15/01/2026
#ملتان
آج انقلابی کمیونسٹ پارٹی ملتان کے ممبران نے چونگی نمبر چھ پر ممبرشپ کیمپ لگایا، جہاں کالج کے طلبہ نے بھرپور دلچسپی لیتے ہوئے کمیونسٹ اخبار خریدا اور پارٹی سرگرمیوں کے بارے میں جانا۔
آج ملک گیر سطح پر انقلابی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے ممبرشپ کیمپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ بطورِ کمیونسٹ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ سرمایہ دارانہ نظام نے آج پوری دنیا سمیت پاکستان میں بھی محنت کش عوام کی زندگی کو عذاب بنا دیا ہے۔ مہنگائی، بیروزگاری، لاعلاجی، تعلیم و علاج کی تباہی اور ریاستی جبر جیسے مسائل اسی نظام کی پیداوار ہیں۔
ان مسائل کا کوئی حل اس نظام کے اندر موجود نہیں۔ اس کیلئے ضروری ہے کہ ایک کمیونسٹ انقلاب کے ذریعے سرمایہ دارانہ نظام کا خاتمہ کیا جائے۔ اسی مقصد کے تحت ہم مارکسزم کے انقلابی نظریات پر مبنی ایک منظم اور نظریاتی پارٹی کی تعمیر کر رہے ہیں، اور ممبرشپ کیمپس اسی جدوجہد کا حصہ ہیں۔
ہم ان تمام نوجوانوں، طلبہ اور محنت کشوں کو دعوت دیتے ہیں جو اس ظالمانہ نظام سے تنگ آ چکے ہیں اور ایک انقلابی تبدیلی کے خواہاں ہیں کہ انقلابی کمیونسٹ پارٹی کا حصہ بنیں۔
انقلابی کمیونسٹ پارٹی کی ممبرشپ حاصل کرنے کیلئے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور اپنے علاقے میں لگنے والے کیمپس کا دورہ کریں۔ کیمپس سے متعلق تمام معلومات ہمارے فیس بک پیج پر موجود ہیں۔
18/10/2025
The Gen-Z Revolution is here! 💥
RCP Multan invites you to a crucial session: "Pakistani Society: Contradictions Under the Crust."
Comrade Paras Jaan (Author of Marxist Critique on Liberalism) will Speak on the Perspective of Gen-Z Revolution in this Region.
You're invited by RCP Multan to join this session.
🚨 19 Oct, Sunday | 5 PM
📍 Model Town, Multan
📞 0335-2772200
17/10/2025
بلوچ یکجہتی کمیٹی اور پشتون تحفظ موومنٹ کی قیادت کے خلاف ریاستی جبر ناقابلِ قبول ہے، جمہوری آوازوں پر حملے بند کیے جائیں!
انقلابی کمیونسٹ پارٹی ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کی طویل اور غیر قانونی حراست سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی قیادت کے خلاف جاری ریاستی جبر کی شدید مذمت کرتی ہے۔ ان رہنماؤں کے خلاف پہلے تھری ایم پی او جیسے نوآبادیاتی قانون کا غیر قانونی استعمال کیا گیا، پھر جھوٹے سیاسی مقدمات کے تحت طویل ریمانڈ پر رکھا گیا، اور اب ان کی پیشیوں میں بلاوجہ تاخیر اور عدالت کے بجائے جیل کے اندر سماعت کروانے جیسے اقدامات جبر کے اسی سلسلے کا تسلسل ہیں۔
یہ عمل نہ صرف انصاف کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ جمہوری حقوق پر کھلا حملہ ہے۔ حکمران طبقہ بلوچ عوام میں بڑھتی ہوئی سیاسی بیداری اور عوامی مزاحمت سے خوفزدہ ہے۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی جبر، گمشدگیوں اور ناانصافی کے خلاف عوامی شعور اور اجتماعی جدوجہد کی علامت بن چکی ہے، جس نے ریاستی اشرافیہ کے اس بیانیے کو چیلنج کر دیا ہے جو ہر اختلافِ رائے کو ’’ریاستی رٹ کے خلاف سازش‘‘ قرار دیتا ہے۔
یہ انتہائی قابلِ نفرت اور عوام دشمن طرزِ عمل ہے کہ یہ نااہل، کرپٹ، بزدل اور کاسہ لیس حکمران طبقہ، جو سامراجی مفادات کے سامنے جھک کر ملکی خودمختاری بیچ چکا ہے، اپنے ہی عوام کی جائز اور پرامن تحریکوں کو عسکریت پسندی اور ریاست دشمنی سے جوڑنے کی ناپاک کوشش کرتا ہے۔ یہ طبقہ اپنی لوٹ مار، بدعنوانی، اور ناکام معیشت کے بوجھ کو چھپانے کے لیے عوامی تحریکوں کو بدنام کر رہا ہے۔ مگر یہ دھوکہ اب نہیں چل سکتا، عوام کا طبقاتی شعور بیدار ہو چکا ہے، اور اس گلے سڑے نظام کے خلاف نفرت اب منظم مزاحمت میں ڈھل رہی ہے۔
