01/10/2026
مریدکے: ٹپیالہ دوست محمد میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے حوالے سے 15 روزہ کیمپ قائم کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر مریدکے ظہیرالدین بابر نے کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا۔
گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ پنجاب حکومت کا جدید اقدام ہے، جس کے ذریعے شہریوں کی جائیداد کی ملکیت، قبضے اور قانونی حیثیت کی تصدیق کو مزید شفاف اور محفوظ بنایا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت اس اقدام کا مقصد شہریوں کے جائیداد کے حقوق کا تحفظ اور پراپرٹی معاملات میں جعلسازی کے امکانات کو کم کرنا ہے۔
Maryam Nawaz Sharif Govt of Punjab Chief Secretary Punjab Commissioner Office Lahore, Punjab.Divisional Information Office Lahore Deputy Commissioner Sheikhupura