جس کو نماز کا ترجمہ و تشریح نہیں آتی اس کا نماز میں زیادہ دل نہی لگتا اسکو پتہ نہی ہوتا وہ کیا پڑھ رہا ھے آئیں نماز سیکھیں اور دوسروں کو سکھائیں....!
#ثـنــــاء
سُبْحَانَکَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِکَ، وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ، وَلَا اِلٰهَ غَيْرُکَ.
اے ﷲ! ہم تیری پاکی بیان کرتے ہیں، تیری تعریف کرتے ہیں، تیرا نام بہت برکت والا ہے، تیری شان بہت بلند ہے اور تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں.
#تعـــــــوذ
أَعُوْذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ.
میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگتا / مانگتی ہوں
#تســـــمیہ
بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ.
ﷲ کے نام سے جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَO الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِO مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِO إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُO اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَO صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْO غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَO
*تمام خوبیاں, تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کی پرورش فرمانے والا ہے, نہایت مہربان بہت رحم فرمانے والا ہے, روزِ جزا کا مالک ہے, ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور ہم تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں, ہمیں سیدھا راستہ دکھا, ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایا, ان لوگوں کا نہیں جن پر غضب کیا گیا ہے اور نہ (ہی) گمراھوں کا.
قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌO اللَّهُ الصَّمَدُO لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْO وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌO
آپ فرما دیجئے ک: وہ ﷲ ھے جو یکتا ہے, ﷲ سب سے بے نیاز، سب کی پناہ اور سب پر فائق ہے, نہ اس سے کوئی پیدا ہوا ہے اور نہ ہی وہ پیدا کیا گیا ہے اور نہ ہی اس کا کوئی ہمعسر ہے.
#رکـــــــوع
سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِيْمِ.
پاک ہے میرا پروردگار عظمت والا.
#قـــــومہ
سَمِعَ اﷲُ لِمَنْ حَمِدَهُ.
ﷲ تعالیٰ نے اس بندے کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی.
رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ.
اے ہمارے رب ! تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں.
#سجـــــــدہ
سُبْحَانَ رَبِّیَ الْأَعْلَی.
پاک ہے میرا پروردگار جو بلند تر ہے.
#تشـــــــہد
التَّحِيَّاتُ ِﷲِ وَالصَّلَوٰتُ وَالطَّيِّبَاتُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْکَ أَيُّهَا النَّبِیُّ وَرَحْمَةُ اﷲِ وَبَرَکَاتُهُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَی عِبَادِ اﷲِ الصّٰلِحِيْنَ. أَشْهَدُ أَنْ لَّا اِلٰهَ إِلَّا اﷲُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلُهُ.
تمام قولی، فعلی اور مالی عبادتیں ﷲ ہی کے لیے ہیں، اے نبی! آپ پر سلام ہو اور ﷲ کی رحمت اور برکتیں ہوں، ہم پر اور ﷲ کے تمام نیک بندوں پر بھی سلام ہو، میں گواہی دیتا ہوں کہ ﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں.
#درودِ_اِبــــراہیـمی
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو، تین یا چار رکعت والی نماز کے قعدہ اخیرہ میں ہمیشہ درودِ ابراہیمی پڑھتے جو درج ذیل ہے:
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا صَلَّيْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ.
اَللّٰهُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ.
اے ﷲ! رحمتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے رحمتیں نازل کیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے.
اے ﷲ! تو برکتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے برکتیں نازل فرمائیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے.
درود شریف کے بعد یہ دعا پڑھیں :
رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِيْمَ الصَّلٰوةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِیْ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآءِo رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَلِوَالِدَءَّ وَلِلْمُؤْمِنِيْنَ يَوْمَ يَقُوْمُ الْحِسَابُo
*اے میرے رب! مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم رکھنے والا بنا دے، اے ہمارے رب! اور تو میری دعا قبول فرما لے، اے ہمارے رب! مجھے بخش دے اور میرے والدین کو (بخش دے) اور دیگر سب مومنوں کو بھی، جس دن حساب قائم ہوگا...
