PTI lowerkot muzaffarabad official

PTI lowerkot muzaffarabad official

Share

welcome to our official page plzz share all videos in differend groups
Thanks�

16/12/2025

یہ پوسٹ سیاسی نہیں
انسانی ھے
چار سئو پھیلانی ھے
یہ ایک دل سے نکلی، باشعور اور درد بھری آواز ہے۔
کیا چوتھے وزیراعظم آزاد کشمیر
اور اسپیکر اسمبلی آزاد کشمیر
کھاوڑہ، حلقہ نمبر 5 کا دورہ کریں گے؟
یا پھر یہ آخری سات ماہ بھی
روایتی سیاست، نعروں اور تصویروں کی نذر ہو جائیں گے؟
یہ سوال صرف ایک شخص کا نہیں،
یہ سوال ایک پورے خطے،
ایک پوری نسل کا ہے۔




محترم چوہدری لطیف اکبر صاحب!
اسپیکر اسمبلی آزاد کشمیر
کیا آپ نے کبھی سنجیدگی سے سوچا
کہ کھاوڑہ کے لیے کوئی میگا پروجیکٹ کیا ہو سکتا ہے؟
اگر ہے
تو وہ صرف اور صرف نالہ اغڑ روڈ ہے۔
یہ سڑک صرف سڑک نہیں،
یہ تعلیم ہے،
یہ صحت ہے،
یہ زندگی ہے۔
میرا المیہ یہ ہے کہ
میں دارالحکومت مظفرآباد کا باشندہ ہوں،
میرے پاس صرف رجسٹریشن نمبر ہے،
لیکن سہولتیں نہیں۔


CMH مظفرآباد،
AIMS مظفرآباد،
کارڈیک ہاسپٹل —
سب مجھ سے صرف 80 کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں۔
جامعہ کشمیر یونیورسٹی،
کیڈٹ کالج چھتر
میرے یوسی کٹکیر سے صرف 40 کلومیٹر دور ہیں۔


اگر نالہ اغڑ روڈ ہوتی
تو ایک مریض ڈیڑھ گھنٹے میں ہاسپٹل پہنچ جاتا،
کسی ماں کی سانس راستے میں نہ ٹوٹتی،
کسی بہن کا ڈیلیوری کیس گاڑی میں نہ ہوتا۔
میرے بچے
روز یونیورسٹی جا کر
شام کو گھر واپس آ سکتے تھے۔
لیکن حقیقت یہ ہے کہ
مجھے چھتر پہنچنے کے لیے
کٹکیر رنگلہ ہنس چوکی دھیرکوٹ چمن کوٹ کوہالہ
کا طویل اور جان لیوا سفر کرنا پڑتا ہے۔
پانچ گھنٹے!
کیا یہ انصاف ہے؟


اگر میرے حلقے میں
کوئی حقیقی لیڈر ہوتا
تو وہ مجھے نالہ اغڑ روڈ دیتا،
میرے نوجوانوں کو تعلیم دیتا،
میرے غریب گھروں سے ٹیلنٹ نکالتا۔
نالہ اغڑ روڈ
کھاوڑہ کا CPEC ہے،
یہ ہماری آنے والی نسلوں کی ضمانت ہے۔
اب سوال یہ ہے:
کیا ہم اب بھی
آنے والے الیکشن میں
صرف
“جئے بھٹو”
یا
“جئے میاں صاحب”
کے نعرے لگاتے رہیں گے؟


یا پھر ہم
سوال پوچھیں گے؟
حساب مانگیں گے؟
اپنا حق مانگیں گے؟
خدارا نوجوانو!
جاگو!
آواز اٹھاؤ!
نالہ اغڑ روڈ کے لیے متحد ہو جاؤ!
یہ سیاست نہیں،
یہ ہماری زندگی،
ہمارا مستقبل
اور ہماری نسلوں کا حق ہے۔


