The Teacher

The Teacher

Share

Intelligence plus character — that is the goal of true education

04/08/2025

📌 گھر میں پانچ مقامات جہاں شیاطین رہتے ہیں، ان سے محتاط رہیں!

1️⃣ غیر استعمال شدہ بستر

اگر آپ کا کوئی بستر طویل مدت تک بچھا رہتا ہے اور اس پر کوئی نہیں سوتا، تو یہ شیطان کے ٹھہرنے کی جگہ بن سکتا ہے۔
✦ حدیثِ نبوی ﷺ:
"فِراشٌ للرجلِ، وَ فراش لِأهلِه، وَ الثالِث لِلضيْفِ، وَ الرابِعُ لِلشيْطَانِ"
(مسلم)
📌 احتیاط:
✅ بستر کو ہمیشہ لپیٹ کر رکھیں۔
✅ ہر دو تین دن بعد اس پر قرآن پڑھا ہوا پانی یا عطر چھڑکیں-

2️⃣ غسل خانہ / باتھ روم

یہ جگہ شیاطین کے رہنے کا سب سے بڑا مرکز ہے، اور یہاں موجود شیطان انتہائی ناپاک اور خطرناک ہوتے ہیں۔
✦ حدیثِ نبوی ﷺ:
"إن هذه الحشوش محتضرة، فإذا أتاها أحدكم فليقل: أعوذ بالله من الخبث والخبائث"
(ابو داؤد)
📌 احتیاط:
✅ باتھ روم میں داخل ہونے سے پہلے "أعوذ بالله من الخبث والخبائث" پڑھیں۔
✅ اندر بات نہ کریں، زیادہ وقت نہ گزاریں، اور ہمیشہ دروازہ بند رکھیں۔
3️⃣ لمبے عرصے سے لٹکے ہوئے کپڑے

اگر کوئی کپڑے لمبے عرصے تک الماری میں لٹکے رہیں یا انہیں صاف نہ کیا جائے تو شیطان ان میں ٹھکانہ بنا سکتا ہے۔
✦ حدیثِ نبوی ﷺ:
"أُطووا ثيابكم فإن الشيطان يسكن كل ثياب منشورة"
📌 احتیاط:
✅ کپڑوں کو مناسب طریقے سے تہہ کر کے رکھیں۔
✅ ہر کچھ دن بعد الماری کھول کر سورۃ الفاتحہ اور آیت الکرسی پڑھیں۔
✅ کپڑوں پر قرآنی دم کیا ہوا پانی یا خوشبو چھڑکیں۔

4️⃣ انسانی یا حیوانی شکل کے مجسمے / تصویریں
یہ اشیاء ملائکہ کے داخلے میں رکاوٹ بنتی ہیں اور شیاطین کے لیے ٹھکانہ فراہم کرتی ہیں۔
✦ حدیثِ نبوی ﷺ:
"لا تَدخلُ الملائِكَةُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ وَ لا تماثيل"
(مسلم)
📌 احتیاط:
✅ گھر میں انسانی یا حیوانی شکل کے مجسمے اور تصاویر رکھنے سے گریز کریں۔
✅ اگر ضروری ہوں، تو انہیں کسی کپڑے سے ڈھانپ دیں یا چہرے کے خدوخال مٹا دیں۔

5️⃣ آگ جلانے کی جگہ (چولہا / انگیٹھی)
چونکہ شیاطین آگ سے پیدا کیے گئے ہیں، اس لیے وہ آگ جلنے والی جگہوں کو پسند کرتے ہیں۔
📌 احتیاط:
✅ چولہا جلاتے یا بجھاتے وقت "بِسْمِ اللَّهِ" کہیں۔
✅ چولہے یا آگ جلانے کی جگہ کو صاف رکھیں اور اس پر قرآن پڑھا ہوا پانی چھڑکیں۔

📢 اللہ ہمیں اور آپ کو شیاطین کے ش
محفوظ رکھے۔ آمین!

