07/11/2025
وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نزیر کا تمام مراکز صحت میں این سی ڈی کلینکس کو دوبارہ بحال کرنے کا حکم
Health and Population Department South Punjab is committed to deliver quality Health services for the people of South Punjab in a befitting manner.
07/11/2025
وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نزیر کا تمام مراکز صحت میں این سی ڈی کلینکس کو دوبارہ بحال کرنے کا حکم
06/11/2025
6 نومبر 2025
سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی پنجاب نادیہ ثاقب کی خصوصی ہدایات پر سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین کا ضلع لودھراں کے مختلف ہسپتالوں، مریم نواز ہیلتھ سنٹرز اور کلینکس آن ویلز کا دورہ۔
سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لودھراں، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہروڑ پکا او رمریم نواز ہیلتھ سنٹرز علی پور کانجو، عین واہن میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین نے سی ای او ہیلتھ لودھراں آفس کا بھی دورہ کیا اور اسٹاف کی حاضری چیک کی۔
سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین نے ہسپتالوں اور مریم نواز کلینکس پر اسٹاف کی حاضری، صفائی کی صورتحال، ادویات کی دستیابی اور فراہمی کو بھی چیک کیا۔
سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین نے ہسپتالوں اور ہیلتھ سنٹرز پر بائیو میڈیکل مشینری کے فنکشنل ہونے اور آکسیجن سپلائی کی دستیابی کو بھی چیک کیا۔
سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین نے ہسپتالوں اور ہیلتھ سنٹرز پر مختلف مریضوں سے فراہم کردہ سہولیات اور ڈاکٹروں و دیگر اسٹاف کے رویہ بارے بھی استفسار کیا۔
سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین کی سی ای او ہیلتھ لودھراں کو ہسپتالوں اور ہیلتھ سنٹرز پر زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرنے کی ہدایت
سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین کی تمام ہیلتھ سنٹرز پر بروقت اور موثر طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنانے کی بھی ہدایت
سیکریٹری محکمہ صحت وآبادی پنجاب و جنوبی پنجاب نادیہ کی خصوصی ہدایات پر لوگوں کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل اور افرادی قوت کو بروئے کار لیا جارہا ہے: سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین
جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں ڈینگی سرویلینس سرگرمیاں باقاعدگی سے جاری ہیں:سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین
لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی غفلت قابلِ قبول نہیں:سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین
٭٭٭٭٭٭
Govt of Punjab Health & Population Department Additional Chief Secretary South Punjab Official District Health Authority Lodhran
05/11/2025
05 نومبر 2025
سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی پنجاب نادیہ ثاقب کی خصوصی ہدایات پر سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین ڈینگی صورتحال اور
اقدامات کی مانیٹرنگ کے متحرک،
انسدادِ ڈینگی ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان کی جانب رمادا ہوٹل کونوٹس جاری، دیگر متعدد کاروباری مراکز کے خلاف ایف آئی آرز درج کرا دی گئیں۔
سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت وآبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین کا ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو کے ہمراہ نشتر ہسپتال ملتان میں ڈینگی وارڈ کا دورہ، فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔
Govt of Punjab Health & Population Department Additional Chief Secretary South Punjab Official
04/11/2025
4 نومبر 2025
انسداد ڈینگی جائزہ اجلاس
سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی پنجاب نادیہ ثاقب کی خصوصی ہدایات پر سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ میں مصروف عمل
سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان کا انسداد ڈینگی جائزہ اجلاس
ایڈیشنل سیکریٹری شاہد عباس جوئیہ، ڈپٹی سیکریٹری ٹیکنیکل محمدحسن، سی ای او ہیلتھ ملتان اور دیگر افسران کی اجلاس میں شرکت۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان کی انسداد ڈینگی فیلڈ سرگرمیوں بارے بریفنگ
رواں سال ملتان میں اب تک ڈینگی کے 92 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں: بریفنگ
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان کی 352 فیلڈ ٹیمیں انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں مصروف ہیں: بریفنگ
ضلع ملتان میں ڈینگی کے 2195 ہاٹ اسپاٹس ہیں جو 100 فیصد کور کیے جارہے ہیں: بریفنگ
اب تک ملتان میں 3989 مقامات پر ڈینگی لاروا تلف کیا گیا ہے: سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین
ڈینگی کے مکمّل خاتمہ کے لیے آؤٹ ڈور اور ان ڈور سرگرمیاں بڑھائی جائیں: سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین
لاروا کی تلفی اور ڈینگی کے مکمل خاتمہ کے لئے تمام محکموں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا جائے: سپیشل سیکریٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین
ڈینگی کنٹرول ایس او پیز پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے: سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین
معاشرہ کے تمام طبقات میں ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد بارے موثر آگاہی مہم چلائی جائے: سپیشل سیکریٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین
ڈینگی کے خاتمہ کے لیے محکمہ صحت و آبادی کے اقدامات کے ساتھ ساتھ عوامی تعاون بھی ناگزیر ہے: سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین
Govt of Punjab Health & Population Department Additional Chief Secretary South Punjab Official
28/10/2025
28 اکتوبر 2025
سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین کا ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز جنوبی پنجاب ڈاکٹر سید علی مہدی کے ہمراہ ملتان شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ، انسداد ڈینگی فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا۔ دورہ کے دوران سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین نے مختلف مارکیٹوں، نرسریوں، ٹائر شاپس اور دیگر عوامی مقامات پر ڈینگی لاروا کی سوئیپنگ سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی پنجاب نادیہ ثاقب کی خصوصی ہدایات پر انسداد ڈینگی سرگرمیوں پر خصوصی فوکس کیا جا رہا ہے۔ ڈینگی بارے حکومتی جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے تمام شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اردگرد کا ماحول صاف ستھرا رکھیں، گھروں کی چھتوں، نشیبی مقامات پر پانی جمع نہ ہونے
دیں۔
Health & Population Department Additional Chief Secretary South Punjab Official
28/10/2025
28اکتوبر 2025
سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی پنجاب نادیہ ثاقب کی خصوصی ہدایات پر سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس۔
اجلاس میں انسداد ڈینگی و پولیو سرگرمیوں، حفاظتی ٹیکہ جات مہم، کلینک آن ویلز سمیت دیگر امور کو تفصیلی زیربحث لایا گیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل سیکریٹری شاہد عباس جوئیہ، ڈپٹی سیکریٹری ٹیکنیکل محمد حسن، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز جنوبی پنجاب ڈاکٹر سید علی مہدی، سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر صوبان ضیاء اور دیگر افسران کی شرکت۔
ملتان میں انسدادِ ڈینگی و پولیو اور دیگر معاملات بارے بریفنگ۔
رواں سال اب تک ملتان میں ڈینگی کے 87کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں: بریفنگ
رواں سال ڈینگی سے کوئی موت رپورٹ نہ ہوئی ہے: بریفنگ
ضلع ملتان میں 150ٹیموں کی مدد سے2195ہاٹ سپاٹس پر خصوصی فوکس کیا جارہا ہے: بریفنگ
ملتان میں حالیہ شدید سیلاب کی وجہ سے گزشتہ انسدادِ پولیو مہم کے 35340باقی رہ جانے والے بچوں میں سے 32ہزار بچوں کو کور کرلیا گیا ہے: بریفنگ۔
ملتان کی بعداز سیلابی مشکلات کے باوجود حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج 98فی صد ہے: بریفنگ۔
ضلع ملتان میں 28کلینکس آن ویلز کی مدد سے لوگوں کو ان کی دہلیز پر تشخیص، ماں اور بچے کی صحت، حفاظتی ٹیکہ جات، اور غذائیت سمیت دیگر ضروری سروسز فراہم کی جارہی ہیں: بریفنگ۔
سپیشل سیکریٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین کا ملتان میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، حالیہ انسدادپولیو مہم میں کور نہ ہونے والے بچوں کے رپورٹ ہونے اور حفاظتی ٹیکہ جات مہم میں ویکسینٹرز کی سستی پر تشویش کا اظہار۔
سپیشل سیکریٹری محمد شہباز حسین کی سی ای او ہیلتھ ملتان کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان کی کارکردگی ترجیح بنیادوں پر بہتر بنانے کی ہدایت۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صحت مند پنجاب ویژن کو عملی جامہ پہننانے میں کسی سطح پر غفلت قابلِ قبول نہیں: سپیشل سیکریٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین
لوگوں کو بروقت اور بہتر ین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جائے: سپیشل سیکریٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین
ڈینگی سرویلینس سرگرمیوں پر خصوصی فوکس کیا جائے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا جائے: سپیشل سیکریٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین
کلینکس آن ویلز کی فیلڈ میں دستیابی بارے متعلقہ کمیونٹی میں قبل از وقت موثر ٓآگاہی فراہم کی جائے: سپیشل سیکریٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین
تمام فیلڈ افسران و ملازمین فیلڈ میں نکلیں اور بطور ٹیم لوگوں کو بہترین صحتِ عامہ کی سہولیات کی فراہمی میں اپنا فعال کردار ادا کریں: سپیشل سیکریٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین
٭٭٭٭٭٭
Govt of Punjab Health & Population Department Additional Chief Secretary South Punjab Official District Health Authority Multan
23/10/2025
23/10/2025
23اکتوبر 2025
سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین کا ماحول دوست اقدام۔
تیزی سے رونما ہوتی ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ہیلتھ سیکریٹریٹ جنوبی پنجاب میں شجرکاری مہم۔
سپیشل سیکریٹریز ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین اور امان اللہ کی سربراہی میں افسران اور تمام ملازمین نے پودے لگا کرشجرکاری میں حصہ لیا۔
ایڈیشنل سیکریٹری شاہد عباس جوئیہ، ڈپٹی سیکریٹریز سجاد حسنین، شیخ محمد طاہر، صابرحسین بھی شجرکاری مہم میں شریک۔
محکمہ صحت و آبادی، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ جنوبی پنجاب کے افسران و ملازمین کی شجرکاری مہم میں شرکت۔
شجرکاری مہم کے دوران مستقبل کی ضرورت کی پیش ِ نظر پھلدار، پھول دار اور سایہ دار پودے لگائے گئے۔
شجرکاری مہم کے دوران آم، کینو، امرود، لیموں، موتیا، گلاب اور دیگر پودے لگائے گئے۔
شجرکاری کے بعد ملکی سلامتی، حفاظت اور ترقی کے لیے دعا کی گئی۔
پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے: سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین
زیادہ سے زیادہ شجرکاری کے ذریعہ سے ماحولیاتی تبدیلیوں پر موثر طور پر قابو پایا جاسکتا ہے: سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین
آج کی شجرکاری ہماری آئندہ نسلوں کے لیے صحت مندماحول کی فراہمی میں مددگار ہوگی: سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین
معاشرہ کے تمام طبقات بھرپور شجرکاری کرکے صحت مند ماحول کی فراہمی میں اپنا حصہ ڈالیں: سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین
٭٭٭٭٭٭
Govt of Punjab Health & Population Department Additional Chief Secretary South Punjab Official
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |