10/10/2026
ڈپٹی کمشنر ضلع مری کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مری ارشد اقبال کی زیرِ صدارت ڈی سی آفس مری میں تحصیل مری کے سائلین کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
کھلی کچہری کے دوران سائلین کے مسائل اور شکایات تفصیل سے سنی گئیں اور متعلقہ افسران و اہلکاران کو ہدایت کی گئی کہ سائلین کے مسائل کا قواعد و ضوابط کے مطابق فوری اور مؤثر ازالہ یقینی بنایا جائے۔ایڈمن