BISE Multan

Directions Website

BISE Multan BISE Multan Official page

ملتان بورڈ کی افیلی ایشن کمیٹی کا شجاع آباد اور مٹوٹلی کے تعلیمی اداروں کا دورہچیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ای...
02/10/2026

ملتان بورڈ کی افیلی ایشن کمیٹی کا شجاع آباد اور مٹوٹلی کے تعلیمی اداروں کا دورہ

چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان، جناب ڈاکٹر اعجاز احمد تتلہ، سیکرٹری بورڈ جناب خرم شہزاد قریشی اور افیلی ایشن کمیٹی کے دیگر اراکین نے آج شجاع آباد اور مٹوٹلی کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا۔

دورانِ دورہ اداروں کی الحاق کے حوالے سے ضروری سہولیات کا جائزہ لیا گیا، جبکہ لیبارٹریز، لائبریریز اور کلاس رومز کا تفصیلی معائنہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر اداروں کی انتظامیہ کو لیبارٹریز اور لائبریریز کو مزید بہتر بنانے اور طلبہ کو معیاری و بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

چیئرمین بورڈ نے اس امر پر زور دیا کہ الحاق کے خواہش مند اداروں میں طلبہ کے لیے محفوظ، معیاری اور سازگار تعلیمی ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

مورخہ 1 کتوبر 2026 بروز جمعرات  جوبلی ہال بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان میں  میٹرک دوسرا  سالانہ متحان 2...
01/10/2026

مورخہ 1 کتوبر 2026 بروز جمعرات جوبلی ہال بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان میں میٹرک دوسرا سالانہ متحان 2026 کے حوالے سے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں سپرنٹنڈنٹس، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس اور ریزیڈنٹ انسپکٹرز (RI/DI) کے حوالے سے منعقد ہوئی ۔ جس میں ڈاکٹر اعجاز احمد تتلہ چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان،کنٹرولر امتحانات ڈاکٹرعمران احمد،ڈپٹی کنٹرولر کنڈکٹ عبدالروف کھوکھر، قاضی مجیب الرحمن سسٹم اینالسٹ نے شرکت کی اس موقع پر ڈاکٹر اعجاز احمد تتلہ چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہ میٹرک دوسرا سالانہ امتحان 2026ء کے شفاف، منظم اور پُرامن انعقاد کے لیے سپرنٹنڈنٹس، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس اور ریزیڈنٹ انسپکٹرز (RI/DI) کا کردار نہایت اہم ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ امتحانی عمل میں بورڈ کے ضابطہ اخلاق اور ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے، امیدواروں کو سازگار ماحول فراہم کیا جائے اور امتحانی مراکز پر نظم و ضبط، شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت مقدم رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام امتحانی عملہ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری، فرض شناسی اور باہمی تعاون کے جذبے سے انجام دے تاکہ امتحانات کا انعقاد مؤثر اور قابلِ اعتماد انداز میں مکمل ہو سکے۔

پبلک ریلیشن آفیسر تعلیمی بورڈ ملتان

Appreciation from Rana Sikandar Hayat Sb, Provincial Minister for School Education, Higher Education and Literacy & Non-...
01/10/2026

Appreciation from Rana Sikandar Hayat Sb, Provincial Minister for School Education, Higher Education and Literacy & Non-formal Basic Education, means a lot in connection with organising the Annual Sports Prize Distribution Ceremony for the session 2025-26, successfully.
Thank you Sir ❤️.

مورخہ1 اکتوبر 2026ءبروز جمعرات بوقت 11 بجے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کے کمیٹی روم  میں بورڈ اٹھارٹی ...
01/10/2026

