31/12/2025
منشیات بحالی مرکز میں انسداد منشیات آپریشن کے دوران لاوارث اور سڑکوں پہ رہنے والے منشیات کے عادی افراد کو پولیس نے ریسکیو کیا .جن میں سے 25 افراد کو منشیات بحالی مرکز میں ابتدائ علاج کے بعد بحالی کیلیئے داخل کرایا گیا. ان لاوارث اور بے سہارا افراد میں سپرینٹنڈ نٹ اور داخل کلائنٹس نے کپڑے اور جوتے تقسیم کیئے. سپرینٹنڈنٹ سمیرا ستار صاحبہ نے کہا ان افراد کی بحالی کیلیئے منشیات بحالی مرکز پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ کام جاری رکھے گا اور ایسے افراد کی بحالی کیلیئے ہر ممکن اقدام کو یقینی بنائیں گے. انہوں نے ڈی سی ملتان محترم نعمان صدیقی صاحب, سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر, ڈویژ نل ڈائریکٹر ام فروہ ہمدانی کے اس اقدام کو سراہا.کہ وہ ان افراد کی بحالی اور فلاح کیلیئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں
03/11/2025
دو آبہ کے تعاون سے نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں سپرینڈنڈنٹ سمیرا ستار صاحبہ نے بطور سپیکر شرکت کی اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے سوشل ویلفیئر کے اقدامات کے حوالے سے بتایا. انہوں نے کہا کہ قرض کی بجا ئے معاو ضہ کی فراہمی معا شی خوشحالی اور بر وقت بحالی کی ضمانت ہے
20/10/2025
تعلیم بالغاں کی کلاس
ادارے میں مقیم زیادہ تر کلائنٹس ان پڑھ ہوتے ہیں ,ان کے اندر احساس بیداری اور زمہ داری کیلئے روزانہ انہیں لکھنا پڑھنا سکھایا جاتا ہے تاکہ وہ آگہی حاصل کر سکیں.
اس کلاس کا انچارج مقیم کلائنٹس میں سے ہی تعلیم یافتہ کلائنٹ یہ زمہ داری نبھاتا ہے..
17/10/2025
بحالی کے عمل میں ڈسچارج کے بعد احتیاطی تدابیر نہ صرف منشیات کے دوبارہ استعمال کو روکتی ہیں بلکہ معاشی و معاشرتی بحالی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں.
فالو اپ آفیسر علاج و ہنر کا دورانیہ مکمل کرنے والے کلائنٹس کو رہنما اصول بتاتے ہوئے
10/10/2025
زہنی صحت کا عا لمی دن" رویہ تک رسائ: زہنی صحت کی ہنگامی حالت اور تباہی میں ضامن"
منشیات سے بحالی کا مرکز
12/09/2025
ہفتہ وار ٹیسٹ کے دوران سپریٹینڈنٹ میڈم سمیرا ستار صاحبہ الیکٹریشن کی کلاس میں کلائنٹس سے سوالات کرتے ہوئے...
