DGPR AJK Digital

DGPR AJK Digital

Share

محکمہ تعلقات عامہ؍ اطلاعات
آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر

01/06/2026

اسلام آباد (پی آئی ڈی) یکم جون 2026
آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے وزیر اطلاعات، مذہبی امور و اوقاف چوہدری محمد رفیق نئیر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کے پولیٹیکل اسسٹنٹ سید عزادار حسین کاظمی اور صدر ریاست کے کوآرڈینیٹر حنیف کھٹانہ بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران آزاد جموں و کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، حکومتی امور، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے جماعتی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیمی فعالیت، عوامی رابطہ مہم اور مختلف حلقہ جات میں پارٹی کی سیاسی پوزیشن پر بھی گفتگو کی۔اس موقع پر وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی خدمت، شفافیت اور میرٹ کی بالادستی کے اصولوں پر عمل پیرا ہے اور محدود وسائل کے باوجود عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مختصر عرصے میں عوامی فلاح و بہبود، بنیادی ڈھانچے کی بہتری، تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے جس کے مثبت نتائج عوام تک پہنچ رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک عوامی اور نظریاتی جماعت ہے جس نے ہمیشہ جمہوریت، عوامی حقوق اور اداروں کے استحکام کے لیے تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پارٹی اپنی کارکردگی، عوامی اعتماد اور مضبوط تنظیمی ڈھانچے کی بنیاد پر بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ عوام کے ساتھ مسلسل رابطہ برقرار رکھیں اور حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کو گھر گھر پہنچائیں۔ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ عوامی مسائل کے حل، گڈ گورننس کے فروغ اور ریاست بھر میں ترقیاتی عمل کی رفتار کو مزید تیز کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی تاکہ عوام کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے ریاست کو ترقی اور خوشحالی کی نئی منزلوں سے ہمکنار کیا جا سکے۔

01/06/2026

آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے ممبر سید نظیر الحسن گیلانی کا آمدہ عام انتخابات بارے خصوصی پیغام

31/05/2026

مظفرآباد(پی آئی ڈی) 31مئی2026
ترجمان آزاد جموں وكشمير الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں واضح کیا گیا ہے کہ آزادجموں وکشمیر کے آئین کے مطابق قانون ساز اسمبلى کی آئینی مدت پوری ہونے سے قبل ساٹھ (60) ایام کے اندر عام انتخابات كا انعقاد لازمی آئینی تقاضا ہے۔ موجوده قانون ساز اسمبلى اسمبلی کا پہلا اجلاس 3 اگست كو متعمد ہوا تھا جس كى بنیاد پر اسمبلى كی آئینی مدت كا تعين كيا جاتا ہے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آئینی اور قانونی تقاضوں کے مطابق انتخابی شيڈول
اسمبلى كي مدت کے اختتام سے كم از كم پینتالیس (45) روز قبل جارى كيا جانا ضرورى ہے تاکہ انتخابی عمل بروقت اور منظم انداز میں مکمل کیا جا سکے۔ مذکورہ آئینی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ عام انتخابات کا شیڈول جون کے پہلے ہفتے میں موقع ہے۔ جس کے بعد انتخابی سرگرمیاں کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آزادجموں وکشمیر شفاف، آزادانہ، منصفانہ اور غير جانبدارنہ انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام ضرورى انتظامات مکمل کر رہا ہے۔ اس سلسلہ میں متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ اور مشاورت کا عمل جاری ہے تاکہ انتخابی عمل آئین وقانون کے مطابق خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔
*****

صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کے مثبت نتائج کی توقع ظاہر کی ہے

31/05/2026

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنماؤں کا ڈاکٹر انصر ابدالی(سابق وزیر صحت)کے اہل خانہ سے دلی تعزیت

31/05/2026

وزیر اطلاعات آزاد کشمیر چوہدری محمد رفیق نیئر نے ڈاکٹر نثار انصر ابدالی کی بیٹی کی وفات پر تعزیت کی

31/05/2026

بھمبرجنگلات میں آگ لگانے والوں کے خلاف پانچ مقدمات درج، کارروائی جاری

Want your business to be the top-listed Government Service in Muzaffarabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

PID Complex, Oppsite BOT PSO Filling Station, New Civil Secretariat Chatter Muzaffarabad AJK
Muzaffarabad
13100