مورخہ1 اکتوبر 2026ءبروز جمعرات بوقت 11 بجے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کے کمیٹی روم میں بورڈ اٹھارٹی اور نادرا اٹھارٹی کے درمیان ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی ۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کی طرف سے ڈاکٹر اعجاز احمد تتلہ چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان ، خرم شہزاد قریشی سیکرٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان، ڈاکٹر حافظ فدا حسین ڈپٹی سیکرٹر ی فنانس اور قاضی مجیب الرحمن سسٹم اینالسٹ،مجاہد عباس صدیقی اسسٹنٹ کنٹرولر میٹرک ،منور پاشا اسسٹنٹ کنٹرولر انٹر،اور نادرا ہیڈکوارٹرریجنل آفس ملتان کی طرف سے بھی آفیسران کی ایک ٹیم نے شرکت کی۔ میٹنگ کا بنیادی مقصد بورڈ کے طلبہ و طالبات کے ڈیٹا کو نادرا کے ریکارڈ کے ساتھ مربوط (Data Integration) کرنے کے امکانات، طریقۂ کار اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی غور و خوض کرنا تھا۔ میٹنگ میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ مستقبل میں جب کسی طالب علم کی نہم جماعت میں انرولمنٹ کی جائے گی تو طالب علم کی جانب سے فراہم کردہ کوائف، بالخصوص شناختی معلومات، نادرا کے ریکارڈ سے تصدیق (Verification) کے ذریعے جانچی جائیں گی تاکہ تمام اندراجات مستند، درست اور نادرا کے ریکارڈ سے مطابقت رکھنے والے ہوں۔
پبلک ریلیشن آفیسر تعلیمی بورڈ ملتان

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال کی ٹیکنیکل ٹیم اور چیف سیکریسی آفیسر کا ملتان بورڈ کا دورہ آج مورخہ 30 س...
30/09/2026

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال کی ٹیکنیکل ٹیم اور چیف سیکریسی آفیسر کا ملتان بورڈ کا دورہ

آج مورخہ 30 ستمبر 2026ء کو بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال کی ٹیکنیکل ٹیم، چیف سیکریسی آفیسر اور سیکریسی برانچ کے سینئر افسران نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کا دورہ کیا۔

دورے کا مقصد ملتان بورڈ میں رائج آٹومیٹڈ سیکریسی سسٹم کا تفصیلی مشاہدہ، اس کے مختلف تکنیکی و انتظامی پہلوؤں کا جائزہ اور ساہیوال بورڈ میں اس نظام کی ممکنہ implementation کے لیے عملی رہنمائی حاصل کرنا تھا۔

چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان جناب ڈاکٹر اعجاز احمد تتلہ کی ہدایت پر ساہیوال بورڈ کی ٹیم کو آٹومیٹڈ سیکریسی سسٹم کے حوالے سے ایک جامع پریزنٹیشن اور تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں نظام کے تمام اہم مراحل اور عملی پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ساہیوال بورڈ کی ٹیم کی جانب سے کیے گئے سوالات کے تسلی بخش جوابات بھی فراہم کیے گئے۔

بعد ازاں ساہیوال بورڈ کی ٹیم نے ملتان بورڈ کی سیکریسی برانچ، سکیننگ سیکشن اور CSO برانچ کا تفصیلی دورہ کیا اور آٹومیٹڈ سیکریسی سسٹم کے عملی نفاذ کا مشاہدہ کیا۔

دورے کے اختتام پر ساہیوال بورڈ کی ٹیم نے چیئرمین ایجوکیشن بورڈ ملتان جناب ڈاکٹر اعجاز احمد تتلہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ملتان بورڈ کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلی بریفنگ، عملی رہنمائی اور مختلف برانچز کے دورے کے دوران کیے گئے انتظامات پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان میں فائر سیفٹی کے حوالے سے خصوصی آگاہی و ٹریننگ آج  مؤرخہ 29.09.2026 بروز ...
29/09/2026

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان میں فائر سیفٹی کے حوالے سے خصوصی آگاہی و ٹریننگ آج مؤرخہ 29.09.2026 بروز منگل ، بورڈ کے کمیٹی روم نمبر 2 میں منعقد کی گئی۔ فائر سیفٹی ٹیم نے تعلیمی بورڈ ملتان کا دورہ کیا ، اس تربیتی پروگرام میں سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان جناب خرم شہزاد قریشی ، ریزیڈنٹ انجینیئر جناب مہر محمد اکبر ، اور تعلیمی بورڈ ملتان کی مختلف برانچز سے تقریبا 50 سے زائد اہلکار ان نے شرکت کی، افسران و ملازمین کو آتشزدگی کے ممکنہ خطرات، حفاظتی احتیاطی تدابیر اور ہنگامی صورتحال میں اختیار کیے جانے والے ضروری اقدامات کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔
اس موقع پر فائر سیفٹی سے متعلق عملی رہنمائی بھی دی گئی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مؤثر انداز میں حفاظتی اقدامات کیے جا سکیں۔ پروگرام کا مقصد بورڈ کے دفاتر میں فائر سیفٹی کے شعور کو اجاگر کرنا اور ملازمین کو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے بنیادی حفاظتی اصولوں سے روشناس کرانا تھا۔
بورڈ انتظامیہ کی جانب سے فائر سیفٹی ٹیم کے تعاون اور آگاہی پروگرام کو سراہا گیا۔..

