PTI SMT Khawara

PTI SMT Khawara

Share

کھاوڑہ کی سیاسی سرگرمیوں کا احاطہ کرنا

30/07/2024

تعلیم وہی کار آمد ہےجو علم کے محور پر انسانی ذہن کو شعور کی کسوٹی پر چھان کر عمل کے سانچے میں ڈھالے۔۔۔ زمانہ جس نہج سے گزر رہا وہ نفسا نفسی کا ہے۔ اپنی ذات کے علاؤہ کہیں پلٹ کر دیکھنا محال ہو چکا ہے جس سے معاشرے کے مفلوک الحال عوام اپنی بنیادی ضروریات کی تلاش میں تقریباً مایوسی کے دروازے میں داخل ہوچکے ہیں۔ چند برس ایسی ہی صورت یونین کونسل ٹھیریاں کے وارڈ چمنکوٹلی کی بن چکی تھی۔۔۔ وہ خاندان جو زندگی کی باقیات کو رواں رکھنے کے لیے حصول خوراک کے لیے مبتلاء آزمائش تھے انکی کل کائنات، آنگن کے تارے کل کے ڈاکٹر و انجینئر تعلیم کے لیے درکار بنیادی ضروریات سے محروم تھے اپنی تعلیمی بقاء کے لیے وہ مسیحا کے لیے منتظر تھے۔۔۔
ایسے ہی لمحے میں اپنے علاقے کی محرومی کا ازالہ کرنےصنف آہن کی صف سے اسی علاقے کی بیٹی محترمہ مانور ظفر نے علم بلند کیا اور اس مشن میں ان کے ساتھ دینے کے لیے صف اول میں اسی علاقے کے نوجوان کالم نگار اور سوشل ایکٹوسٹ اسد منظور عباسی بھی ہمنوا تھے
اول الذکر دونوں شخصیات انتہائی درد دل رکھنے والی پرجوش عزم صمیم کی مالک ہیں۔۔۔ مخدوش حالات اور ناپید سرمایہ ان لوگوں کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ تھی جسے ان لوگوں نے اپنی فہم و فراست سے عملی سانچے میں ڈھال لیا سب سے بڑی کامیابی تو یہ حاصل کی کہ اپنے ساتھ اپنے ہم خیال لوگوں کا ایک ایسا گرو جمح کر لیا جو معاشرے کی بقاء کے لیے کچھ کر گزرنے کا مشن رکھتے تھے۔۔۔
ماہ نور ظفر قائدانہ صلاحیتوں کی ملکیت کیساتھ ساتھ انتہائی منتظم ذہن کی مالک ہیں ہمدردی و غم گساری کی پیکر نے ایک پلیٹ فارم کی تشکیل کی بات جب تحریک کی تو اسد منظور عباسی جیسے زیرک و متحرک نوجوان نے صف آرا مخالفین کی مخالف کو نظر انداز کرتے ہوئے انتہائی قلیل وقت میں اس فورم کو فعال بنا لیا اور اب یہ فورم "چمن ہومینٹی " کے نام پر عوام علاقے کی خدمت میں حاضر ہے۔۔۔
سال نو میں ان لوگوں اور انکی ٹیم نے انتہائی قلیل مدت کے اندر اپنے اہداف کو مکمل کرتے ہوئے مستحق طلباء و طالبات کی بنیادی ضروریات کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ آنکھوں کی بینائی سے متاثر افراد کے لیے عوام کو انکی دہلیز پر علاج معالجے کی سہولت کے لیے الشفاء آئی ٹرسٹ اور "ذریعہ" فاؤنڈیشن کی مدد سے کم بیش تین سو مریضوں کو ایک روزہ کیمپ کے ذریعے علاج کی سہولت بہم پہنچائی۔ جس میں تمام علاج کی سہولیات ادویات و عینک وغیرہ فی سبیل اللّٰه مریضوں کو میسر آئیں
اگر یہ سب ممکن ہوا بھی تو اس میں سارا کریڈٹ مانور ظفر اور اسد منظور عباسی بمعہ ان کی ٹیم کو جاتا ہے
علاقے میں موجود اور دیگر مخیر حضرات سے گزارش ہے وہ بڑھ چڑھ کر اس مشن میں مانور ظفر اور اسد منظور عباسی کی ٹیم کو تعاون فراہم کریں تاکہ اس تنظیم کا دائرہ کار وسیع ہو اور زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے مستفید ہو سکیں
اللّٰه تعالیٰ سے دعا گو ہو کہ انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ان نوجوانوں کو اپنے مشن میں کامیاب و کامران فرماتے دارین میں سرفرازی عطاء فرمائے آمین
راقم الحروف عابد پرواز
بتاریخ 30 جولائی سنہء 2024

Photos from PTI SMT Khawara's post 17/06/2022

‏آج جب پاکستان FATF کی گرے لسٹ سے نکل آیا ہے اس موقع پر ان چہروں کو یاد رکھیں جنھوں نے FATF بل کے خلاف ووٹ دیا تھا

14/05/2022
09/03/2022

اسلام آباد ضیااللحق شہید کی قبر کے مناظر
تم اتنے گر جاؤ گے یہ تصور بھی نہیں تھا ۔ تم نے کل وہ ابتدا کی ہے کے آ ج کے بعد کوئی سیاستدان یا حکمران چاہے اس کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو اپنی قبروں کو بھی محفوظ مت سمجھے ۔شاید اس کے بعد ایسا وقت بھی آ ئے کے مخالف جماعت کے لوگ دوسری جماعت کے قائدین کی لاشوں کو ان کی قبروں سے باہر نکال پھینکیں
ڈرو اس وقت سے
اس سے بڑا نہ تو کوئی گناہ ہے نہ ہی اس سے زیادہ کوئی گری ہوئی سوچ ہو سکتی کوئی بھی ہو کسی بھی پارٹی سے ہو پارٹی تقلید میں اس قدر اندھدے ہو گئے کے انسانیت بھی بھول گئے ۔ خدا را پارٹیوں کے جیالے نہ بنو جیالا اندھا ۔کانا۔ لنگڑا ۔ لولا ہوتا ہے اس کی اپنی کوئی سوچ اور فکر نہیں ہوتی ۔خدا را اپنی سوچ پیدا کریں ورنہ بربا دی مقدر ہے ہر جماعت کے لوگ اس کی مذمت کریں یہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہونا چاہے ورنہ ہر کوئی اپنی اپنی قبر کی فکر کرے ابتدا ہو چکی ہے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Muzaffarabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Muzaffarabad