📢 یہ پوسٹ شئیر کریں
📢 نالہ اغڑ روڈ کا

19/08/2024
21/03/2024

🔥🔥

06/01/2023

پی ٹی آئی حلقہ کھاوڑہ میں وارڈ لیول پر تنظیم سازی کا سلسلہ جاری۔ جنرل سیکرٹری راجہ منصور خان نے وارڈ لوئر کوٹ یوتھ باڈی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

Photos from PTI lowerkot muzaffarabad official's post 23/12/2022

پی ٹی آئی حلقہ کھاوڑہ میں وارڈ لیول پر تنظیم سازی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ جنرل سیکرٹری راجہ منصور خان نے وارڈ ناملی، وارڈ کچیلی، وارڈ چڑکپورہ ، وارڈ شرقی پریم کوٹ اور دیگر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔

18/11/2022

میں سوشل میڈیا دیکھنے کے بعد میں صرف اتنا ہی کہو گا کہ یہ غلطی ھمارے لوگوں کی ہے جو ووٹ تو اپنے پسندیدہ پارٹی اور قائد کو تو دیتے ہیں۔ پر کام نہیں کروا سکتے۔ الیکشن کے دوران تو سب لوگ مسائل پوچھتے ہیں لیکن ان کو حل نہیں کرتے۔ اور یہ نظام ایسے ہی چلتا آ رہا ہے اور چلے گا بھی۔
آخر کب تک ایسا ہو گا؟
تقریباً پندرہ سو لوگ ہیں اور یہ کیسے ہو سکتا کہ ان کے مسائل حل نہیں ہو سکتے؟ ہم لوگوں کو ایک دوسرے پر تنقیدکرنے کے بجائے مل کر ایک متفقہ طور پر مسائل حل کرنا ہوں گے۔
اگر مسائل کی بات کی جائے تو کافی مسائل ہیں جن میں سے چند یہ ہیں۔
لوئرکوٹ:
سکول کم ازکم ھائ ہونا چاہئے
لڑکیوں کاسکول جو آج تک بن ہی نہیں سکا اس کے لیے بھی اقدامات کرنے چاہئے ۔
پانی کا مسئلہ : سکیمیں تو بہت آی پر نظر کوئی نہیں اتی۔ اج بھی ھمارے ہاں ھماری مائیں ؛ بہنیں اپنے سر پر پانی کے برتن اٹھا کے لاتی ہیں اور اس طرف کوئ توجہ نہیں دیتا۔
اس کے علاوہ سڑک کا مسئلہ : بہت سارے لوگ آج بھی سہولیات سے محروم ہیں جسکی وجہ سے آج بھی مریضوں کو چارپائی میں لایا جاتا ہے
بجلی کی تاریں آج بھی درختوں پر ہیں آخر کیوں؟؟؟؟
اس کے علاوہ بہت مسائل ہیں کب حل ہوں گے؟
تنقید تو سب کرتے لیکن عملی طور پر کام کوکوئی بھی. نہیں کر رہا؟
لیکن حل نہیں ھوتے تو صرف مسائل؟؟
In sha Allah the govt of PTI and PTI lowerkot muzaffarabad official will solve these major issues

16/11/2022

اللہ پہ ایمان
بلے پہ نشان

Photos from PTI lowerkot muzaffarabad official's post 16/11/2022

جیت کا نشان
بلے کا نشان ✌️

12/11/2022

مرکزی جنرل سیکریٹری راجہ منصور خان کی لوئر کوٹ یونین کٹکیر آمد
عوام علاقہ لوئر کوٹ سے ملاقات اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال
اس موقع امیدوار برائے ممبر لوکل کونسل سید کونسل سید غالب گردیزی اور دیگر قائدین بھی موجود تھے
#ایڈمن

10/11/2022

✌️✌️

Want your business to be the top-listed Government Service in Muzaffarabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Muzaffarabad