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان  کے زیر اہتمام  سالانہ کھیلوں کی تقسیمِ انعامات کی تقریب زیر صدارت  ڈاکٹر ...
26/09/2026

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کے زیر اہتمام سالانہ کھیلوں کی تقسیمِ انعامات کی تقریب زیر صدارت ڈاکٹر اعجاز احمد تتلہ چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان جوبلی ہال بورڈ ہذا میں منعقدہوئی۔تقریب میں مظفرگڑھ سے ممبر صوبائی اسمبلی رانا عبدالمنان اور ملتان سے ممبر صوبائی اسمبلی رانا اقبال سراج ، ڈی پی آئی کالجز لاہور، ایڈیشنل سیکریٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب، چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن( ملتان ) پوزیشن ہولڈرز،سربراہ ادارہ جات اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی رانا عبدالمنان اور ملتان سے ممبر صوبائی اسمبلی رانا اقبال سراج ، ڈی پی آئی کالجز لاہور، ایڈیشنل سیکریٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب کا تعلیمی بورڈ ملتان کے سالانہ کھیلوں کے انتظامات کو بے حد سراہتے ہوئے کہا کہ جوبلی ہال میں منعقدہ یہ تقریب اور اس کا انتظام اپنی مثال آپ ہے، جو انتظامیہ کی بہترین صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔مہمانِ محترم نے شاندار اور باوقار پروگرام پیش کرنے پر چیئرمین بورڈ ڈاکٹر اعجاز احمد تتلہ، سیکریٹری خرم شہزاد قریشی اور پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ اتنے منظم انداز میں تقریب کا انعقاد یقیناً قابلِ تحسین ہے۔انہوں نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ طلباء میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کے شاندار پروگرام منعقد کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور تعلیمی بورڈ ملتان اس حوالے سے دیگر تعلیمی اداروں کے لیے ایک بہترین نمونہ پیش کر رہا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر اعجاز احمد تتلہ چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ میں ممبرانِ صوبائی اسمبلی جناب رانا عبدالمنان صاحب اور جناب رانا اقبال سراج صاحب، ڈی پی آئی کالجز لاہور، ایڈیشنل سیکریٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب، اور تمام معزز مہمانانِ گرامی کا تہِ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے اپنی قیمتی مصروفیات میں سے وقت نکال کر ہماری اس تقریب کو رونق بخشی۔آپ کی پُرخلوص محبت، حوصلہ افزائی اور ہمارے انتظامی انتظامات کے حوالے سے کہے گئے کلمات ہمارے لیے اعزاز اور پوری ٹیم کے لیے باعثِ صد افتخار ہیں۔ طلباء طالبات میں صحت مندانہ سرگرمیوں کا فروغ ہمارا مشن ہے، اور آپ کی اس تقریب میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم سب مل کر نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے کوشاں ہیں۔ میں ایک بار پھر آپ کی آمد پر دل کی گہرائیوں سے ممنون ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آئندہ بھی تعلیمی و تدریسی ترقی کے اس سفر میں آپ کی سرپرستی ہمیں یوں ہی حاصل رہے گی۔تقریب کے آخر میں ڈاکٹر اعجاز احمد تتلہ چیئرمین بورڈ ہذاملتان نے طلبہ وطالبات میں انعامات ،ٹرافیاں اورکیش پرائز بھی تقسیم کیے۔

پبلک ریلیشن آفیسر تعلیمی بورڈ ملتان

ڈی جی خان بورڈ کی ٹیکنیکل ٹیم کا ملتان بورڈ کا دورہآج مورخہ 26 ستمبر 2026ء کو بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈی...
26/09/2026

ڈی جی خان بورڈ کی ٹیکنیکل ٹیم کا ملتان بورڈ کا دورہ

آج مورخہ 26 ستمبر 2026ء کو بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان کی ٹیکنیکل ٹیم، چیف سیکریسی آفیسر اور سیکریسی برانچ کے سینئر افسران نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کا دورہ کیا۔

