Elementary & Secondary Education Official
Your very first stop for Govt policy announcements/informations related to the E&SED GoAJ&K.
08/05/2026
08/05/2026
آزاد جموں و کشمیر کے طلبہ کے لیے دفاعی نمائش کا انعقاد! 🇵🇰
محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے تمام تعلیمی اداروں (سرکاری و پرائیویٹ) کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مورخہ 10 مئی 2026، بروز اتوار، صبح 10:30 بجے نڑول اسٹیڈیم میں ایک اہم دفاعی نمائش (Defence Exhibition) منعقد کی جا رہی ہے۔
مقام: نڑول اسٹیڈیم، مظفرآباد
وقت: صبح 10:30 بجے
شرکاء: طلبہ و طالبات (یونیفارم میں) اور تدریسی عملہ
اپنی شرکت کو یقینی بنائیں اور قومی دفاع کی عظمت کا مشاہدہ کریں۔
قوم کے محافظوں کی مہارت اور دفاعی ساز و سامان کو دیکھنے کا بہترین موقع۔
Elementary & Secondary Education Official
08/05/2026
Implementation of Government–JKJAAC Agreement
Suspended Government employees of the E&SE Department have been reinstated.
https://ese.gok.pk/
07/05/2026
تردید بسلسلہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا محکمہ تعلیم
سکولز کا پرانا اشتہار
عوام الناس کو بذریعہ پریس ریلیز مطلع کیا جاتا ہے کہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر نظامت اعلیٰ کی جانب سے جاری شدہ سال 2023 کا ایک پرانا اشتہار، جو کہ جونیئر کلرک (بی ایس-11) کی بھرتی سے متعلق ہے، وائرل کیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے درج ذیل حقائق مدِ نظر رکھیں
یہ اشتہار اب مئوثر نہیں ہے اور اس پر بھرتی کا عمل ختم ہو چکا ہے۔ وائرل کردہ اشتہار کی بنیاد پر کسی قسم کی کوئی درخواست جمع نہ کروائیں۔ امیدوار کسی بھی قسم کی کوئی فیس جمع نہ کروائیں۔ واضح رہے کہ جمع شدہ رقم ناقابلِ واپسی ہوگی۔
عوام سے گزارش ہے کہ کسی بھی گمراہ کن معلومات پر کان دھرنے کے بجائے صرف سرکاری ذرائع پر بھروسہ کریں۔
منجانب:
(نسواں) نظامت اعلیٰ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن
Elementary & Secondary Education Official
23/04/2026
مظفرآباد(پی آئی ڈی) 23اپریل 2026
موسٹ سینئر وزیر میاں عبدالوحیدایڈووکیٹ نے وزراء حکومت دیوان علی خان چغتائی، ملک ظفر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی پیکج کی منظوری میں ہائیر ایجوکیشن اور ان کی ٹیم کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے مسلسل کوشش کی اور تاریخی پیکج کی منظوری کو ممکن بنایا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا شکر گزار ہوں جن کی قیادت اور ویژن سے یہ کامیابی ممکن ہوئی۔ تعلیمی پیکج کی منظوری کیلئے 2 ارب 45 کروڑ روپے سکولز، 76 کروڑ 65 لاکھ ہائیر ایجوکیشن کے لیے بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ تعلیمی پیکج بنیادی طور پر نیشنل ایجوکیشن پالیسی کا تسلسل ہے۔ پسند نا پسند کی بنیاد پر نہیں بلکہ ضرورت کی بنیاد پر ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت تعلیمی اداروں کی کمی بیشی کو پورا کیا گیا ہے، سٹوڈنٹ ٹیچر ریشو میں تفاوت کو بھی ایڈریس کیا گیا ہے جس کے تحت کمی بیشی کو دور کیا گیا ہے یہ سفارشات منتخب ممبران اسمبلی کی مشاورت سے حتمی کی گئی ہیں۔