کوٹلہ ہاؤس :
وزیر جنگلات ، وائلڈ لائف و فشریز و ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد سردار محمد جاوید ایوب خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یونین کونسل بلگراں گاوں " کیلگراں کلس " سے متعدد افراد نے مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کر اپنے خاندان سمیت باضابطہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔
اعظم مغل ، زاہد مغل کی قیادت میں نئے شامل ہونے والوں میں
چوہدری اسماعیل ، مولوی قیوم ، عبدالرشید مغل ، تبسم مغل ، ظہور مغل ، میر رفاقت ، منظور مغل ، فیضان مغل ، زبیر مغل ، اسماعیل مغل ، سعید مغل و دیگر نے اپنے خاندان سمیت باضابطہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔
Rana Nasir ppp pyo official
اپنا حسن احلاق اتنا بڑھاو کے دنیا میں مثال قائم ہو muzaffarbad ajk
14/01/2026
کیل گراں میں ترقی کی بازگشت
تحریر: ——رانا ناصر —
یہ امر کسی سے پوشیدہ نہیں کہ حقیقی ترقی محض اشتہارات، بلند و بانگ دعوؤں اور وقتی اقدامات سے عبارت نہیں ہوتی، بلکہ وہ خاموش مگر پائیدار جدوجہد کا ثمر ہوتی ہے جو عوام کی زندگی میں سہولت، وقار اور امید پیدا کرے۔ یونین کونسل بلگراں کا گاؤں کیل گراں آج اسی خاموش مگر ہمہ گیر ترقی کی ایک روشن اور ناقابلِ تردید مثال بن کر ابھرا ہے۔
جہاں بھی ترقی کا ذکر آتا ہے، وہاں قائدِ کوٹلہ اور ترقی کے ہیرو سردار جاوید ایوب صاحب کا نام اعتماد، عزم اور عملی سیاست کی علامت کے طور پر لیا جاتا ہے۔ انہوں نے اقتدار کو ذاتی تشہیر کے بجائے عوامی خدمت کا وسیلہ بنایا اور ان علاقوں کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا جو ماضی میں دانستہ طور پر نظرانداز کیے جاتے رہے۔
کیل گراں میں سڑکوں کے جال کی تعمیر محض ایک منصوبہ نہیں بلکہ دہائیوں پر محیط محرومیوں کے ازالے کا اعلان ہے۔ سب سے پہلے گرٹناڑ کی ایک کلو میٹر طویل سڑک، جو ماضی میں شکستہ حالی کی تصویر بنی ہوئی تھی، تعمیر کر کے عوام کو عذابِ سفر سے نجات دلائی گئی۔ اس کے بعد اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے مزید آدھا کلو میٹر سڑک تعمیر کی گئی، جس سے علاقے کی داخلی و خارجی رسائی میں انقلابی بہتری آئی۔
اسی طرح کوٹ کھٹمبل کی ایک کلو میٹر سڑک، جبڑا تا گلی آدھا کلو میٹر رابطہ سڑک، اور جبڑا سے سنٹر جبڑا مزید 0.75 کلومیٹر روڈ منجہوتر تا (ٹالیاں نکہ) کیل گراں تک ایک کلو میٹر طویل سڑک وہ دیرینہ مطالبات تھے جنہیں سردار جاوید ایوب صاحب نے سیاسی نعرہ نہیں بلکہ عملی فریضہ سمجھ کر پایۂ تکمیل تک پہنچایا۔ مزید برآں، چہامرہ تا بنڈکھڈور اسکول تک 0.75 کلو میٹر سڑک اور اس میں حالیہ 0.50 کلو میٹر اضافے نے تعلیمی اداروں تک رسائی کو سہل بنا کر ایک نئی فکری و سماجی جہت متعارف کروائی۔
یہ بھی ایک تلخ حقیقت ہے کہ ماضی میں کیل گراں کو جان بوجھ کر کچی اور خستہ حال سڑکوں تک محدود رکھا گیا، تاکہ عوامی مسائل کو سیاسی سودے بازی کے لیے استعمال کیا جا سکے۔ مگر اب وہ فرسودہ سیاست اپنے انجام کو پہنچ چکی ہے۔ آج کیل گراں میں تعمیر و ترقی کا شور نہیں بلکہ نتائج بولتے ہیں، اور یہی امر بعض عناصر کے لیے باعثِ اضطراب بنا ہوا ہے۔
اہلیانِ کیل گراں اس تاریخی پیش رفت پر قائدِ کوٹلہ سردار جاوید ایوب صاحب سے دلی تشکر کا اظہار کرتے ہیں اور اس امید کے ساتھ مستقبل کی جانب دیکھ رہے ہیں کہ یہ ترقی کا سفر اسی خلوص، دیانت اور استقامت کے ساتھ جاری رہے گا۔ بلاشبہ یہی طرزِ حکمرانی قوموں کو عروج کی منازل تک لے جاتی ہے۔
15/12/2025
🇱🇾عوامی حکومت عوامی راج
゚viralシfypシ゚viralシalシ
مظفرآباد: نامزد وزیرِ اعظم آزاد ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور وزیرِ حکومت سردار محمد جاوید ایوب کی رہائش گاہ کوٹلہ ہاؤس آمد۔
اس موقع پر ممبرانِ اسمبلی ملک ظفر، قاسم مجید، جاوید بٹ، نبیلہ ایوب سمیت دیگر معززین بھی موجود ہیں۔
24/01/2023
واو
24/01/2023
15/01/2023
اپنا کشمیر
01/11/2022
انشاءاللہ جیگ کا نشان تیر کا نشان ✌
یونین کونسل بلگراں سے جس کو بھی پیپلزپارٹی کے ٹیکٹ ملے ہے مبارک باد
24/10/2022
پہٹکہ حلقہ کوٹلہ
ممبر قانون ساز اسمبلی و مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر سردار محمد جاوید ایوب ،سنئیر نائب صدر پیپلزپارٹی آزاد کشمیر خواتین ونگ محترمہ صدف شیخ پہٹکہ میں امیدوار میونسپل ٹاون کمیٹی پہٹکہ وارڈ پرسچہ انیس شاکر اعوان کے الیکشن آفس کا افتتاح کررہے ہیں ۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Muzaffarabad
13100