04/08/2025

*اسسٹنٹ پروفیسر بی-18*
محکمہ ہائیر ایجوکیشن ازادکشمیر اشتہار 1/2025

کون اہل ہے

```ضروری معلومات```

تعلیمی قابلیت معہ تدریسی تجربہ

1۔ MA / Msc کے ساتھ 07 سالہ تجربہ
2۔ Mphil کے ساتھ 05 سالہ تجربہ
3۔ PhD کے ساتھ 02 سالہ تجربہ

👈 یہ تجربہ کالج / یونیورسٹی لیول کا ہونا چاہیے۔
ضروری نہیں یہ تجربہ ایک ہی ادارے کا ہو اور اس میں تسلسل ہو نا بھی ضروری نہین

👈 گورنمنٹ سیکٹر میں جاب کرنے والے افراد محکمانہ NOC جمع کروانے کے پابند ہوں گے جو محکمہ کے سربراہ کے دستخط سے جاری شدہ ہو اور اس پر محکمہ کے سیکرٹری کے کاؤنٹر دستخط بھی لازم ہیں۔

👈پرائیوٹ کالجز میں پڑھانے والے کے لیے مندرجہ ذیل کوائف ضروری ہیں;
1۔ ابتدائی تقرری کا حکم نامہ
2۔ امیدوار جس ادارے میں کام کر رہے ، وہاں کے پے رول کی مصدقہ نقل
3۔ ادارے کا انرولمنٹ رجسٹر ، جس میں امیدوار کا نام شامل ہو، کی مصدقہ نقل
4۔ حاضری رجسٹر
5۔ ادارے کے لیٹر پیڈ پر سربراہ ادارہ کی تصدیق معہ فون نمبر / دستخط وغیرہ

04/08/2025

ڈی ڈی او کوڈ تبدیل ہونے کی صورت میں اپنی سیلری جاری کرانے کے لیے مندرجہ ذیل اقدامات کرنا ہونگے !!!
♦٭سابقہ سکول سے اپنی سیلری بند کرانا ہوگی اور نئے سکول میں آنے کے بعد سیلری جاری کرانا ہوگی۔
♦٭آرڈر جاری کرنے والی اتھارٹی کی دستخط ومہر شدہ آرڈر کی ہارڈ کاپی
⁦♦️⁩٭فراغت رپورٹ کی ہارڈ کاپی
⁦♦️⁩٭حاضری رپورٹ کی ہارڈ کاپی
⁦♦️⁩٭سیلری سلپ کی کاپی
⁦♦️⁩٭ڈی ڈی او سے دستخط شدہ چینج فارم

26/07/2025

😂😂😂اچھے قانون کی خصوصیات

04/07/2025

چارپائی بنانے کا طریقہ

11/01/2025
03/11/2024

یہ نقشہ جس نے بھی بنایا ہے کمال کیا ہے۔ اس میں پاکستان کے تمام کھانوں کو علاقوں کے حساب سے دکھایا گیا ہے۔ (کوئی جانتا ہو تو بتا دیے تاکہ اس بندے کو کریڈٹ دیا جاسکے)

پاکستان کے مشہور ترین میٹھے جن میں لڈو، لوکی کا حلوہ، میٹھی سویاں، شاہی ٹکڑے، زردہ لب شیریں، میٹھی ٹکیاں، گل فردوس، پان آئسکریم، میٹھا پان، امرتس،کھوپرا پاک، قلاقند، پان پیڑا شامل ہیں، یہ سب سندھ سے دکھائے گئے ہیں۔
سندھ کے روایتی کھانوں میں لیمن سوڈا، رومالی روٹی، پاپڑ، گولا گنڈا، فالسے کا شربت، آلو کی بھجیا کے ساتھ کچوری، چنا چاٹ، تافتان، پراٹھے، قورمہ، پاپڑ، بریانی، پراٹھا رولز، لکھمی، کوفتے شامل ہیں۔
علاوہ ازیں سندھ کے کھانوں میں انڈے والا برگر، بادام کا شربت، املی کی چٹنی، دھاگے والے کباب، حلیم، پرانز مسالا، کریب کلا لالی پاپز، دالچا، پاپلیٹ فش فرائی، مرغ مسلم، زمین دوز مچھلی، رزالا، طائری، فرنی، پسندے،نرگسی کوفتہ، کٹاکٹ، بینگن کا بھرتا، دہی پھلکی، اچار گوشت، دال کا حلوہ بھی شامل ہیں۔
سندھ کے کھانوں میں مرچوں کا سالن، شامی کباب، چانپ، بن کباب، اچار، تربوز افزا، آلو کی ترکاری، نہاری، روٹھ، زیرے کا شربت سکنجبین، ورقی شامل ہیں۔

بلوچستان کے روایتی کھانوں میں سجی، کھڈی کباب، دم پخت، مچھلی کڑی (بریانی، کڑی) شامل ہیں۔

پنجاب کے کھانوں میں پتیسا، شکر پارے، مربہ، دودھ سوڈا، بالو شاہی، گٹا کینڈی، کھویا قلفی، جلیبی، برفی، متنجن، چکی مرونڈا، قلفہ فالودہ، ستو، گچک حبشی حلوہ شامل ہیں۔