انقلابی کمیونسٹ پارٹی واضح طور پر اعلان کرتی ہے کہ وہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے خلاف ہونے والے اس جبر اور ان کے آئینی و جمہوری حقوق کی پامالی کی سخت مذمت کرتی ہے۔
ہم پارٹی کی جانب سے اس ریاستی رویے کے خلاف BYC کیجانب سے جاری آن لائن اور زمینی احتجاجی مہم کی مکمل حمایت کرتے ہیں، اور تمام ترقی پسند، جمہوریت پسند، مزدور، کسان، طلبہ، خواتین، اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس جبر کے خلاف متحد ہو کر جدوجہد کریں اور اپنے احتجاج کو منظم شکل دیں۔
اسی طرح، پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنماؤں علی وزیر اور حاجی عبدالصمد کی جھوٹے مقدمات میں گرفتاریوں کی بھی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اور مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں اور دیگر تمام سیاسی کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے، اور ان کے خلاف قائم تمام جھوٹے مقدمات ختم کیے جائیں۔
بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں جاری ریاستی جبر دراصل پورے پاکستان میں جمہوری آزادیوں پر حملے کا تسلسل ہے۔ مگر عوامی مزاحمت کی تاریخ یہ ثابت کرتی ہے کہ جبر جتنا بڑھے، جدوجہد اتنی ہی مضبوط اور شعوری ہوتی ہے۔
انقلابی کمیونسٹ پارٹی درج ذیل مطالبات پیش کرتی ہے:
1. ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی کی تمام قیادت کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
2. علی وزیر، حاجی عبدالصمد اور دیگر تمام سیاسی کارکنوں کو رہا کیا جائے اور ان کے خلاف جھوٹے مقدمات ختم کیے جائیں۔
3. عوامی تنظیموں، طلبہ تحریکوں، اور احتجاجی سرگرمیوں پر عائد تمام قدغنیں فی الفور ختم کی جائیں۔
ہم پاکستان بھر کے محنت کشوں، طلبہ، خواتین، کسانوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور تمام ترقی پسند قوتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ریاستی جبر کے خلاف متحد ہو کر جدوجہد کریں۔ عوامی یکجہتی ہی اس جبر کے نظام کو شکست دے سکتی ہے۔
ریاستی جبر نامنظور! عوامی جدوجہد زندہ باد!
23/08/2025
Highlights of Today's Study Circle on "Environmental Disaster and its Socialist Solution" Organized by Revolutionary Communist Party Multan...
22/08/2025
"ماحولیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والی تباہ کاریوں، ان کے اسباب اور حل کی جدوجہد کیسے کی جائے!
انقلابی کیمونسٹ پارٹی،ملتان کی جانب سے اسٹڈی سرکل کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں طلبہ، مزدوروں اور عام عوام کو بھرپور دعوت دی جاتی ہے۔
مقرر: پارس جان
🗓️ تاریخ: 23 اگست
⏰ وقت: شام 7 بجے
📍 مقام: ماڈل ٹاؤن، ملتان
07/08/2025
Revolutionary Communist Party Multan Invites you to Join the Marxist School Multan,
Agenda
Marxism and Modern Science - Reason in Revolt
Date: 10th of August, 03:00PM
At: Joiya Chowk near Beacon House School, Bosan Road Multan.
For More Details: 0335-2772200
04/08/2025
Highlights of comrades of RCP Multan attending world congress of RCI.
27/07/2025
کمیونسٹ سکول کشمیر کی تیاریوں کے سلسلے میں آج ملتان میں ایریا مارکسی سکول کا انعقاد کیاگیا ۔ سکول کا موضوع عالمی تناظر اور سامراجی جنگوں پر کمیونسٹ موقف تھا جس پر کامریڈ آصف لاشاری نے تفصیلی بات رکھی۔
تفصیلی رپورٹ ویب سائٹ پر شائع کر دی جائے گی۔