تحــــریری غلطــی ہو گئــی ہو
تـــو معـــذرت خـــــواہ ہـوں
Isʟᴀᴍ ɪs ᴍʏ ʟɪғᴇ
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Isʟᴀᴍ ɪs ᴍʏ ʟɪғᴇ, Library, Punjab, Multan.
01/02/2023
01/02/2023
2010 کا واقعہ ہے۔
ملک دھماکوں سے گونج رہا تھا ۔ پشاور کی لال سڑک سے گزرتے ہوئے رپورٹر نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے پھوپھو زاد بھائی اور پولیس کے ہونہار آفیسر کمانڈنٹ صفت غیور سے ان دھماکوں کے بارے میں پوچھا تو اس نے واضح طور پہ کہا کہ دہشت گرد افغان ستان سے پاکستان گھستے ہیں اور ان کی سہولت کاری فوج خود کرتی ہے ۔ صفت نے کہا کہ فوجیوں کی گاڑیوں اور ان کی ذاتی تلاشی کی اجازت اگر آپ پولیس کو دے دیں اور پھر کوئی ایک بھی دھماکہ ہو جائے تو مجھے پھانسی لگا لیجیے گا۔
اس بیان کے سات دنوں بعد صفت غیور کو 4 اگست 2010 میں پشاور کینٹ میں واقع ایف سی ہیڈکواٹر کے قریب ایک خودکش
حملے میں نشانہ بنایا گیا جس کی ذمہ داری تحریک ظالمان نے قبول کر لی۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی جانب سے صفت غیور کو نشان شجاعت دے کر ان کے قتل کو پس پشت ڈال دیا گیا۔
اب سی سی پی او پشاور پھر سے وہی تاریخ دہرا رہے ہیں لیکن انتہائی محتاط انداز میں۔ انھوں نے بتا دیا ہے کہ چار سیکورٹی چیکس سے حملہ آور کن کی زیر نگرانی گزرا ہے۔
تحریر محمد ناصر صدیقی
01/02/2023
*فُٹ پاتھ کی ٹف ٹائلز میں اُگے اِس پودے پر نظر پڑی۔*
*اِس پودے نے زمین کی سختی اور پانی کی کمی کو بہانہ نہیں بنایا۔*
*اِسے دیکھ کر خیال آیا اگر ہمارا اِرادہ پُختہ ہو تو قُدرت کوئی نہ کوئی راستہ لازمی نِکال ہی دیتی ہے !!♥️*
یہ 2 یا 3 منٹ کی ویڈیو سے انشاء اللہ بہت زیادہ فائدہ ہوگا ۔
اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کریں۔
اللہ پاک آپکو اسکا اجر عطا فرمائے آمین
زندگی میں پرایا کوئی نہیں ہوتا..., یہ صرف دماغ کا وہم ہے...جب بھروسہ رک جائے تو انسان پرایا ہو جاتا ہے اور سانس رک جائے تو جسم پرایا ہو جاتا ہے...!!!
وقت کے ایک تمانچے کی دیر ہے...میری فقیری بھی کیا تیری بادشاہی بھی کیا...!!!
31/01/2023
جو چاہا ہے وہ نہیں ملا...تو ایک بارجو ملا ہے اُسے چاہ کر دیکھو...!!!
مرد جب کمانے نکلتا ہے تو کبھی کبھی ذلت بھی یہ سوچ کر برداشت کر لیتا ہے کہ جنہیں وہ گھر کی چار دیواری میں چھوڑ کر آیا ہے وہ عزت کی زندگی گزار سکیں,...مرد وہ ہستی ہے جو چھوٹی عمر سے لیکر تخته غسل تک دوسروں کی خاطر جیتا ہے...!!!
