3-6-2026
اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر وقاص ظفر کا بوسن اڈہ میں ستھرا پنجاب سرگرمیوں کا معائنہ
اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر وقاص ظفر نے بوسن اڈہ کا دورہ کرتے ہوئے ستھرا پنجاب مہم کے تحت جاری صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے فیلڈ میں موجود صفائی ٹیموں کی کارکردگی، آلائشوں اور کچرے کی بروقت تلفی کے انتظامات کا معائنہ کیا اور متعلقہ عملے کو صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت جاری کی۔
وقاص ظفر نے اس موقع پر شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی سہولت اور ماحول کی بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے صفائی عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ صفائی کے عمل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Maryam Nawaz Sharif
Chief Secretary Punjab
Deputy Commissioner Multan
Assistant commissioner Saddar Multan
Official Page of Assistant commissioner saddar Multan
3-6-2026
اسسٹنٹ کمشنر صدر ملتان وقاص ظفر نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر دریائے چناب کے کنارے واقع حفاظتی بندوں اور پشتوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران تقریباً 49 کلومیٹر طویل فلڈ بندوں اور پشتوں کا معائنہ کیا گیا جن میں گھلو والا، شیرین والا، بوسن، لک والا، نواب پور، اکبر فلڈ بند، چناب چوک، گرے والا، ولوت موڑ اور شیر کے مقام پر ریلوے فلڈ بند شامل ہیں۔ اس موقع پر ایس ڈی او انہار اور ریونیو عملہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے حفاظتی انتظامات، بندوں کی مضبوطی اور ممکنہ سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاریوں کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔
Maryam Nawaz Sharif
Chief Secretary Punjab
Deputy Commissioner Multan
02/06/2026
اطلاع برائے عوام الناس
Dated:28-5-2026
عیدالاضحیٰ کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر وقاص ظفر نے مخدوم رشید روڈ پر “ستھرا پنجاب” ٹیموں کا دورہ کیا اور جاری صفائی آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انہوں نے فیلڈ میں موجود عملے کی کارکردگی، آلائشوں کی بروقت تلفی اور صفائی کے انتظامات کو چیک کیا جبکہ متعلقہ ٹیموں کو ہدایت جاری کی کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر وقاص ظفر نے صفائی عملے کی محنت اور خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے دوران ضلعی انتظامیہ عوامی سہولت اور بہترین صفائی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے متحرک ہے۔
Maryam Nawaz Sharif
Chief Secretary Punjab
Deputy Commissioner Multan
Dated:28-5-2026
عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر وقاص ظفر نے مخدوم رشید روڈ کا دورہ کیا اور شہریوں سے ملاقات کرکے “ستھرا پنجاب” مہم کے تحت جاری صفائی آپریشن کے حوالے سے اُن کی آراء اور تجاویز حاصل کیں۔
اس موقع پر شہریوں نے صفائی ستھرائی کے انتظامات، آلائشوں کی بروقت تلفی اور عملے کی مسلسل فیلڈ موجودگی کو سراہتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور ستھرا پنجاب ٹیموں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر وقاص ظفر نے متعلقہ ٹیموں کو ہدایت کی کہ عید کے ایام میں صفائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ شہریوں کو صاف، محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔
Maryam Nawaz Sharif
Chief Secretary Punjab
Deputy Commissioner Multan
28/05/2026
Dated:28-5-2026
عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کیلئے عید کے دوسرے روز ضلعی انتظامیہ فیلڈ میں متحرک ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر وقاص ظفر نے نے اپنی تحصیل میں عملہ صفائی کی چیکنگ کی اور آلائشوں کی تلفی کے عمل کا معائنہ کیا
Maryam Nawaz Sharif
Chief Secretary Punjab
Deputy Commissioner Multan
Dated:28-5-2026
اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر وقاص ظفر نے مخدوم رشید میں قائم ٹرنچ پوائنٹ کا دورہ کیا اور ستھرا پنجاب مہم کے تحت جاری آلائشوں کی محفوظ تلفی اور صفائی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران انہوں نے آلائشوں کی بروقت منتقلی، ڈمپنگ کے عمل، مشینری کی فعالیت اور فیلڈ عملے کی کارکردگی کو چیک کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وقاص ظفر نے متعلقہ ٹیموں کو ہدایت کی کہ صفائی آپریشن کو مزید مؤثر، منظم اور تیز رفتار بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔
انہوں نے فیلڈ میں موجود عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ذمہ داری اور مستعدی کے ساتھ فرائض انجام دینے کی تاکید بھی کی۔
Maryam Nawaz Sharif
Chief Secretary Punjab
Deputy Commissioner Multan
28/05/2026
Dated:28-5-2026
عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی ستھرا پنجاب مہم کے تحت تحصیل ملتان صدر میں صفائی ستھرائی کا عمل بھرپور انداز میں جاری رہا۔ مختلف علاقوں میں آلائشوں کی بروقت تلفی، ویسٹ کلیکشن اور صفائی آپریشن کو مؤثر انداز میں مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔
اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر وقاص ظفر نے مختلف یونین کونسلز، کیمپوں اور کولیکشن پوائنٹس کا دورہ کرکے صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے فیلڈ میں موجود ستھرا پنجاب ٹیموں کی کارکردگی، مشینری کی فعالیت اور آلائشوں کی بروقت منتقلی کے عمل کو چیک کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وقاص ظفر نے متعلقہ افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ صفائی آپریشن کو مزید مؤثر، منظم اور تیز رفتار بنایا جائے اور عوامی سہولت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
Maryam Nawaz Sharif
Chief Secretary Punjab
Deputy Commissioner Multan
Dated:28-5-2026
اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر وقاص ظفر نے وہاڑی روڈ پر قائم کیمپ کوٹ ربنواز کا دورہ کیا اور ستھرا پنجاب مہم کے تحت جاری صفائی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران انہوں نے عملے کی موجودگی، صفائی آپریشن، آلائشوں کی بروقت منتقلی اور شہری سہولیات کے انتظامات کو چیک کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وقاص ظفر نے متعلقہ ٹیموں کو ہدایت کی کہ صفائی کے عمل کو مزید مؤثر اور تیز رفتار بنایا جائے تاکہ عوام کو صاف ستھرا اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔
انہوں نے فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ذمہ داری، نظم و ضبط اور مستعدی کے ساتھ فرائض انجام دینے کی تاکید بھی کی۔
Maryam Nawaz Sharif
Chief Secretary Punjab
Deputy Commissioner Multan
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Assistant Commissioner Office Saddar
Multan