علاوہ ازیں پنجاب کے کھانوں میں قیمہ بھرے کریلے، لڈو پیٹھی، دہی بھلے، گول گپے یا پانی پوری، بیسن والا نان، آلو بخارے کی چٹنی، توا پیس، اوجڑی، راہو مچھلی، پکوڑہ کڑی، چکڑ چھولے، مرغ چھولے، سلطان دال، سری پائے شامل ہیں۔
علاوہ ازیں میٹھی لسی، حلوہ پوری، مال پوڑہ، کریم فروٹ چاٹ، بیسن کی روٹی، کھویا کھجور، روڑی، گجریلا، گلاب جامن، کچنار گوشت، پٹھورے، خوبانی کی چٹنی، ربڑی دودھ، املی آلو بخارا شربت، پیٹھے کا حلوہ بھی پنجاب کے کھانوں میں شامل ہیں۔
گڑ والے چاول، بٹیر، تیتر، چڑے، سرسوں کا ساگ اور مکئی کی روٹی، انڈا پراٹھا، سوجی کا حلوہ، سوہن حلوہ، نمک پارہ، خوبانی کی چٹنی، کتلما، کنا گوشت، بن شیرمال، حریسہ، اروی گوشت، گردے، مسالا بھرے ٹینڈے، روغنی نان، تندوری چرغہ، پلاؤ، نان ختائی، سفید مکھن، دیسی گھی۔

پختونخوا کے روایتی کھانوں میں ٹھنڈآئی یا سردائی، قہوہ، خشک میوہ جات، شروکوت اولاک(والنٹ بریڈ)، بولانی، اوش، شکر قندی، بھٹہ، منتو، ٹراؤٹ مچھلی، یخنی، نمکین گوشت، چپلی کباب، نمکین گوشت، کڑاہی، سبز چائے، کابلی پلاؤ، پشاوری آئسکریم شامل ہیں۔

کشمیری اور گلگت بلتستان کے کھانے بھی اس نقشے کا حصہ بنائے گئے ہیں۔

03/11/2024

*دادا دادی/نانا نانی کون ہوتے ہیں؟*

*7 سالہ بچہ کی تحریر*👦👧

😘دادا دادی/ نانا نانی ایک عورت اور ایک مرد ہوتے ہیں *جن کے اپنے چھوٹے بچے نہیں ہوتے۔*

😘وہ ہمیشہ مجھ جیسے اپنے بچوں کے بچوں کو پسند کرتے ہیں۔

😘وہ اکثر گھر میں ھی رھتے ھیں اور کبھی کبھار ائیر پورٹ سے آتے جاتے بھی ھیں، جہاں سے ہم انہیں لینے جاتے ہیں اور بعد میں چھوڑنے جاتے ھیں۔

😘دادا / نانا ایک مرد ہوتے ہیں اور دادی/نانی ایک عورت!

😘یہ لوگ سپر اسٹور/مارٹ پر جب بھی خریداری کریں تو لازمی اپنے لئے کم اور ھمارے لئے کچھ زیادہ لانا پسند کرتے ہیں۔

😘وہ زیادہ تر بوڑھے ھی ہوتے ہیں۔

😘 وہ ھمارے لئے ھمیشہ باھر سے ٹافیاں اور چپس یا آئس کریم وغیرہ لاتے ہیں۔

😘جب بھی وہ ہمیں واک پر لے جاتے ہیں تو وہ ہمیشہ آہستہ چلتے ہیں اور ادھر ادھر کی چیزوں کے متعلق بتاتے ھیں ۔

😘وہ ہمیں ھمیشہ ماں باپ کا ادب کرنے ، ان کا دل نہ دکھانے اور ان کا خیال رکھنے کا کہتے ھیں ۔
🥰 وہ ھمیں ھمیشہ انسانیت، محبت، ہمدردی اور ہمارے ہم وطنوں کے بارے میں اچھی باتیں بتاتے ہیں۔

😘وہ برے الفاظ نہیں بولتے جیسے میرا بھائی بولتا ہے 😄

😘عام طور پر وہ صبح چائے یا کافی پیتے ہیں۔

😘وہ چشمہ پہنتے ہیں

😘 وہ اپنے دانت برش کرنے کے لیے نکال بھی سکتے ہیں

😘انہیں بعض دفعہ لاٹھی یا کرسی کی ضرورت بھی ہوتی ہے۔

😘*دادا دادی / نانا نانی ذہین ہوتے ہیں۔*

😘میری دادی ہمیشہ ماما سے زیادہ مزے کا کھانا بناتی ہیں جو مجھے بہت پسند آتا ھے ۔

😘*دادا / نانا ہمیں ایسی کہانیاں سناتے ہیں جو ہیری پوٹر سے بھی اچھی ہوتی ہیں۔*

😘*دادا دادی/نانا نانی ۔۔۔امی اور ابو کی طرح لڑائی نہیں کرتے۔*🤭

😘*ہر کسی کے پاس ایک دادی دادا/ نانا نانی ہونے چاہئیں۔* *یہ ھم بچوں کے لئے بہت ضروری ھیں کیونکہ یہ کبھی ھمیں مارتے نہیں اور نہ ھی ڈانٹتے ھیں بلکہ امی ابو جب ھمیں مارنے کی کوشش کریں تو یہ فورا” ھمیں چھڑاتے ھیں*

😘*وہ ھر وقت ہمیں پیار کرتے ہیں اور بوسہ دیتے ہیں۔*