31/01/2023
*بال گرنا اور گنج پن بیماری نہیں بلکہ 5 بڑی بیماریوں کی علامت ، آسان علاج کے بارے میں جانیں*
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ
بال گرنا امریکن اکیڈمی آف ڈرماٹالوجی کے مطابق اس وقت امریکہ کے 80 لاکھ مردوں اور عورتوں کا مسلہ ہے ۔ یہ مسلہ صرف سر کے بالوں کو ہی ختم نہیں کرتا بلکہ اس کا اثر جسم کے تمام بالوں پر ہوتا ہے
دن بھر میں 50 سے 100 تک بالوں کا ٹوٹنا یا گرنا ایک نارمل حالت ہوتی ہے جو کہ سر پر موجود لاکھوں بالوں کے مقابلے میں بہت کم اور بے ضرر ہوتا ہے ۔نۓ بال پرانے بالوں کی جگہ لےلیتا ہے مگر یہ ہر بار نہیں ہوتا ہے ۔ بلکہ بعض افراد میں نیۓ بالوں کے نکلنے کی تعداد کم اور پرانے بالوں کے ٹوٹنے کی تعداد زیادہ ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے گنج پن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے
🪀 *بال گرنا وجوہات و اسباب*
بال گرنا جب شروع ہوتا ہے تو اکثر لوگ اس حوالے سے کسی بھی ڈاکٹر کے پاس جانے کے بجاۓ اس کے اسباب جاننےکے بجاۓ گھریلو ٹوٹکوں کا سہارا لیتے ہیں جس کی وجہ سے حالت بد سے بد تر ہوتی جاتی ہے
🪀 *وراثتی سبب*
ماہرین کے مطابق عورتوں اور مردوں میں بال گرنا سب سےزیادہ وراثتی مسائل کے سبب ہوتا ہے اور ان کے اندر ان کی جین میں یہ کمزوری پائی جاتی ہے جس کے سبب ایک خاص عمر کے بعد ان کے بال گرنا شروع ہو جاتے ہیں
ہارمون کے نظام میں تبدیلی
دیگر وجوہات میں بال گرنا ہارمون کے نظام میں تبدیلی کے سبب ہوتا ہے ۔ اور جب تک اس خرابی کو دور نہیں کیا جاۓ گا تب تک بالوں کا دوبارہ سے اگنا کسی بھی ٹوٹکے سے ممکن نہیں ہے ۔ ہارمون کے نظام میں تبدیلی کے بنیادی اسباب کچھ اس طرح سے ہو سکتے ہیں
حالت حمل
بچےکی پیدائش
مانع حمل ادویات کواچانک روک دینا
خواتین میں ہونے والا سن یاس یا مینو پاز
تھائي رائڈ کی بیماری
بال کی جڑوں میں ہونے والے فنگل انفیکشن
🪀 *بیماریوں کی ٹریٹمنٹ کے سبب بال گرنا*
کچھ بیماریوں کے علاج کے لیۓ کھائی جانے والی ٹریٹمنٹ بھی بال گرنا شروع کروا سکتے ہیں جو کہ کچھ اس طرح سے ہیں
کینسر ، ہائی بلڈ پریشر ،جوڑوں کی بیماری ، ڈپریشن اور دل کی بیماریوں کے علاج کے لیۓ کھائی جانے والی ادویات بال گرنا شروع کروا دیتی ہیں
🪀 *بال گرنےکے نفسیاتی اور جزباتی اسباب*
بعض اوقات انسان ایسے جزباتی اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے اس کے بال کمزور ہو جاتے ہیں اور گرنا شروع ہو جاتے ہیں جن میں کسی قریبی عزیز کی موت کا صدمہ ، بہت تیز بخار اور تیزی سے وزن گرنا بھی اس کے اسباب میں شامل ہے اس کے علاوہ غذا میں پروٹین اور فولاد کی کمی بھی بال گرنا شروع کروا سکتی ہے
🪀 *بال گرنا تو شروع مگر تشخیص کیسے*
اس کی تشخیص کے لیۓ کسی ماہر جلد سے رابطہ ضروری ہے جو کہ مختلف طریقوں سے اس کے اسباب جاننے کی کوشش کر سکتا ہے جو کہ میڈیکل ٹیسٹ اور ہسٹری کے بارے میں جان کر بیماری کی تشخیص کر سکتا ہے
