03/06/2026
Saraikistan Democratic Party
Sarakistan As we know Saraiki belt is neglected in every walk of life. Punjab occupied saraiki region (proposed Saraikistan).
Saraikisan Democratic Party was formed on 16 July 2013.Rana Faraz Noon as convenor of Saraikistan Democratic Party assumed his responsibility to promote Saraiki Cause and rights of Saraiki nation. Before this Rana Faraz Noon with his friends was struggling on plateform, namely Sarakistan youth Parliament. After few years, Members of Saraikistan Youth Parliament decided to form a political part
03/06/2026
01/06/2026
*ہم نہیں مانتے*
*ظلم کے یہ ضابطے*
سرائیکی وسیب کی سب سے بڑی درس گاہ BZU کی تقسیم *نہ منظور نہ منظور* ۔۔
بہاودین زکریا یونیورسٹی کی تقسیم کے خلاف کل بروز منگل صبح 30۔9 بجے بھرپور احتجاج کیا جائے گا جس میں اپ تمام ملازمین کو بھرپور شرکت کر کے اپنی درس گاه کو تقسیم سے بچا کر اپنا اور اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں ۔۔
شکریہ ۔۔
منجانب۔۔
*ایمپلایز ویلفئیر ایسوسی ایشن BZU ملتان*.
01/06/2026
2جون 1818 یوم سقوط ملتان ۔
جب ملتان پے سکھوں نے قبضہ کیا ظلم ڈھائے۔
28/05/2026
FARAZ NOON SDP official
24/05/2026
24 مئی برسی محسن پاکستان نواب صادق خان عباسی۔
اللہ پاک نواب صاحب کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں۔
آمین
Zahoor Dhareja Sadia Kamal Maryam Nawaz Sharif Sadia Shakeel Rana Faraz Noon
22/05/2026
بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی (BZU) کی فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (FE&T) کی جانب سے مجوزہ جبری انضمام کے خلاف جمعہ 22 مئی 2026 کو ایک بھرپور اور پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں اساتذہ، افسران، ملازمین اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ احتجاج ڈین آفس، فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے سامنے منعقد ہوا، جہاں شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فیکلٹی کے تشخص، خودمختاری اور تعلیمی معیار کے تحفظ کے حق میں نعرے درج تھے۔ احتجاج میں اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (ASA)، آفیسرز یونین اور اسٹاف یونین BZU نے بھی بھرپور شرکت اور حمایت کا اعلان کیا۔
احتجاج کی قیادت ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر انجینئر ڈاکٹر طاہر سلطان نے کی، جبکہ مختلف انجینئرنگ شعبہ جات کے چیئرمین صاحبان بھی احتجاج میں شریک ہوئے، جن میں چیئرمین سول انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر مدثر منیر، چیئرمین الیکٹریکل انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر عبد الستار ملک، چیئرمین کمپیوٹر انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر عمران ملک، چیئرمین مکینیکل انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر طاہر قریشی، چیئرپرسن بلڈنگ اینڈ آرکیٹیکچر انجینئرنگ ڈاکٹر سمرا یوسف، چیئرمین ٹیکسٹائل انجینئرنگ ڈاکٹر عبد الوقار، اور ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانسڈ میٹیریلز ڈاکٹر وحید احمد شامل تھے۔ سینئر اساتذہ، افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد نے بھی احتجاج میں شرکت کی۔
شرکاء نے پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن (PHEC) کی اس مجوزہ پالیسی کو سختی سے مسترد کیا جس کے تحت FE&T، BZU کو ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (MNS-UET) ملتان میں ضم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، BZU ایک مستحکم، فعال اور کئی دہائیوں پر محیط تعلیمی ورثہ رکھنے والا ادارہ ہے، جہاں سات سے زائد انجینئرنگ پروگرام کامیابی سے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک کامیاب اور بالغ فیکلٹی کو ایک نئے اور غیر مستحکم ادارے میں ضم کرنا نہ صرف تعلیمی نقصان کا باعث ہوگا بلکہ یہ خطے میں اعلیٰ تعلیم کے مستقبل کیلئے بھی خطرناک ثابت ہوگا۔مقررين کی طرف سے MNSUETکو BZUميں ضم کرنے کی تجویز بھی دی گی۰
احتجاجی مظاہرے میں شریک اساتذہ، افسران، ملازمین اور طلبہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے ادارے کی شناخت، خودمختاری اور معیار کے تحفظ کیلئے ہر جمہوری اور آئینی فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ BZU کی تاریخی اور مضبوط فیکلٹیز کو ناکام منصوبہ بندی کے نتائج چھپانے کیلئے قربان نہیں کیا جا سکتا۔
احتجاج کے اختتام پر متفقہ طور پر مطالبہ کیا گیا کہ حکومتِ پنجاب اور PHEC فوری طور پر مجوزہ انضمام کی پالیسی واپس لیں، فیکلٹی کے تشخص کو برقرار رکھا جائے اور اساتذہ، افسران، ملازمین اور طلبہ کے مستقبل کو غیر یقینی صورتحال سے بچایا جائے۔
شرکاء نے اعلان کیا کہ اگر ان کے تحفظات دور نہ کیے گئے تو احتجاجی تحریک کو مزید وسعت دی جائے گی۔
Maryam Nawaz Sharif FARAZ NOON SDP official Zahoor Dhareja Sadia Kamal Mauz Arain Saraiki Deputy Commissioner Office, Multan Saraiki Kisaan
22/05/2026
بہاولپور کے سنگلاخ صحرائے چولستان (روہی) کی ریت میں دفن یہ قلعہ ماضی کی عظمت اور جنگوں کا گواہ ہے۔ اگر آپ تاریخ اور ایڈونچر کے شوقین ہیں، تو اس قلعے کے بارے میں یہ حقائق آپ کو حیران کر دیں گے،
اس تاریخی قلعے کی بنیاد آٹھویں صدی عیسوی میں بھٹی راجپوت حکمران *راجہ بیجہ بھاٹیا نے رکھی تھی، اور اسی کے نام پر یہ "بیجنوٹ" کہلایا۔
صدیوں کی جنگوں اور صحرائی طوفانوں سے تباہ ہونے کے بعد، جیسلمیر کے راجہ راول سنگھ نے 18ویں صدی میں اسے دوبارہ ایک طاقتور قلعے کی شکل دی۔
یہ قلعہ چونے کے پتھر، ریتلے پتھر اور پکی ہوئی چھوٹی اینٹوں سے بنایا گیا تھا۔ اس کے چاروں اطراف موجود بڑے گول برج دشمن کی نقل و حرکت پر 360 ڈگری نظر رکھنے کے لیے استعمال ہوتے تھے۔
پاک-بھارت سرحد کے انتہائی قریب ہونے کی وجہ سے 1971ء کی جنگ میں اس قلعے پر شدید گولہ باری ہوئی، جس نے اس کے ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا۔
22/05/2026
24 مئی برسی نواب صادق محمد خان عباسی۔
ڈیرہ غازی خان کے پولیس انسپکٹر نے ایک خـاتون کا چار مرتبہ ریـپ کر ڈالا
یہ ہے Maryam Nawaz کی مثالی پولیس.
FARAZ NOON SDP official Maryam Nawaz Sharif Zahoor Dhareja Sadia Kamal Saraiki Kisaan Sadia Shakeel Mauz Arain Saraiki @
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Telephone
Website
Address
01
Multan
60000
