📢 ہنگامی عوامی آگاہی پیغام
برائے رہائشیان ضلع ملتان (حدود ضلع کونسل ملتان)
محترم شہریوں!
محکمہ موسمیات و پی ڈی ایم اے کی اطلاعات کے مطابق جنوبی پنجاب کے اضلاع ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں شدید موسمی نظام کے باعث پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی (Flash Flood) کا خدشہ ہے (2 تا 4 اپریل)۔ اس کے اثرات ملحقہ علاقوں بالخصوص ضلع ملتان میں بھی محسوس کیے جا سکتے ہیں۔
لہٰذا خصوصاً ضلع ملتان کے نشیبی علاقوں، ندی نالوں اور برساتی گزرگاہوں کے قریب رہنے والے افراد کو ہدایت کی جاتی ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں:
⚠️ غیر ضروری سفر سے گریز کریں
⚠️ ندی نالوں اور پانی کے بہاؤ کے قریب جانے سے پرہیز کریں
⚠️ بچوں کو پانی کے قریب نہ جانے دیں
⚠️ قیمتی اشیاء اور ضروری دستاویزات محفوظ جگہ منتقل کریں
⚠️ ہنگامی صورتحال میں ریسکیو 1122 یا متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کریں
ضلعی انتظامیہ ضلع ملتان کی جانب سے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
📍 ضلع کونسل ملتان
آپ کی حفاظت، ہماری ذمہ داری
اللہ ہم سب کو محفوظ رکھے۔
District Council Multan
Local Government Department
مستحکم بلدیہ مستحکم پنجاب
28/03/2026
عوامی آگاہی پیغام
محترمہ مریم نواز صاحبہ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق توانائی کے مؤثر استعمال کو فروغ دینے، ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنے کے لئے آج صوبہ بھر میں عالمی مہم ارتھ آور 2026 منائی جا رہی ہے۔
اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ کونسل ملتان کی حدود میں عوام الناس سے رات 8:30 بجے سے 9:30 بجے تک ایک گھنٹے کے لیے غیر ضروری لائٹس اور برقی آلات بند رکھنے کی اپیل کی جاتی ہے۔
تمام شہریوں، تاجر برادری اور دیگر اداروں سے گزارش ہے کہ وہ اس مہم میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے تصاویر 03236764494 پر واٹس اپ کریں۔
13/03/2026
مسجد ڈسٹرکٹ کونسل ملتان میں تراویح کے سلسلہ میں مورخہ 13 مارچ 2026 کو قرآنِ مجید کے ختم کی بابرکت محفل منعقد ہوئی۔
اس روح پرور موقع پر نمازیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اللہ تعالیٰ کے حضور شکر ادا کیا۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کی عبادات، روزے، تلاوت اور دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہمیں قرآنِ مجید کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
18/02/2026
میاں محمد اظہر، چیف آفیسر، ڈسٹرکٹ کونسل ملتان کی جانب سے اہلیان ملتان کو رمضان کریم کی آمد کی مبارکباد
15/02/2026
شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ کونسل ملتان کی حدود میں موجود کھلے مین ہول بند کرنے کی سرگرمیاں تیزی سے جاری
جناب ڈپٹی کمشنر ملتان اور چیف آفیسر ضلع کونسل کی ہدایات پر ضلع کونسل انتظامیہ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔پلاننگ آفیسر کی سربراہی میں بلڈنگ انسپکٹرز نے عملہ کے ہمراہ قاسم بیلہ روڈ پر قائم مختلف کمرشل عمارات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بغیر نقشہ اور غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا۔کارروائی کے دوران میرج کلب،نور محل بروسٹ،PFC ریسٹورنٹ،امجد شاہ، شیخ آصف اور محمد ایوب پراپرٹی ڈیلرز کی غیر قانونی کمرشل تعمیرات کی سلینگ کرتے ہوئے انہیں گرا دیا گیا۔چیف آفیسر ضلع کونسل نے کہا کہ ضلع کونسل کی حدود میں کسی کو بھی بغیر نقشہ منظور کروائے یا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کمرشل تعمیرات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلا امتیاز کارروائی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔متعلقہ بلڈنگ انسپکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی سیاسی دباؤ یا سفارشی فون کال کو خاطر میں نہ لائیں اور میرٹ پر قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائیں۔سرکاری واجبات کی عدم ادائیگی اور قوانین کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کروڑوں روپے کے سرکاری واجبات ادا نہ کرنے پر کباب جی ریسٹورنٹ،سوغات ریسٹورنٹ اور فیملی فوڈ فیکٹری کو سیل کر دیا گیا جبکہ 10 سے زائد ہوٹلوں اور کمرشل عمارات کو سربمہر کیا گیا تھا۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات اور نادہندگان کے خلاف آپریشن آئندہ بھی بلا تعطل جاری رہے گا۔
15/02/2026
🚨 ڈسٹرکٹ کونسل ملتان کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی🚨
جناب ڈپٹی کمشنر ملتان کی ہدایت پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بہاولپور روڈ ملتان پر واقع ہوٹل کباب جیز اور سوغات کو سیل کر دیا گیا۔ اور متعلقہ تھانے میں FIRs درج کرا دی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ سرکاری احکامات اور قوانین کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، اور شہر میں قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا۔
عوام الناس سے گزارش ہے کہ تعمیرات اور کاروباری سرگرمیوں میں قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھیں۔
03/02/2026
31/01/2026
Removal of unwanted boards for smooth flowing of traffic in front of Nishter-II Multan
Removal of dabries for smooth flowing of traffic in front of Nishter-II Multan
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Multan
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 16:00 |
| Tuesday | 09:00 - 16:00 |
| Wednesday | 09:00 - 16:00 |
| Thursday | 09:00 - 16:00 |
| Friday | 09:00 - 13:00 |
| Saturday | 09:00 - 16:00 |