🪀 *بال گرنے کا علاج*
ماہر امراض جلد تشخیص کے بعد مختلف طریقوں سے اس بیماری کا علاج کر سکتے ہیں
🪀 *ادویات*
سب سے پہلے ڈاکٹر بال گرنا جیسے مسلے کے علاج کے لیۓ ادویات کا سہارا لیتے ہیں اس کے لیۓ ڈاکٹر کچھ ادویات کھانے اور کچھ لگانے کے لیۓ بھی دیتے ہیں جن کو سر پر لگایا جاتا ہے یہ ادویات کافی حد تک کامیاب ہوتی ہیں ۔
یہ علاج ان وجوہات کا بھی تدارک کرتا ہے جن کے سبب بال گر رہے ہوتے ہیں اور ان بیماریوں کے علاج کے بعد بالوں کی نمو خودبخود شروع ہو جاتی ہے اور بالوں گا گرنا رک جاتا ہے
🪀 *میڈیکل ٹریٹمنٹ*
کچھ افراد کے سر پر بالوں کی نمو ادویات کے ذریعے شروع نہیں ہوتی ایسے افراد کے علاج کے لیۓ ڈاکٹر دوسرے طریقہ علاج کا سہارا لیتے ہیں تاکہ بالوں کی نمو ممکن بنائي جا سکے
🪀 *ہئير ٹرانسپلانٹ سرجری*
یہ طریقہ علاج ان افراد کے لیۓ کامیاب ہوتا ہے جو کہ وراثتی طور پر گنج پن کا شکار ہو جاتے ہیں ان افراد کے جسم کے کسی بھی حصے سے ایک ٹکڑا بالوں کا اتار کر سر کی کھوپڑی پر اس جگہ ٹرانسپلانٹ کیا جاتا ہے جہاں کے بال ختم ہو رہے ہوتے ہیں اور ان کو وہاں اگایا جاتا ہے
🪀 *کھوپڑی کی جلد کو ہٹانا*
بال گرنا
اس طریقہ علاج کے مطابق سر کی کھوپڑی کے اس حصے کی جلد کو ہٹا دیا جاتا ہے جہاں پر بالوں کی نمو ختم ہو چکی ہے ۔ اور اس کی جگہ اس جلد کی پیوند کاری کی جاتی ہے جو کہ بالوں کی نمو کی صلاحیت رکھتی ہے
بال گرنا روکنے کی تدابیر
اگر آپ کے بال تیزی سے گر رہے ہوں تو ان کو سختی سے پونی ٹیل بنانے سے پرہیز کریں
فولاد اور پروٹین سے بھر پور غذاؤں کا استعمال کریں
ایسے شیمپو اور کنڈیشنر استعمال کرنے سے پرہیز کریں جن سے بال تیزی سے گرنا شروع ہو جائیں
بالوں کو ڈائی کرنا ، ہیر ڈرائی کا استعمال ، ان کو اسٹریٹ کرنا پرم کرنا بالوں کو کمزور کر دیتا ہے اس کو روکنا چاہیے
=================
31/01/2023
عمل نمبر¹
( *تسخیر مؤکل سلام قولامن رب رحیم* )
اگر ڈر گیا تو پھر خیر نہیں ہو گی۔ اس لیے بہتر ہے کہ عمل کرنے سے قبل اچھی طرح سوچ لینا چاہئے کہ میں اس کو کر بھی سکوں گا یا نہیں۔
یہ عمل بہت مبارک عمل ہے :
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
سَلٰمٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ
ترکیب : چاند کی گیارہویں تاریخ کو بعداز نماز عشاء اس عمل کو گیارہ سو مرتبہ اکتالیس روز تک پڑھیں۔ اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف بھی پڑھیں۔
عمل شروع کرنے سے قبل اپنے گرد مضبوط حصار کرلیں۔
پہلے روز جس کمرے میں عمل شروع کیا جائے۔ آخر دن تک اسی جگہ تمام کرے اور ناغہ نہ کرے۔
وقت کی مکمل طور پر پابندی کرے۔ جس کمرے میں عمل شروع کریں وہ بالکل علٰیحدہ ہوناچاہئے،
کمرے میں کوئی شے حرکت کرنے والی نہ ہو۔ کیونکہ اس سے عامل کے خیالات منتشر ہونے کا ڈر ہوتا ہے۔