😘دادا/نانا زمین پر سب سے سمجھدار آدمی ہیں لیکن پھر بھی اپنے چشمے گھر میں جگہ جگہ رکھ کر بھول جاتے

*اللہ میاں میرے دادا دادی/نانا نانی کو ھمیشہ سلامت رکھنا*
آمین

02/11/2024

بدلتے موسم میں کھانسی اور گلے میں سوزش کا علاج کیسے کیا جائے؟
سردی کی جانب موسم کروٹ لے رہا ہے اور ایسے میں پولن الرجیز بھی سر اٹھا لیتی ہیں جس کے سبب خشک کھانسی، بخار اور گلے میں سوزش کی شکایت بڑھ جاتی ہے۔
موسم بدلتے ہی کھانسی اور گلے میں خراش سمیت سوزش کی شکایت بڑھ جاتی ہے جس کا شکار ہر عمر کے افراد ہوتے ہیں۔
تاہم اس کیلئے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں، گھریلو ٹوٹکوں سے باآسانی ان مسائل سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔

شہد اور لیموں
کھانسی سے نجات کیلئے شہد اور لیموں دونوں ہی بہترین ہیں کیونکہ شہد میں قدرتی طور پر بیکٹیریا سے لڑنے کی خصوصیت ہوتی ہے جو حلق کو سکون فراہم کرتی ہے جبکہ لیموں میں موجود وٹامن سی آپ کی قوت مدافعت کو مضبوط بنا کر بیماریوں سے بچاتا ہے۔

ادرک کی چائے
ادرک سوزش سے لڑنے اور اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات کے لیے جانا جاتا ہے، جو کھانسی اور نزلہ زکام کے لیے بہترین علاج ہے، یہ گلےکو صاف کرنے اور پرسکون رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

ہلدی والا دودھ
ہلدی ایک طاقتور اینٹی سوزش اور اینٹی مائکروبیل ایجنٹ ہے جو قوت مدافعت کو بڑھانے اور انفیکشن سے لڑنے میں مدد کر سکتی ہے، ہلدی میں موجود curcumin کو صحت کیلئے مفید سمجھا جاتا ہے۔

بھاپ کا استعمال
آگر آپ کی ناک بند ہے یا سینہ جکڑا ہوا ہے تو ڈاکٹرز بھی بھاپ لینے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ اس سے بند ناک کے کھلنے اور سینے میں جمی بلغم کو نکالنے میں مدد ملتی ہے۔

نمکین پانی کے غرارے
نمکین پانی کے غرارے گلے کی خراش کو دور کرنے اور کھانسی کو کم کرنے کیلئے ایک مؤثر طریقہ سمجھا جاتا ہے، نمک سوزش کو کم کرنے اور بیکٹیریا کو مارنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

01/11/2024

*`چار چیزیں کبھی نہ چھوڑیں اپنا معمول بنا لیں۔`*🤍🖇️

-1️⃣-❣️ الله تعالی کا ذکر نہ چھوڑیں ورنہ آپ اس سے محروم ہو جائیں گے کہ اللہ تعالٰی بھی آپ کو یاد رکھے: " فاذکرونی اذکرکم" :
*`"تم" ميرا ذکر کرو میں تمہیں یاد رکھوں گا۔ البقرۃ آیت (152)`*

2️⃣ -❣️شکر نہ چھوڑیں ورنہ آپ نعمتوں میں اضافے سے محروم ہو جائیں گے:
*`"لئن شکرتم لا زيدنكم" * "اگر تم شکر کرو گے تو میں تم کو مزید دوں گا. إبراهيم : آیت (7)`*

-3️⃣-❣️ دعا نہ چھوڑیں ورنہ آپ قبولیت سے محروم ہو جائیں گے:
*`"أدعوني أستجب لكم" "تم مجھے پکارو میں تمہاری دعا قبول کروں گا. ( المؤمن : آیت (60)`*

-4️⃣-❣️ استغفار نہ چھوڑیں ورنہ نجات سے محروم ہو جائیں گے:
*`"وما كان الله معذبهم وهم يستغفرون الله انھیں عذاب دینے والا نہیں ہے جب کہ وہ استغفار کرتے ہوں". ( الأنفال : آیت (33)`*

Want your business to be the top-listed Government Service in Muzaffarabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Muzaffarabad
13100