھانہ مظفراباد ایس ایچ او اسلم مسیح اور ڈی ایس پی سرکل مظفراباد طاہر مجید صاحب موقع پر موجود تھے

24/12/2023

پریس کانفرنس ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان رانا محمد اشرف اور ایس پی سٹی ڈویژن حسن رضا کھاکھی

ملتان تھانہ دولت گیٹ نے 4 روز قبل مسجد الخلیل کے قریب ساڑھے 3 لاکھ روپے کی واردات کر کے فرار ہونے والے 03 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے مکمل رقم ساڑھے 03 لاکھ روپے برآمد کر لی گئی، خان انٹرپرائز کا ملازم ہی واردات میں ملوث نکلا

ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان رانا محمد اشرف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 04 روز قبل عابد سہیل نے پولیس تھانہ دولت گیٹ کو اطلاع دی کہ وہ خان انٹر پرائزز میڈیسن کا منیجر ہے اور ڈرائیور و سیل مین عابد ہمراہ محمد عثمان ہر روز ریکوری کے لیے ملتان کے مختلف علاقوں میں جاتے ہیں

عابد سہیل نے فون کر کے بتایا کہ الخلیل مسجد کے قریب 2 کس نا معلوم ملزمان نے انہیں روک لیا اور ریکوری کی رقم ساڑھے 3 لاکھ روپے اسلحہ کے زور پر چھین کر فرار ہو گئے

وقوعہ کی اطلاع پر دولت گیٹ پولیس موقع پر پہنچی، ملزمان سے متعلق معلومات حاصل کر کے تلاش شروع کر دی گئی

وقوعہ کا مقدمہ نمبر 785/23 بجرم 392 تھانہ دولت گیٹ درج کر کے کارروائی پولیس شروع کر دی گئی

سی پی او ملتان صادق علی کی ہدایت پر ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان رانا محمد اشرف اور ایس پی سٹی ڈویژن حسن رضا کھاکھی کی زیر نگرانی ایس ڈی پی او شہزاد گل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ دولت گیٹ شعیب احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سمیت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ملزمان کو ٹریس کیا

پولیس نے کارروائی کے دوران وقوعہ میں ملوث گینگ کے سرغنہ شہریار عرف شیری سمیت 03 ملزمان کو گرفتار کر لیا

گرفتار ملزمان میں شہریار عرف شیری، آکاش اور عثمان عرف سیٹھ شامل ہیں

گرفتار ملزمان سے واردات کے دوران چھینی گئی مکمل رقم ساڑھے 3 لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے

جبکہ واردات میں استعمال کئے جانے والا وپین بھی برآمد کر لیا گیا

ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان نے مزید بتایا کہ گینگ کا سرغنہ شہریار عرف شیری رابری کے متعدد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جو دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہر میں وارداتیں کرتا تھا

ایس پی سٹی ڈویژن حسن رضا کھاکھی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مدعی مقدمہ کے ملازم عثمان نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر واردات کا منصوبہ بنایا اور واردات کروائی

گرفتار ملزمان سے دوران مزید انکشافات متوقع ہیں

اس کے علاؤہ ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ملتان پولیس کا موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کو روکنے کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے

ملتان پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث کامران عرف کامی گینگ کے سرغنہ سمیت 03 ارکان کو گرفتار کر لیا

گرفتار ملزمان میں سرغنہ کامران عرف کامی، بلال اور حماد شامل ہیں

گرفتار ملزمان سے کل 12 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 08 موٹرسائیکل برآمد کر لیے گئے

گرفتار ملزمان سے موٹر سائیکل چوری کے کل 08 مقدمات ٹریس ہوئے ہیں

ایس پی سٹی ڈویژن حسن رضا کھاکھی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ لوہاری گیٹ عبدالصبور نے تھانہ کے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے برآمدگی کی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مزید کارروائی پولیس عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Photos from ‎پولیس اسٹیشن مظفر آباد ملتان‎'s post 24/12/2023

السلام علیکم! ایس پی کینٹ ارسلان زاہد نےتھانہ مظفراباد کا سرپرائز وزٹ کیا ہے اور کرسمس کے حوالے سے ایس ایچ او صاحب مظفراباد کے ساتھ کیک کاٹا ہے پی ایس مظفراباد

20/12/2023
20/12/2023

سی پی او ملتان صادق علی تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے راجہ پور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کانسٹیبل محمد نعیم کی عیادت کے لیے نشتر ہسپتال پہنچ گئے۔

سی پی او ملتان نے کانسٹیبل محمد نعیم کی عیادت کی ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

انہوں نے متعلقہ ڈاکٹرز سے بھی کانسٹیبل محمد نعیم کی صحت کے بارے میں دریافت کیا جنہوں نے ان کی حالت خطرے سے باہر قرار دی۔

سی پی او ملتان نے ہسپتال انتظامیہ سے زیر علاج کانسٹیبل کا ہر ممکن خیال رکھنے کا کہا

انہوں نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ زخمی ہونے والے جوان کی ویلفیئر کا ہرممکن خیال رکھا جائے

سی پی او ملتان صادق علی نے زخمی کانسٹیبل کی فیملی سے بھی ملاقات کی ان کو تسلی دی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی

تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے راجہ پور میں ڈاکوؤں نے سی آئی اے ٹیم پر فائرنگ کر دی جس سے کانسٹیبل محمد نعیم زخمی ہو گئے تھے۔ اس دوران ملزمان موقع سے فرار ہو گئے

پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی

Want your business to be the top-listed Government Service in Multan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Alquresh Phase 1
Multan
59240