پہلے چند روز تو خیریت سے گزر جائیں گے۔ لیکن اس کے بعد عامل کو دوران عمل طرح طرح کے نظارے نظر آیا کریں گے اور ہر طرح کا خوف دلایا جائے گا۔
عموماً اس عمل میں سب سے پہلے ایک اژدھا نظر آتا ہے جو پھن پھیلا کر حصار کے سامنے کھڑا ہو جاتا ہے اور عامل کو ڈراتا ہے۔
تاکہ عامل عمل چھوڑ کر بھاگ جائے۔ عامل پرلازم ہے کہ وہ کسی قسم کا خوف نہ کھائے کیونکہ یہ صرف نظری دھوکا ہوتا ہے۔
اس کا حقیقت سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہوتا۔ دل کومضبوط رکھے اور اپنے کام میں مشغول رہے۔ اسی طرح آئے دن خوفناک قسم کی صورتیں نظر آیا کریں گی اور عمل بند کرانے کی بھرپور کوشش کریں گی بس عامل کوچاہئے کہ جو کچھ بھی نظر آئے۔ اس کی طرف ہر گز دھیان نہ دے اور ڈرے نہیں۔
کیونکہ اگر ڈر گیا تو پھر خیر نہیں ہو گی۔ اس لیے بہتر ہے کہ عمل کرنے سے قبل اچھی طر ح سوچ لینا چاہئے کہ میں اس کو کر بھی سکوں گا یا نہیں۔
عمل کے اختتام پر ایک مؤکل حاضر ہو گا۔ وہ پوچھے گا کہ مجھے کیوں بلایا ہے۔ بس آپ اس سے کہیں کہ میں دنیاوی امور میں آپ سے مدد لینا چاہتا ہوں۔
وہ کچھ شرائط آپ کو بتائے گا اور کوئی نشانی دے کر غائب ہو جائے گا اور حاضری کا طریقہ بھی بتا دے گا۔
اس عمل میں ڈر خوف بہت آتا ہے۔ اس لیے لازم ہے کہ ایسے لوگ جن کے دل کمزور ہوں اور ڈرپوک ہوں وہ اس عمل کو ہر گز ہر گز نہ کریں۔
عمل شروع کرنے سے قبل کسی مرشد کامل سے اجازت لیں۔ بہتر ہو گا کہ اگر یہ عمل ان کی زیر نگرانی کیاجائے تاکہ رجعت کا خوف نہ رہے۔
دوران عمل جو بھی مشاہدات نظر آئیں، ان کا ذکر کسی سے بھی ہر گز نہ کریں اور جووہ نشانی دیں ان کا ذکر بھی کسی سے نہ کریں۔
دوران عمل پرہیز جلالی وجمالی دونوں طرح کا کریں۔
━━━━━━━━━━━━
عمل نمبر ²
( *سلام قولا من رب رحيم پڑھنے کے فوائد* )
اگر آپ صبح یا شام کے وقت سورۃ یٰس کی اس مبارک آیت کا وظیفہ پڑھتے ہیں تو اس سے آپ کو کیا فائدہ حاصل ہوتا ہے
سلام قولا من رب رحيم کی فضیلت کے بارے میں: قرآن پاک میں ہر مشکل و بیماری کا حل موجود ہے بس عقیدہ مضبوط ہونا چاہیے
قرآن پاک میں اللہ پاک کا ارشاد ہے کہ اور ہم قرآن میں وہ چیز اتارتے ہیں جو شفاء اور رحمت ہے ایمان والوں کے لئے سورہ یٰس کی آیت سلام قولا من رب الرحیم میں بہت سے پوشیدہ اسرار ہیں اور بے شمار فضائل اور ہر قسم کے امراض سے شفاء کا حل موجود ہے
ہر چیز کا دل ہوتا ہے قرآن پاک کا دل سورہ یٰس ہے اور سورہ یٰس کا دل یہ آیت ہے
آج کل کالے علم اور کالے جادو کا مرض بڑھتا جا رہا ہے آئے دن کوئی نہ کوئی ہر گھر میں اس مرض میں مبتلا نظر آتا ہے
میں یہ عمل ان بہن بھائیوں کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں جو کالے علم کی وجہ سے بہت پریشان ہیں اگر کسی پر کالا جادو کر دیا گیا ہو جس کے باعث وہ شدید بیمار رہتا ہوں، ایسے مرض کو صحت یاب کرنے کی غرض سے باوضو حالت میں
