23/01/2026
وزیر اعلیٰ پنجاب اعزازیہ پروگرام برائے امام مسجد صاحبان کا اہم سنگ میل عبور۔ جنوری میں آئمہ مساجد کو بذریعہ پے آرڈر ادائیگی جاری ہے۔ فروری سے ادائیگی اعزازیہ کارڈ کے ذریعے کی جائے گی۔
23/01/2026
لاہور میں 6،7،8 فروری کو محفوظ بسنت کیلئے انتظامات کا سلسلہ جاری۔ حکومت پنجاب لاہور میں موٹر سائیکل سواروں کو 10 لاکھ سیفٹی راڈز مفت لگا کر دے رہی ہے۔ اس مقصد کیلئے شہر میں 100 سے زائد مقامات پر سیفٹی کیمپس قائم، راڈز کی انسٹالیشن جاری۔ لاہور میں 6،7،8 فروری کو سیفٹی راڈز کے بغیر موٹر سائیکل پر پابندی ہوگی
08/05/2025
🎉 Just completed level 3 and am so excited to continue growing as a creator on Facebook!
02/07/2022
On the directions of worthy Additional Chief Secretary South Punjab campaign against Dengue Fever was held in Home Department South Punjab. Anti dengue spray was done in the office premises, the premises was properly cleaned and dumped water was gotten rid of. Moreover, an awareness walk was held to convey the basic guidelines about the fever to the general public .
26/02/2022
25 فروری ملتان : وزیر اعظم پیکج کے تحت جنوبی پنجاب کے میگا پراجیکٹس بارے اہم اجلاس ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر اور وفاقی سیکرٹری پلاننگ عبدلعزیز کی صدارت میں یہاں سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں جنوبی پنجاب کےسیکرٹری پی اینڈ ڈی شعیب اقبال سید،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ نادر چٹھہ، سیکرٹری زراعت ثاقب علی عطیل اور سیکرٹری فاریسٹ،فشریز اینڈ وائلڈ لائف نے شرکت کی۔اجلاس میں وفاقی حکومت کی طرف سے جنوبی پنجاب میں جاری منصوبوں اور وفاق اور پنجاب حکومت کے اشتراک اور فارن فنڈ سے شروع کئے گئے پراجیکٹس پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور
نئے مالی میں شامل کئے جانے والے میگا پراجیکٹس پر بھی بحث کی گئی۔ وفاقی سیکرٹری پلاننگ عبدالعزیز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
وزیر اعظم عمران خان نے پرائم منسٹر پیکج کے تحت جنوبی پنجاب میں جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کا حکم دیا ہے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فنڈنگ کے لئے نئے منصوبوں کی نشاندہی کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو اولیت دی جائے اور منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے تاکہ عوام تک انکے ثمرات پہنچ سکیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ جاری ہے اور انہیں مقررہ مدت کے اندر مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے تجویز دی کہ نئے مالی سال میں انٹر ڈسٹرکٹ شاہراہوں، آبپاشی کے شعبے میں میگا پراجیکٹس کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت،تعلیم، انڈسٹری کے شعبوں کو ترقی دی جائے اور فوڈ سیکیورٹی لائیوسٹاک اور زراعت کی ترقی کے منصوبوں کے لئے فنڈنگ کی جائے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی سیکرٹری پلاننگ اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب منصوبوں کی مانیٹرنگ کریں گے۔
Usman Buzdar Govt of Punjab Secretary Agriculture South Punjab Specialized HealthCare & Medical Education Department South Punjab P&D Department, South Punjab Secretary Forestry, Wildlife & Fisheries, South Punjab, Multan
21/02/2022
کیپٹن ر ثاقب ظفر سے اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیشن آفس (یو این آر سی او) کے وفد کی بہاولپور سیکرٹریٹ میں ملاقات.
United Nations - Pakistan P&D Department, South Punjab
13/02/2022
"جنوبی پنجاب کے عوام سے کئے گئے عہد نبھا رہے ہیں۔ جنوبی پنجاب کے لئے مختص 200 ارب روپے کسی اور جگہ منتقل نہیں ہوسکتے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے سیکرٹریز کو ترقیاتی فنڈز سمیت دیگر مالیاتی امور میں بااختیار بنا دیا گیاہے۔" وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار
Usman Buzdar Govt of Punjab Reforming Punjab
05/02/2022
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حق خود ارادیت کشمیریوں کا حق ہے اور اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں کو کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے۔بھارتی فوج معصوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم آزادی کے حصول کے لئے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔کشمیریوں کو پابند سلاسل رکھ کر آزادی کے حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔کیپٹن ر ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا۔
01/02/2022
Govt of Punjab Usman Buzdar