وزیر تعلیم سکولز دیوان علی خان چغتائی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایجوکیشن پیکج کی تیاری میں محکمہ تعلیم، سیکرٹری تعلیم سکولز اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ نیشنل ایجوکیشن پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے ضرورت کی بنیاد پر ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت تعلیمی اداروں کی اپگریڈیشن اور تدریسی کیڈر کی آسامیوں کی منظوری دی گئی ہے۔ 868 اداروں کی اپ گریڈیشن کی گئی۔ 182محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے 182نئے سکولوں کے قیام کے لیے 259آسامیاں، موجودہ 653سکولوں کی اپ گریڈیشن کے لیے 2692آسامیاں جبکہ موجودہ 200سکولوں میں 368آسامیاں تخلیق کی جائیں گی۔ ان آسامیوں کی تخلیق پر کل 2978.99ملین روپے کے اخراجات آئیں گے۔ ماہر مضامین کی آسامیوں کو تمام مڈل اور ہائی سکولز میں رکھا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم میں ملازمین کیلئے حاضری کو یقینی بنا رہے ہیں، وزیر ہائیر ایجوکیشن ملک ظفرنے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے ایجوکیشن پیکج کو اپنی اولین ترجیحات میں رکھا اور ان کی خصوصی دلچسپی سے آج یہ پیکج منظور ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پہلی مرتبہ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے یونیفارم پالیسی کےتحت ایجوکیشن منظور کرایا۔ پیکج کے تحت آزاد کشمیر کے 03 ڈویٹرنز کے دس اضلاع میں 76 کروڑ 64 لاکھ کا ایجوکشن پیکج منظور کر دیا گیا ہے۔مظفر آباد ڈویژن کے 03 اضلاع میں کل 09 نئے کالجز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جن کی مالیت 18 کروڑ 75 لاکھ روپے ہیں اور ان میں 162 نئی آسامیوں کی تخلیق ہے۔ 06 ادارہ جات کی اپ گریڈیشن پر 04 کروڑ 24 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے اور 43 آسامیوں کی تخلیق کی گئی ہے جبکہ ڈویژن کے موجودہ ادارہ جات میں 30 اضافی اسامیوں کی تخلیق پر 02 کروڑ 78 لاکھ کی منظوری دی گئی ہے۔پونچھ ڈویژن کے 04 اضلاع میں کل 07 نئے کالجز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جن کی مالیت 14 کروڑ 58 لاکھ روپے ہیں اور ان میں 126 نئی آسامیوں کی تخلیق ہے ۔ 14 ادارہ جات کی اپ گریڈیشن پر 10 کروڑ 65 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے اور 104 آسامیوں کی تخلیق کی گئی ہے جبکہ ڈویژن کے موجودہ ادارہ جات میں 30 اضافی اسامیوں کی تخلیق پر 02 کروڑ 40 لاکھ کی منظوری دی گئی ہے۔میر پورڈویژن کے 13 اضلاع میں کل 04 نے کالجز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جن کی مالیت 7 کروڑ 79 لاکھ روپے ہیں اور ان میں 68 نئی آسامیوں کی تخلیق ہے ۔ 11 ادارہ جات کی اپگریڈیشن پر 7 کروڑ 65 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے اور 81 آسامیوں کی تخلیق کی گئی ہے جبکہ ڈویژن کے موجودہ ادارہ جات میں 77 اضافی اسامیوں کی تخلیق پر 06 کروڑ 67 لاکھ کی منظوری دی گئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے جا معہ کشمیر کے مالی بحران پر قابو پانے کیلئے خطیر رقم فراہم کی۔ تاریخ میں پہلی بار محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے جامعہ کشمیر کو پونے دو ارب روپے فراہم کئے،
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
New Civil Secretariat Chatar Muzaffarabad, AJ&K
Muzaffarabad
Opening Hours
| Monday | 08:30 - 16:30 |
| Tuesday | 08:30 - 16:30 |
| Wednesday | 08:30 - 16:30 |
| Thursday | 08:30 - 16:30 |
| Friday | 08:30 - 16:30 |