23/08/2025
آگاہی سیمینار: منشیات کے اثرات اور سدباب
منشیات کا استعمال ایک ایسا مرض ہےجو نہ صرف فرد کی زندگی کو تباہ کرتا ہے بلکہ پورے معاشرے کے امن، سکون اور ترقی کے راستے میں ایک بڑی رکاوٹ بن جاتی ہے۔ آج کے دور میں نوجوان نسل تیزی سے اس لعنت کا شکار ہو رہی ہے، خاص طور پر ٹبہ سلطان پور اور گردونواح میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال نے حالات کو تشویشناک بنا دیا ہے۔ منشیات کا تدارک وقت کی اہم ضرورت ہے اور اسی مقصد کے پیش نظر اے ایس بی ایف میموریل ویلفیئر سوسائٹی ٹبہ سلطان پور کے زیر اہتمام ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
اس سیمینار میں سوشل ویلفیئر اور بیت المال ڈیپارٹمنٹ پنجاب، کاؤنٹر نارکوٹکس فورس ملتان ڈویژن، اور ڈرگ ری ہیبیلیٹیشن سنٹر ملتان کے نمائندوں، اور ڈاکٹر حضرات نے خصوصی شرکت کی اور شرکاء کو منشیات کے نقصانات اور اس کے سدباب کے حوالے سے آگاہ کیا۔
آج کے ہمارے مہمان خصوصی پروگرام ڈرائکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ بیت المال پنجاب جناب مزمل یار صاحب تھے۔ اس کے علاوہ منشیات بحالی مرکز ملتان سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈم سمیرا ستار صاحبہ، سائیکالوجسٹ میڈم عظمیٰ صاحبہ، نشتر ہسپتال ملتان سائکائٹرسٹ ڈاکٹر آصف صاحب، پروگرام منیجر دوآبہ فاؤنڈیشن جاوید اقبال صاحب، ایم تحصیل ہسپتال میلسی ڈاکٹر نوید احمد کھنڈ صاحب تھے۔ اس کے علاوہ ۔ ٹبہ سلطان پور سے گورنمنٹ و پرائیویٹ اسکولوں کے اساتذہ کرام اور طلباء وطالبات نے بھی بھرپور شرکت کی۔
شرکاء نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ، منشیات سے بچاؤ کا سب سے مؤثر طریقہ بروقت آگاہی اور مثبت سرگرمیوں میں نوجوانوں کو شامل کرنا ہے۔ تعلیمی ادارے، والدین اور معاشرتی تنظیمیں اگر مشترکہ طور پر کردار ادا کریں تو منشیات کے استعمال کو کم کیا جا سکتا ہے۔ نوجوانوں کو کھیلوں اور صحت مند مشاغل کی طرف راغب کیا جائے۔ منشیات کا استعمال کرنے والوں کے لیے علاج اور بحالی کے مراکز تک رسائی آسان بنائی جائے۔ والدین اپنی اولاد پر خصوصی توجہ دیں اور انہیں محبت اور اعتماد کا ماحول فراہم کریں۔
حکومت اور سماجی تنظیمیں مل کر آگاہی مہمات کو عام کریں۔
منشیات کا خاتمہ صرف ایک ادارے یا حکومت کی نہیں بلکہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ آئیے، ہم سب مل کر یہ عہد کریں کہ اپنے گھروں، گلیوں، تعلیمی اداروں اور معاشرے کو منشیات سے پاک بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں۔ یہی ایک صحت مند اور خوشحال معاشرے کی ضمانت ہے۔
゚ #
13/08/2025
معروف مذہبی سکالر، ممبر ضلعی امن کمیٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر عبدالماجد وٹو، ڈرگ ریہیبلیٹیشن سنٹر سوشل ویلفیئر ملتان میں مقیم کلائنٹس کا ماہ اگست 2025، مذہبی تعلیم کا ماہانہ سیشن لیتے ہوئے................................. محمد نبیل خان، پبلک ریلیشن آفیسر سوشل ویلفیئر ملتان ڈویژن
06/07/2025
معروف سماجی شخصیت، علی رضا جٹ کے خصوصی تعاون سے ڈرگ ریہیبلیٹیشن سنٹر سوشل ویلفیئر ملتان میں مقیم کلائنٹس کے لیے آج دوسرے روز بھی دوپہر کے کھانے کا اہتمام کیا گیا. اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان عبدالعزیز خان نے بھی ادارے کا وزٹ کیا اور کلائنٹس کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا. ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان عبدالعزیز خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈم سمیرا ستار سپرنٹینڈنٹ ڈی آر سی نے ادارہ کے کلائنٹس کے لیے بہترین اور معیاری کھانا مہیا کرنے پر سٹی پولیس آفیسر ملتان ڈی آئی جی صادق علی ڈوگر اور معروف سماجی شخصیت علی رضا جٹ کا شکریہ ادا کیا .