دورے کا مقصد ملتان بورڈ میں رائج Automated Secrecy System کا تفصیلی مشاہدہ کرنا اور اس نظام کو ڈیرہ غازی خان بورڈ میں مؤثر انداز میں نافذ کرنے کے لیے عملی معلومات حاصل کرنا تھا۔

چیئرمین ایجوکیشن بورڈ ملتان جناب ڈاکٹر اعجاز احمد تتلہ کی خصوصی ہدایت پر ڈی جی خان بورڈ کی ٹیم کو Automated Secrecy System کے مختلف مراحل، طریقۂ کار اور عملی امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بعد ازاں ٹیم نے سیکریسی برانچ، CSO Office اور Scanning Section کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہیں نظام کے عملی نفاذ اور متعلقہ ورک فلو سے آگاہ کیا گیا۔

ٹیم کو ایک جامع Presentation بھی دی گئی تاکہ وہ نظام کے تمام اہم پہلوؤں کو بہتر طور پر سمجھ کر ڈیرہ غازی خان بورڈ میں اس کے نفاذ کے لیے مؤثر اقدامات کر سکے۔ چیئرمین ایجوکیشن بورڈ ملتان کی ہدایت پر ڈی جی خان بورڈ کی ٹیم کو مکمل تعاون اور سہولت فراہم کی گئی۔

دورے کے اختتام پر ڈی جی خان بورڈ کی ٹیم نے چیئرمین ایجوکیشن بورڈ ملتان ڈاکٹر اعجاز احمد تتلہ اور بورڈ انتظامیہ کا بہترین انتظامات، تفصیلی بریفنگ اور بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

مورخہ 25 ستمبر بروز جمعہ 2026 کو بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان  کے زیر اہتمام  سالانہ کھیلوں کی تقسیمِ ا...
25/09/2026

مورخہ 25 ستمبر بروز جمعہ 2026 کو بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کے زیر اہتمام سالانہ کھیلوں کی تقسیمِ انعامات کی تقریب زیر صدارت ڈاکٹر اعجاز احمد تتلہ چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان جوبلی ہال میں منعقدہوئی۔ تقریب میں مظفرگڑھ سے ممبر صوبائی اسمبلی رانا عبدالمنان اور ملتان سے ممبر صوبائی اسمبلی رانا اقبال سراج نے کی خصوصی طور پر شرکت کی ۔ تقریب سے ممبر صوبائی اسمبلی رانا اقبال سراج نےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ بچے ملک کا مستقبل اور خطے کا قیمتی اثاثہ ہیں۔تعلیم کے ساتھ کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں میں طلبہ کی صلاحیتوں کا اظہار خوش آئند ہے۔ بین الاقوامی دوروں کے دوران ہر جگہ خطے کے بچوں کی صلاحیتوں اور پوٹینشل کا ذکر کرتا ہوں۔تعلیم، کھیل اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں خطے میں نئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔رانا اقبال سراج کی طلبہ وطالبات، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اورمزید محنت جاری رکھنے کا کہا ۔ ڈاکٹر اعجاز احمد تتلہ چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل طلبہ و طالبات کی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی نشوونما، نظم و ضبط، خود اعتمادی اور ٹیم ورک کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نےمزید کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ کھیلوں کو بھی یکساں اہمیت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کامیاب کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محنت، لگن اور مثبت جذبے کے ذریعے نوجوان کھیل کے میدان میں ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کو مزید بہتر مواقع فراہم کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔تقریب میں طلبہ وطالبات میں ٹرافیاں بھی تقسیم کی گئی۔اس موقع پر ڈی پی آئی کالجز لاہور، ایڈیشنل سیکریٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب، سیکریٹری بورڈ خرم شہزاد قریشی،کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عمران احمد،سی آو ایجوکیشن ملتان بورڈ آفیسران بورڈ ملازمین اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

Address

Near Gol Bagh, Gulgasht Colony
Multan
60000

Opening Hours

Monday 08:00 - 15:00
Tuesday 08:00 - 15:00
Wednesday 08:00 - 15:00
Thursday 08:00 - 15:00
Friday 08:00 - 12:00
Saturday 08:00 - 15:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BISE Multan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share