شاعریPoetry

شاعریPoetry

Share

A.o.A friends my page will provide you with Poetry, Fun and Information keep following and supporting

17/12/2024

بہت گہرا ہے سکوں، بہت اجلی ہے خاموشی
بہت آباد لہجے میں، بہت سنسان ہے کوئی

01/02/2024

‏خدا کی بستی میں ھر قدم پر , کوئی ھے گریہ کسی کے غم پر
یہ درد تو درد مشترک ھے , یہ آنکھ پُرنم کہاں نہیں ھے

21/01/2024

‏اِک مسافر جسے تیری طلب ہے کب سے
احتراماً تیرے کوچے سے گزرتا ہی نہیں...🍁

11/01/2024

‏بھلے لگتے ہیں طوفانوں سے لڑتے بادباں مجھ کو...
ہوا کے رُخ پہ چلتی کشتیاں اچھی نہیں لگتیں...

محسن نقوی

11/01/2024

‏ابنِ انشاء کی آج برسی ہے
(11 جنوری 1978)

انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو، اس شہر ميں جی کو لگانا کيا
وحشی کو سکوں سےکيا مطلب، جوگی کا نگر ميں ٹھکانا کيا

اس دل کے دريدہ دامن کو، ديکھو تو سہی سوچو تو سہی
جس جھولی ميں سو چھيد ہوئے، اس جھولی کا پھيلانا کيا

شب بيتی ، چاند بھی ڈوب چلا ، زنجير پڑی دروازے میں
کيوں دير گئے گھر آئے ہو، سجنی سے کرو گے بہانا کيا

پھر ہجر کی لمبی رات مياں، سنجوگ کی تو يہی ايک گھڑی
جو دل ميں ہے لب پر آنے دو، شرمانا کيا گھبرانا کيا

اس روز جو اُن کو دیکھا ہے، اب خواب کا عالم لگتا ہے
اس روز جو ان سے بات ہوئی، وہ بات بھی تھی افسانہ کیا

اس حُسن کے سچے موتی کو ہم ديکھ سکيں پر چُھو نہ سکيں
جسے ديکھ سکيں پر چُھو نہ سکيں وہ دولت کيا وہ خزانہ کيا

اس کو بھی جلا دُکھتے ہوئے مَن، اک شُعلہ لال بھبوکا بن
یوں آنسو بن بہہ جانا کیا؟ یوں ماٹی میں مل جانا کیا

جب شہر کے لوگ نہ رستہ ديں، کيوں بن ميں نہ جا بسرام کرے
ديوانوں کی سی نہ بات کرے تو اور کرے ديوانہ کيا...

ابنِ انشاء

11/01/2024

‏دو عالم سے کرتی ہے بیگانہ دل کو ...
عجب چیز ہے لذتِ آشنائی ...

علامہ محمد اقبالؒ

05/12/2023

‏نیند سے میرا تعلق ہی نہیں برسوں سے
خواب آ آ کے مری چھت پہ ٹہلتے کیوں ہیں

میں نہ جگنو ہوں دیا ہوں نہ کوئی تارا ہوں
روشنی والے مرے نام سے جلتے کیوں ہیں

04/12/2023

‏جس کے حصے میں ہوں سفر نامے
اس کے حصے میں گھر نہیں آتا !

03/12/2023

‏ڈوب جاتے ہیں امیدوں کے سفینے اس میں
میں نہ مانوں گى کہ آنسو ہیں، ذرا سا پانی

03/12/2023

‏ڈوبتے ڈوبتے آواز تیری سُن جاؤں.......
آخری بار تو ساحل سے صدا دے مجھ کو

03/12/2023

‏اب خاموش رہ کر تیرا صبر آزمائیں گے
دیکھتے ھیں اب تمھیں کب یاد آئیں گے

Want your business to be the top-listed Government Service in Multan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Multan