"" تین سو مرتبہ "" یہ آیت پڑھ کر پانی پر دم کریں اور تین سو دفعہ پڑھ کر مریض پر دم کریں دم کیا ہوا پانی روزانہ "" سات دن تک "" پلائیں اول اور آخر درود پاک لازمی پڑھیں اَللّٰهُمَّ صَلِِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ ۞َ وَ عَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ ۞ كَمَا صَلَّيْتَ عَلٰى اِبْرَاهِيْمَ ۞ وَعَلٰى آلِ اِبْرَاهِيْمَ ۞ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ ۞ اَللّٰهُمَّ بَارِكْ عَلٰى مُحَمَّدٍ ۞ وَ عَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ ۞ كَمَا بَارَكْتَ عَلٰى اِبرَاهِيْمَ ۞ وَعَلٰى آلِ اِبْرَاهَيْمَ ۞ اِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيد ان شاءاللہ جیسا بھی کالا جادو کیا گیا ہوگا اس کا خاتمہ ہوجائے گا
ملازمت کے لئے اگر کسی حاسد نے جادو کے ذریعے کسی کی ملازمت یا کاروبار میں رکاوٹ ڈال دی ہو اس کے واسطے ہر نماز بعد "" سلام قولا من رب الرحیم "" کو "" تین سو تیرہ "" مرتبہ پڑھیں ان شاءاللہ ہر قسم کی رکاوٹ دور ہوجائے گی
شادی کے لئے بھی مجرب ہے اچھا رشتہ ملنا خوش بختی کی دلیل ہے کیونکہ بے شمار لوگ شادی کے مسئلے میں پریشان ہوتے ہیں اس پریشانی کا حل یہ ہے کہ سلام قولا من رب رحيم کو چالیس دن تک روزانہ "" بارہ ہزار نو سو "" مرتبہ پڑھے ان شاءاللہ اچھا رشتہ مل جائے گا اور شادی میں سکون ملے گا جو شخص اس آیت کو روزانہ ""ایک سو اُنتیس "" مرتبہ پڑھنے کا معمول بنالے تو ان شاءاللہ اس کا ہر ایک جائز کام اس اسم کی برکت سے ہو جائے گا
اولیاء کرام اور بزرگان دین نے اس آیت کی بہترین تعریف کی ہے اس آیت کے ذکر کے برکت سے رزق میں اضافہ ہوتا ہے فکرو فاقہ دور ہوتا ہے اگر کسی کا روزگار نہ ہو تو اسے روزگار مل جاتا ہے ملازمت نہ ملتی ہو تو ملازمت مل جاتی ہے آمدنی کم ہو تو اس میں اضافہ ہوتا ہے ان مقاصد کے لئے "" سولہ ہزار چھ سو اکتالیس "" مرتبہ روزانہ اس آیت کو پڑھیں اور چالیس دن تک اس عمل کو کریں تو ان شاءاللہ جو مقاصد ہم نے بیان کیے ہیں حل ہو جائیں گا
ایسی لاعلاج بیماری جو انسان کا پیچھا نہیں چھوڑتی ہوں اس میں اس آیت کو گیارہ روز تک روزانہ "" گیارہ ہزار مرتبہ "" پڑھیں اور پانی پر دم کر کے مریض کو روزانہ پلائیں ان شاءاللہ مریض کے شفایاب ہونے کا کوئی ذریعہ بن جائے گا
ایک قول کے مطابق اگر کوئی بیمار اسے "" تین سو مرتبہ "" روزانہ اکیس دن تک پڑھے تو ان شاءاللہ تندرست ہوجائے گا
━━━━━━━━━━━━
﷽
"لاَّ إِلَـهَ إِلاَّ أَنتَ سُبْحَـنَكَ إِنِّى كُنتُ مِنَ الظَّـلِمِين○َ
"ﷲﷻ ہم سب کى مشکلوں کو دور فرمائے"
آمین️🤲❤️
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Culinary Team
Attire
Contact the business
Website
Address
Multan
